۲۸ جون ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
427
ہوتا ہے۔مومن قلم اور تعدی کر کے فتنے کا موجب نہیں بنتا بلکہ اپنی نااہلی کی رانی
سے یا غلطیوں کی وجہ سے فتنے کا موجب بن جاتا ہے۔نتیجہ یہی ہے کہ کوئی دیکھئے
والا خدا کی راہ سے دور ہو جاتا ہے۔کافر اس قسم کے فتنے میں مومن کو مبتلا کرتا ہے
کہ جسمانی عذاب دے کر اس کو خدا کی راہ سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔پس آج کے دور میں یہ دعا دنیا کے ہر حصے میں برابر اطلاق پا رہی ہے۔کچھ ایسی
جگہیں ہیں جہاں غیروں کو احمدیوں کی طرف سے فتنہ در پیش ہے۔ان کی بد اعمالیوں
یا کمزوریوں کی وجہ سے غیر فتنے میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔بعض ایسے ملک ہیں جہاں
احمدیوں کو غیروں کی طرف سے اذیت اور عذاب کا فتنہ در پیش ہے۔پس دونوں لحاظ
سے یہ دعا ایک عالمگیر دعا ہے اور ہر جگہ اپنے اپنے مضمون کے مطابق اثر دکھائے
گی۔پس میں چاہتا ہوں کہ احمدی خصوصیت کے ساتھ اس دعا کے ذریعے اللہ تعالٰی
سے مدد مانگتے رہیں پھر یہ عرض کی گئی واغفر لنا ربنا ! اے خدا ہمیں بخش
انَّكَ
انك انت الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ يقيناً تو بہت ہی عزت والی طاقت رکھتا
ہے۔لفظ "عزیز" سمجھنے کے لائق لفظ ہے۔اس میں طاقت بھی ہے اور عزت بھی
ہے۔جبر نہیں ہے بلکہ ایسی طاقت ہے جس کے نتیجہ میں طاقتور معزز ہوتا ہے اور
طاقت کا بے محل استعمال نہیں کرتا اور لازماً غالب آتا ہے۔پس عزیز کا ترجمہ محض
غالب یا طاقت والا کرنا درست نہیں بلکہ یہ معنے ہیں کہ اے وہ طاقتور ہستی جس کی
طاقت میں عزت و احترام شامل ہے اور "الحکیم " تو حکمتوں والا خدا ہے۔ہمیں بھی
عزت والی طاقت عطا فرما اور ہمیں بھی حکمتیں عطا فرما۔دے
ایک دعا ہے جس کا ذکر تو بہ النصوح کرنے والوں کے ذکر کے بعد آتا ہے یہ
فرمایا گیا کہ وہ لوگ جو خدا کے حضور سچی توبہ کرتے ہیں ان کو اللہ تعالی ایک نور عطا
فرماتا ہے اور وہ نور ان کے آگے بھی بھاگتا ہے ان کے پیچھے بھی ہوتا ہے اور ان کو
ہر طرف سے گھیر لیتا ہے فرمایا۔يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُو هُوَ لالَ اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا عَلَى رَبِّكُمْ أَن يُكْفَرَ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمْ
ويُدْخِلَكُم مني تجري من تحتها الأنهرُهُ يَوْمَ لا يُغْرَى اللَّهُ النَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا
428
معَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِايْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْلَنَا
إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (التحريم : 9) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو سچی
تو بہ کرو اور کامل توبہ کرو۔ممکن ہے کہ خدا اس کے نتیجہ میں تمہاری بدیاں تم سے
دور فرمادے۔وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهرُ اور تمہیں
ایسے باغات میں داخل فرمائے جن میں دائمی نہریں بہتی ہیں۔يَوْمَ لا يُخْذِى اللَّهُ النَّبِيِّ
یاد رکھو ایک ایسا دن آنے والا ہے جبکہ خدا کا نبی ذلیل نہیں کیا جائے
گا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے ہر عزت بخشی جائے گی کیونکہ دنیا اس نبی کو ذلیل
کرنے کی کوشش کرتی ہے۔جب یہ کہا جاتا ہے کہ وہ ذلیل نہیں کیا جائے گا تو اس
کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی ہر کوشش کو ناکام اور نا مراد بنا دیا جائے گا اور ہر عزت
اس مقدس نبی کے حصے میں آئے گی فرمایا۔لا يُغْزِي اللَّهُ النَّبِيِّ وَالَّذِينَ
امنوا معه اور یہی سلوک ان لوگوں سے بھی کیا جائے گا جو اس کے ساتھ ایمان
لانے والے ہیں۔نُورُهُمْ يَسَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ ان کا نور ان کے سامنے ان
کے آگے آگے دوڑے گا۔وہایمانهمْ اور ان کے داہنے ہاتھ بھی۔يَقُولُونَ رَبَّنَا اتْمِعْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْ لَنَا وہ یہ عرض کریں گئے کہ اے
ہمارے رب ہمارا نور ہمارے لئے کامل فرما دے اور ہمیں بخش دے۔اِنَّكَ عَلى
كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے۔یہاں نور کے سامنے بھاگنے کا اور دائیں طرف بھاگنے کا ذکر ہے۔تو سوال یہ
پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان کے بائیں طرف نور نہیں ہو گا اور ان کے پیچھے نور نہیں ہو گا
یہ اس محاورے کا مطلب نہیں۔سامنے بھاگنے کا مطلب یہ ہے کہ ان کے رہتے
روشن ہوں گے۔انہیں معلوم ہو گا کہ ہم نے کیا کرنا ہے اور دائیں طرف کے نور کا
مطلب یہ ہے کہ ان کا دین روشن ہو گا اور دین کے معاملات میں غلطیوں سے میرا
ہوں گے کیونکہ سامنے تو انسان رستہ دیکھنے کے لئے نور کا محتاج ہوا کرتا ہے۔آپ
ٹارچ لے کر جب اندھیرے میں چلتے ہیں تو ٹارچ کا منہ پیچھے کی طرف کر کے تو آگے
نہیں بڑھتے۔پس اس میں ایسی کیفیت بیان ہو گئی جس سے مراد یہ ہے کہ وہ ہمیشہ
429
ترقی کرنے والے لوگ ہوں گے اور یہ جو محاورہ ہے نُورُهُمْ يسعى بين
ايديهم اس نے ایک بہت ہی خوبصورت منظر کھینچا ہے۔حضرت محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم اور آپ کے غلاموں کی تیز رفتاری کا۔جتنا تیز یہ آگے قدم
بڑھائیں گے اتنا ہی اور تیزی سے آگے آگے بڑھے گا۔جس طرح بعض دفعہ ایک
پائلٹ اس لئے زیادہ تیز آگے بڑھتا ہے کہ پیچھے آنے والا تیز رفتار ہے۔ویسا ہی
نقشہ نور کا کھینچا گیا ہے کہ وہ ایسی تیزی کے ساتھ خدا کی جانب قدم بڑھانے والے
ہیں کہ نور کو جلدی ہو گی کہ میں کہیں پیچھے نہ رہ جاؤں اور وہ ان کے رستے روشن
کرتا چلا جائے گا۔اور پایمانیہ کا مطلب ہے کہ ان کا دایاں پہلو یعنی دین
پوری طرح روشن ہو گا یعنی دنیا میں اگر وہ غلطیاں بھی کر جائیں تو کوئی مضائقہ
نہیں۔بعض باتوں میں دنیا کے لحاظ سے وہ لا علم بھی ہو سکتے ہیں لیکن اس سے ان کی
روحانی شخصیت پر کوئی بداثر نہیں پڑے گا اور پھر وہ یہ دعا کریں گے۔دینا انید
تقا نورتا اسے خدا ہمارا نور کامل فرما دے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ نور کسی
ایسی حالت کا نام نہیں ہے جہاں روشنی مکمل ہو جائے۔میں نے پہلے بھی بیان کیا
تھا۔روشنی درجہ بدرجہ بڑھتی رہتی ہے اور درجہ بدرجہ کم بھی ہوتی رہتی ہے۔یہ
روشن جس میں ہم اب بیٹھے ہوئے ہیں، نام سمجھ رہے ہیں کہ بہت ہی اچھی روشنی
ہے۔دور تک ہر چیز ہمیں صاف دکھائی دے رہی ہے لیکن باہر کی دھوپ میں نکل کر
دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ وہ روشنی کچھ اور ہی روشنی ہے اور اسی زمانے میں
اسی دن آپ کسی سخت گرم ملک کی دھوپ میں جا کر نکل کر دیکھیں تو اتنی تیز روشنی
ہوگی کہ آنکھیں نہیں کھلیں گی۔تو روشنی اپنی کیفیت کے لحاظ سے بدلتی رہتی ہے۔انهم لنا نور کا مطلب یہ ہے کہ ہمارا نور بڑھاتا چلا جا۔دوسرے نورتا
کہہ کر ایک اور اشارہ فرما دیا گیا۔ہر شخص کے اندر اللہ تعالٰی نے اندرونی صلاحیتیں
رکھی ہوئی ہیں اور دراصل وہی ہیں جن سے وہ نور پاتا ہے۔آنکھوں کا تعلق نور سے
ہے۔جس کی آنکھیں زیادہ روشن ہوں اتنا ہی زیادہ وہ بیرونی نور سے استفادہ کر سکتی
ہیں۔اگر آنکھوں میں روشنائی نہ ہو تو خواہ ہزار سورج چمک رہے ہوں ایسے شخص کو
430
کچھ دکھائی نہیں دے گا۔پس اللہ تعالی یہ دعا سکھا کر بہت عظیم احسان ہم پر فرماتا ہے۔اس طرح متوجہ
کرتا ہے کہ تم میرے نور کے اگر محتاج ہو اور واقعی مجھ سے مزید نور چاہتے ہو تو
اپنے باطن کا نور بڑھاؤ اور خدا سے یہ دعا کرو کہ اے خدا ہمارا نور کامل فرما دے
ہمارے اندر بہت سی ایسی کمزوریاں ہیں کہ ہم تیرے نور سے پوری طرح استفاده
نہیں کر سکتے ان کمزوریوں کو دور فرماتا رہ تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ نور کے اہل بن
سکیں۔واغفر لنا کا مضمون ان معنوں میں اس مضمون سے تعلق رکھتا ہے
کہ ہماری صلاحیتیں جو تو نے ہمیں بخشی ہیں ہو سکتا ہے ہم نے ان کا غلط استعمال کیا
ہو اور اس وجہ سے ان کے اندر پوری طرح دیکھنے کی طاقت نہ رہی ہو اس لئے ہم
بخشش کے طالب ہیں۔اگر کچھ گناہ سرزد ہوئے ہیں۔کچھ غلطیاں ہوتی ہیں تو تو
در گزر فرما اور بخش دے تاکہ ہماری خوابیدہ صلاحیتیں جاگ اٹھیں۔ہماری مرتی ہوئی
صلاحیتوں میں نئی زندگی پیدا ہو جائے۔إِنَّكَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير تو ہر چیز
پر قادر ہے۔جب چاہے یہ فیصلہ کرے کہ کس کی مرتی ہوئی صلاحیتیں زندہ ہوں۔تو
اس بات پر قادر ہے کہ انہیں زندہ کر سکے لیکن دنیا میں ہم ہر چیز پر قادر نہیں ہیں۔اب نور کی بات ہو رہی ہے۔ڈاکٹر کے پاس اگر کوئی شخص آنکھیں دکھانے کے
لئے جائے اور ڈاکٹر یہ معلوم کرے کہ اس کا اندرونی نور مر چکا ہے۔یعنی وہ رگ یا
NERVE جسے OPTICAL NERVE کہا جاتا ہے۔اس میں نور نہیں رہا تو
ڈاکٹر ہمیشہ عاجزی سے یہ کہے گا کہ اب کچھ نہیں ہو سکتا۔ہمارے بس کی بات نہیں
اور یہ بتائے گا کہ جو رگیں مر جائیں، جو NERVES مر چکی ہوں ان کو کوئی انسان
دوبارہ زندہ نہیں کر سکتا تو اِنَّكَ عَلى كل شيء قدیر نے ایک نئی امید پیدا کر
دی۔ہمیں یہ بتایا کہ دنیا کے تجربے میں تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ بعض دفعہ اندرونی
صلاحیتیں مر چکی ہوں تو دوبارہ زندہ نہیں ہو سکتیں مگر اے خدا تو تو قادر ہے۔تو
چاہے تو مرے ہوؤں کو بھی زندہ کر سکتا ہے۔پس ہم تجھ سے ہر چیز مانگتے ہیں اور ہم
جانتے ہیں کہ تو ہر چیز عطا کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔
431
کیا کہ
ایک دعا فرعون کی بیوی کی دعا قرآن کریم نے محفوظ فرمائی ہے۔وہ یہ ہے
ضَرَبَ الله مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَاتٌ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بيتان
الجنة ونجنِي مِنْ فِيْمَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ
(التحريم : ١٢)
اور اللہ تعالٰی نے مومن بندوں کے
لئے ایک یہ بھی مثال بیان فرمائی ہے کہ وہ بعض پہلوؤں سے فرعون کی بیوی کی طرح
ہوتے ہیں۔کس پہلو سے؟ اس پہلو سے کہ جب اس نے اپنے آپ کو مجبور اور
مغلوب دیکھ کر اور ایک فاسق و فاجر بادشاہ کے ہاتھوں بے بس پاتے ہوئے یہ عرض
رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا اے خدا مجھے تو اپنے پاس گھر عطا کر۔یہاں فرعون کے گھر میں بسنے والی ایک مجبور عورت ہے۔اس کا اور کوئی اپنا گھر
نہیں۔کتنی درد ناک دعا ہے۔اس نے اپنے سارے دکھوں کا تصور کر کے کہ میں
خدا کی عبادت کرنا چاہتی ہوں۔میں نیک بننا چاہتی ہوں مگر ایک ظالم کے گھر میں
ڈالی گئی ہوں جو ایسا ظالم ہے جو بڑی عظیم الشان سلطنت پر حکومت کر رہا ہے اور
ساری قوم اس سے ڈر رہی ہے اس کے گھر سے نکل کر جاؤں بھی تو کہاں جاؤں۔اس لئے دنیا کا کوئی گھر مجھے پناہ نہیں دے سکتا۔یہ مضمون ہے۔عرض کرتی ہیں۔ربِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْنا فِي الْجَنَّةِ اے خدا مجھے تو اپنے پاس جنت میں گھر
بتا دے۔ونجني مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ مجھے فرعون سے بھی نجات بخش اور
اس کی بد اعمالیوں سے بھی نجات بخش۔وَنَحْنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ
مجھے ظالموں کی قوم سے نجات عطا فرما۔پس مومنوں پر بھی ایسی کیفیت آتی ہے کہ وہ بے بس ہو جاتے ہیں۔ایک ایسے
ملک میں بستے ہیں جہاں کا بادشاہ ظالم ہے۔جہاں کی قوم ظالم ہے۔وہ وہاں سے نکل
کر کہیں جا نہیں سکتے۔جو نکل کر جا سکتے ہیں وہ تو ہجرت کر جاتے ہیں مگر ایسے بھی
کمزور ہیں جیسے فرعون کی بیوی ہے۔وہ نہ گھر سے نکل سکتی ہے نہ ملک سے نکل سکتی
ہے۔ایسے بے بس بھی ہیں ان کے لئے بھی خدا تعالیٰ نے دیکھیں کیسے نجات کے
اور
432
سامان مہیا فرما دیئے۔قرآن کریم میں ایک ایسی درد ناک دعا لکھ دی جس کے نتیجہ
میں ایسے بے بس لوگ بھی فیض پا جاتے ہیں اور براہ راست خدا سے نجات کی
راہیں مانگتے ہیں اور یہ عرض کرتے ہیں کہ اس دنیا کے گھر کی کیا بات ہے ہمیں جنت
میں اپنے حضور گھر عطا فرما۔حضرت نوح علیہ الصلوۃ و السلام کی ایک اور دعا ہے جو بہت ہی درد ناک ہے اور
اس میں بہت تفصیل کے ساتھ یہ نقشے کھینچے گئے ہیں کہ حضرت نوح علیہ السلام نے
اپنی قوم کے لئے کیا کیا کچھ کیا۔بعض لوگ پیغام پہنچانے کے بعد جب دیکھتے ہیں کہ
پیغام کو قبول نہیں کیا گیا یا ان سے حقارت کا سلوک کیا گیا تو بد دعا میں بے حد بے
مبری کرتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ اچھا اس نے ہماری بات نہیں مانی رد کر دی ہے
اب دیکھو خدا کا عذاب اسے پکڑے گا۔یہ بالکل جاہلانہ اور بچگانہ باتیں ہیں اور غیر
مومنانہ باتیں ہیں۔خدا کے انبیاء کی طرز اس سے بالکل مختلف ہے۔وہ پیغام رسانی
کی حد کر دیتے ہیں۔اس طرح پیغام پہنچاتے ہیں کہ عام انسان اس کا تصور بھی نہیں
کر سکتا اور پھر بظا ہر ناکام و نامراد ہونے کے باوجود وہ خدا سے عذاب نہیں چاہتے۔یہاں تک کہ اللہ تعالٰی خود ان کو جتائے کہ کسی قوم کا کیا انجام ہونے والا ہے۔اب
دیکھیں حضرت نوح نے کس طرح دعوت الی اللہ کا حق ادا کیا تھا۔امریکہ میں بار بار
مجھ سے یہ کہا گیا کہ ہم نے تو دعوت الی اللہ کا حق ادا کیا۔لوگ سنتے ہی نہیں۔مگر کیا
آپ نے اس طرح کیا جس طرح حضرت نوح بیان کر رہے ہیں۔قال رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَ نَهَارًا عرض کیا اے میرے
رب میں نے تو اپنی قوم کو دن کو بھی پکارا اور رات کو بھی پکارا۔فلم يزدهم
دعاء في الافرارا۔اور میری پکارنے ان کو مجھ سے متنفر ہونے کے سوا اور کچھ
نہ دیا۔وہ مجھ سے اور زیادہ بھاگنے لگے۔وإني كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ
جَعَلُوا آمَا بعهُمْ فِي أَذَانِهِمْ وَاسْتَخْشَواثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتَكْبَارًا -
اے میرے خدا جب بھی میں نے ان کو بلایا تاکہ تو انہیں بخش
دے۔اپنی خاطر نہیں بلکہ اس لئے کہ وہ تیری بخشش حاصل کریں۔
433
جعلوا ا صَابِعَهُمْنِ أَذَانِهِمْ انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دیں۔واسْتَغْشَواثِيَابَهُمْ اور اپنے سروں پر اور اپنے کانوں پر کپڑے لپیٹ لئے۔وا صَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا۔اور انہوں نے ضد کی کہ ہم ہرگز نہیں
مائیں گے اور بہت بڑے تکبر سے کام لیا۔لیکن اس کے باوجود میں ان سے مایوس
نہیں ہوا۔میں انہیں تیری راہوں کی طرف بلاتا رہا۔جس جس طرح مجھے خیال گزرا
که شاید اس طرح یہ لوگ مان جائیں۔میں ویسے ہی طریق اختیار کرتا چلا گیا۔یہ سننے کے بعد انسان سوچ بھی نہیں سکتا کہ اب اس کے بعد کوئی دعوت کی راہ
باقی رہی ہوگی۔آپ کے ساتھ کوئی ایسا سلوک کرے کہ کانوں میں انگلیاں ڈالے۔سر اور منہ پر کپڑے لیٹے اور بار بار ضد اور تکبر سے کہے کہ جاؤ جو کرنا ہے کر لو میں
ہرگز تمہاری بات نہیں سنوں گا تو آپ کہیں گے ہر راہ ختم ہو گئی ہے مگر حضرت نوح"
اس ذکر کو جاری رکھتے ہیں کہتے ہیں۔ت اني دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا - پھر مجھے
خیال آیا کہ بعض دفعہ کھلے کھلے اعلانوں سے بعض لوگ سن لیتے ہیں۔مخفی باتوں
سے نہیں سنتے تو میں نے بازاروں میں نکل کر بلند آواز سے لوگوں کو بلانا شروع کیا۔پھر میں نے خوب کھول کھول کر اور اعلان کر کر کے
ثُمَّ إني أعْلَنْتُ لَهُمْ
اور میں نے مخفی طور پر اشاروں
وا سررت لهم إشرارًا -
ان کو بلایا۔کنایوں سے بھی ان کو پکارا کہ آؤ خدا کی طرف آجاؤ۔فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ
إنه كان غفارا اور میں ان کو بتاتا چلا گیا کہ تمہارا رب بہت ہی مہربان ہے۔بہت ہی بخشش کرنے والا ہے۔اس سے بخشش مانگو تاکہ تم بخشے جاؤ۔تیزول
السَّمَاء عَلَيْكُمْ مُدْرَارًا - وہ تم پر نعمتوں کی بارشیں برساوے گا۔:
اور وہ
وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّتٍ وَيَجْعَلَ لَكُمْ آنهرًا -
تمہارے لئے تمہارے اموال میں برکت دے گا اور تمہاری اولادوں میں برکت
دے گا اور تمہیں وہ ہمیشگی کے باغات عطا فرمائے گا۔وَيَجْعَل لكم انهوا -
اور تمہارے لئے نہریں جاری فرمائے گا۔مَا لَكُمْ لا تَرْجُونَ لِلهِ وَقَارًا -
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم خدا کی طرف حکمت کی باتیں منسوب نہیں کر رہے۔۔}
434
ولد خلقكم اطوارا اور میں نے ان کو ان کا ماضی یاد دلایا اور ان کو بتایا کہ
دیکھو خدا نے تمہیں اس مقام تک پہنچانے سے پہلے کن کن ادوار سے گزارا۔کیسے
کیسے طبقات سے گزرتے ہوئے تم ترقی کرتے آخر انسان کے مقام تک پہنچے ہو۔الم تروا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمُوتٍ طباعاً۔پھر انسانی زندگی سے پہلے
کی طرف نگاہ ڈالو۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ خدا نے زمین و آسمان کو کس طرح طبقه به
طبقہ دور به دور پیدا فرمایا۔وجَعَل القَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا۔اور اس نے آسمانوں میں چاند کے لئے نور رکھ دیا جو ٹھنڈی چاندنی
تمہارے لئے لے کر آتا ہے وَجَعَل الشَّمْسَ سِرَاجًا اور تمہارے لئے
چمکتا ہوا سورج بنایا۔والله البتكُم مِّنَ الْأَرْضِ تَبَاتًا اور اللہ تعالی نے
نباتات کی طرح تمہیں زمین سے اٹھایا ہے اور تمہاری رفتہ رفتہ پرورش فرمائی ہے۔تقَيُعِيدُ كُوفِيهَا وَيُخْرِجُكُفر الراجا ، لیکن یاد رکھو کہ بالآخر تم اسی مٹی
میں ملا دیئے جاؤ گے اور اسی مٹی سے ایک دن نکالے جاؤ گے۔والله جعل
لكم الأرض بِسَاطًا اور تمہارا خدا وہ ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے
کچھونے کی طرح بچھا دیا ہے۔لِتَسْلُعُوا مِنْهَا سُبُلًا نِيَاجًا
زمین پر کھلے کھلے رستوں پر قدم آگے بڑھاؤ۔قَالَ نُوْحُ رَّةٍ إِنَّهُمْ عَصَوْنِي
والبَعُوا مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُهُ إِلا خَسَارًا اے میرے خدا یہ سب کچھ
کرنے کے باوجود انهُمْ عَصَونِي یہ پھر بھی میرا انکار کرتے چلے جا رہے ہیں۔تاکہ تم اس
واتَّبَعُوا اور اس کی پیروی کرتے ہیں مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَا لَهُ وَوَلَدُة
ظالموں کی پیروی انہوں نے کی ہے جن کو ان کے مال نے اور ان کی اولاد نے کھائے
کے سوا کچھ نہیں دیا۔یعنی ایسے دنیا والے امیروں کی پیروی کرتے ہیں۔ایسی طاقتور
قوموں کے پیچھے لگ گئے ہیں جن کے متعلق یہ دیکھ رہے ہیں کہ آخر ان کا قدم
گھاٹے کی طرف اور نقصان کی طرف ہے۔ومكروا مكوا كبارا اور
میری نیکیوں کے جواب میں یہ اپنے مکر میں بڑھتے چلے گئے۔یہاں تک کہ بہت
بڑے بڑے مگر میرے خلاف استعمال کئے۔وَقَالُوا لا تذرت الهتكم
435
ولا تذرن ودا ولا سواعًا وَلَا يَغُوتُ وَيَعُوْق وَنَسْرًا۔اور ان کے
لیڈروں نے ان میں بار بار اعلان کئے کہ ہرگز تم نے اپنے معبودوں کو نہیں پھر کیا۔نہ تم وُڈ کو چھوڑو گے نہ سواع کو چھوڑو گے نہ یغوث کو چھوڑو گے نہ نسر کو چھوڑو
وقد اضلُوا گھیرا اور انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کر دیا ہے۔ولا تزر الظلمين الاضللا اور تو نہیں بڑھاتا ان لوگوں کو جو گمراہ ہو گئے۔ہیں مگر گمراہی میں ہی یعنی تیری تقدیر اس طرح کار فرما ہوتی ہے کہ جو لوگ گمراہی میں
بڑھنے پر ضد کرتے ہیں تو ان کو پھر موقعہ دیتا ہے کہ وہ گمراہی میں آگے بڑھتے چلے
جائیں۔ممَّا خَطِيْتِهِمْ أَخْرِقُوا فَأَدْخِلُوا نَارًا فَلَمْ يَهِدُ وَالهُمْ مِن دُونِ اللَّهِ انْصارَا
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پس ان کی خلیات کی وجہ سے بے شمار
گناہوں کی وجہ سے وہ آگ میں داخل کئے گئے۔فَلَمْ يَجِدُ والهُمْ مِّن دُونِ اللَّهِ
اور خدا کے سوا ان کو کوئی مددگار پھر نظر نہ آیا۔یعنی کوئی مددگار
انصارا
ان کے کام آ نہیں سکتا تھا۔وقال نُوْحُ رَّتٍ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِن
الكفرين ديارا تب نوح نے کہا اے خدا اب کافروں میں سے اس زمین پر
کوئی باقی نہ چھوڑ۔یہ جو دعا ہے یہ سب کچھ کرنے کے بعد کی دعا ہے۔اس سے پہلے کی نہیں ہے۔اور اس کی وجہ بیان کی گئی ہے۔اندان تُذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ
وَلَا يَلدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا اب اس قوم کی حالت ایسی ہو چکی ہے کہ اگر
ان کو زمین پر تو باقی چھوڑے گا تو یہ سوائے گمراہی پھیلانے کے، سوائے بدیاں
پھیلانے کے اور کوئی کام نہیں کریں گے اور ایسے بچے جنیں گے جو گمراہی میں بڑھتے
چلے جائیں گے۔رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَي اے میرے رب میری بھی
بخشش فرما میرے والدین سے بھی بخشش کا سلوک فرما۔وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِي
مؤمنا اور ہر اس شخص کو بھی بخش دے جو میرے گھر میں ایمان لاتے ہوئے
داخل ہو۔وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ سب مومنوں کو بخش اور سب
مومنات کو بخش۔وَلَا تَزِدِ الظَّلِمِينَ الاتَبَارًا۔اور دشمنوں کو سوائے
436
ہلاکت کے اور کچھ نصیب نہ ہو۔۔یہ وہ دعا ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے پھر وہ مشہور بارش برسائی اور زمین
نے اپنے چٹے اگلے یہاں تک کہ طوفان نوح آیا۔وہ عظیم سیلاب جس کے متعلق
کہا جاتا ہے کہ اس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مگر میں پہلے بیان کر چکا
ہوں کہ قرآن سے قطعی طور پر ثابت ہے کہ یہ سیلاب ساری دنیا میں نہیں آیا بلکہ
صرف نوح کی قوم پر آیا ہے جو کہ ایک محدود علاقہ میں بہتی تھی اور صرف وہی لوگ
ہلاک کئے گئے جن کا ذکر ان آیات میں ملتا ہے جن کو حضرت نوح نے کامل طور پر
پیغام پہنچا دیا تھا اور اس پیغام کو ہر طرح سے ہر پہلو سے سننے اور سمجھنے کے باوجود
انہوں نے حضرت نوح کا انکار کیا۔یہاں ایک خاص مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے۔لوگ یہ کہتے ہیں کہ قانون قدرت
بارشیں برساتا ہے اور قانون قدرت ہی ہے جس کے نتیجہ میں بعض دفعہ زمین سے
چٹے اہلنے لگتے ہیں تو کیسے کہا جا سکتا ہے کہ یہ عذاب الہی ہے اور کیا خدا تعالیٰ اپنے
قانون کو تبدیل کر کے خصوصیت کے ساتھ نئے قانون جاری فرماتا ہے۔حضرت نوح
کی اس تبلیغ میں اس مسئلے کا حل ملتا ہے۔حضرت نوح نے یہ کہا۔نزول
السَّمَاءِ عَلَيْكُمْ مُذرا ڈا کہ تم پر خدا کثرت سے بارشیں نازل فرمائے گا۔یعنی
بارشوں کا نازل ہونا معلوم ہوتا ہے مقدر تھا اور غیر معمولی طور پر بارشوں کا اس
علاقے میں برسنا پہلے سے ہی مقدر ہو چکا تھا اور اس کی تیاریاں ہو چکی تھیں لیکن
ساتھ ہی بتایا کہ یہ بارشیں ہلاکت کی نہیں ہوں گی۔قانون قدرت تو ہے مگر اللہ
تعالیٰ جس طرح چاہے قانون قدرت کو استعمال فرماتا ہے۔وہ بارشیں نازل فرمائے گا
کس لئے ؟ يُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وہ بارشیں تمہارے لئے کثرت اموال
کا موجب بنیں گی اور کثرت اولاد کا موجب بنیں گی اور تمہارے لئے ہمیشہ کی جاری
رہنے والی نہریں پیچھے چھوڑ جائیں گی۔پس قانون قدرت کو کس طرح استعمال کیا
جاتا ہے یہ سوال ہے۔بارشوں نے تو آنا تھا وہ تو پہلے سے ہی بخارات کی صورت میں
اٹھ کر کہیں اکٹھی ہو چکی تھیں لیکن کسی طرح برسیں گی اکٹھی برسیں گی یا ٹھہر ٹھر
437
کر برسیں گی۔فائدہ پیچھے چھوڑ کر جائیں گی یا نقصان پیچھے چھوڑ کر جائیں گی۔یہ
فیصلے انسان کے اعمال نے کرنے تھے۔پس ایسا ہی ہوا۔دیکھیں بارشیں آئیں لیکن
اور رنگ میں آئیں۔بجائے فائدہ پہنچانے کے ہمیشہ کے لئے اس قوم کا نہ
کا نشان مٹا
گئیں۔no
یہ دعا سورۃ نوح آیات ۶ تا ۲۹ سے لی گئی ہے۔یعنی ان آیات میں وہ سارا
مضمون بھی بیان ہے اور دعا بھی اس میں شامل ہے۔اب میں آخری دو دعاؤں کا ذکر کرتا ہوں جو معوذتین کے نام سے مشہور ہیں
اور جن میں ڈالی آموڈ پریت کہہ کر ہمیں بعض دعائیں سکھائی گئی ہیں۔فرمایا۔قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اے محمد صلی اللہ علیہ و سلم تو یہ کہہ اور کہتا چلا جا
اور جو سنے وہ بھی آگے یہ پیغام دیتا چلا جائے کہ تم اپنے رب سے یہ کہا کرو۔اعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ کہ ہم اس رب کی پناہ میں آتے ہیں جو تخلیق کا رب
ہے۔جو راتوں کو صبحوں میں تبدیل کرتا ہے اور صبحوں کو راتوں میں بدلتا ہے۔جس
کی طاقت سے یا جس کی تقدیر سے نئی نئی چیزیں پھوٹتی ہیں۔گٹھلیاں پھٹتی ہیں اور
ان سے کونپلیں نکلتی ہیں جو درخت بن جاتی ہیں۔بیج پھوٹتے نہیں اور طرح طرح کی
سبزیاں اور پودے پیدا کرتے ہیں۔اس سارے نظام کو فلق کا نظام کہا جاتا ہے۔ایک عورت حاملہ ہوتی ہے اور ایک بچے کو پیدا کرتی ہے۔پس کائنات میں جہاں بھی
ایک چیز اپنی کیفیت بدل کر ایک دوسرے روپ میں تبدیل ہوتی ہے اس نظام کو نظام
فلق کہا جاتا ہے تو دعا یہ سکھائی گئی کہ آعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ تو کہ خود بھی کہہ
اور لوگوں سے بھی کہہ اور لوگ آگے لوگوں کو کہتے چلے جائیں کہ وہ خدا سے یہ
عرض کیا کریں کہ اے خدا ہم رب فلق کی پناہ چاہتے ہیں یعنی تیری پناہ چاہتے ہیں۔جس نے یہ نظام پیدا فرمایا ہے۔مِن شَرِّ مَا خَلَق ہر تخلیق کے ساتھ کچھ شر
وابستہ ہیں۔ہمیں ہر تخلیق کی خیر تو عطا فرما لیکن ہر تخلیق کے شر سے بچا لے۔اب
آپ دیکھیں بعض عورتیں بیچاری حاملہ ہوتی ہیں۔نو مہینے تکلیف اٹھاتی ہیں لیکن بچہ
پیدا کرتی ہیں اور اسی حالت میں وفات پا جاتی ہیں اور اپنے بچے کا منہ دیکھنا بھی ان
438
کو نصیب نہیں ہوتا۔بعض ایسے بچے پیدا کرتی ہیں جو ساری عمران کے لئے سوہا
روح بن جاتے ہیں۔عذاب کا موجب بن جاتے ہیں ان کو سنبھالنے میں بہت و
اٹھاتی ہیں۔ان کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ از خود نہ وہ کھا سکتے ہیں نہ چل سکتے ہیں
سنبھل سکتے ہیں۔پس تخلیق کے ساتھ جہاں بہت سی خیر وابستہ ہے اور یاد رکھیں۔خیر غالب ہے وہاں کچھ طبعی شر بھی ہیں۔پس یہ ایک بہت ہی اہم دعا ہے جسے ہمیں
ہر ایسی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے خدا کے حضور مانگتے رہنا چاہئے جس میں ایک
کیفیت دوسری کیفیت میں بدلتی ہے۔وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ
اندھیروں کے اس شر سے ہمیں بچا جبکہ ہر طرف فتنے اور شرارتیں پھیل جاتی ہیں۔وَمِن شَرِّ النَّفْتِ فِي الْعُقَدِ اور ان پھونکنے والوں کے شر سے بچاج
رشتوں میں پھونکتے ہیں۔تعلقات میں پھونکتے ہیں اور بدنیتوں کے ساتھ کوششر
کرتے ہیں کہ انسانی تعلقات کو خراب کر دیں اور ان میں دشمنیاں اور نفرتیں پیدا
کریں۔اس دعا کی گھریلو حالات کو سدھارنے کے لئے بھی بہت شدید ضرورت ہے۔آج تک بارہا میں نے توجہ دلائی ہے کہ اپنے گھروں میں رحمی رشتوں کا خیال کریں
اور اپنے تعلقات کو سدہاریں لیکن اس کے باوجود کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جبکہ ایسی
تکلیف دہ خبریں یا ساسوں کی طرف سے یا بہوؤں کی طرف سے یا ماؤں کی طرف سے
یا بیٹیوں کی طرف یا بیٹوں کی طرف سے نہ آتی ہوں۔جہاں ایک دوسرے سے
شکوے کئے گئے ہیں بعض بیویاں اپنے خاوندوں کے شکوے کرتی ہیں۔بعض بچے
اپنے باپوں کے شکوے کرتے ہیں کہ سخت کلام میں بد تمیز ہیں۔ہر وقت گھر میں ایک
عذاب بنا ہوا ہے۔تعلقات کو توڑنے والے ہیں بجائے جوڑنے کے۔اور اس کے
نتیجہ میں شر پیدا ہوتا ہے۔اس کے نتیجہ میں گھر جنتوں کی بجائے جہنم میں تبدیل ہو
جاتے ہیں تو اللہ تعالٰی نے یہ دعا سکھائی کہ ہر ایسے پھونکنے والے کے شرسے ہمیں
بچا جس کے نتیجہ میں تعلقات خراب ہوتے ہیں اور یہاں پھونکنے والوں سے مراد
جادو ٹونے ٹوٹکے کرنے والے بھی ہیں۔مطلب یہ ہے کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ
کی طرح ان کے دم سے ان کے بدن سے دوسرے کے حالات بگڑ جائیں۔افریقہ