۲۸ جون ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 3
439
میں آج تک یہ رواج پایا جاتا ہے اور بہت سے احمدی مجھے افریقہ سے لکھتے ہیں کہ
ہم کس طرح بچیں۔ان کا جواب ۱۴۰۰ سال پہلے قرآن کریم نے دے دیا ہے۔یہ
مراد نہیں ہے کہ ضرور ان کے بد نفوس میں اثر ہے۔اصل بات یہ ہے کہ ان
بد نفوس کے ساتھ وہ شرارتیں بھی کرتے ہیں اور دھوکہ بازیوں سے بھی کام لیتے
ہیں۔بعض مخفی طریقوں پر زہر بھی دے دیتے ہیں۔بعض دشمنوں سے نقصان بھی
پہنچا دیتے ہیں اور بظاہر اپنا ایک رعب بھی قائم رکھتے ہیں کہ ہمارے دم پھونکنے کے
نتیجہ میں تمہیں یہ نقصان پہنچا ہے۔پس ہر قسم کے اس فتنہ سے بچایا گیا ہے جس
کے نتیجہ میں تاریکی پھیلے، روشنی کم ہو، ایک نئی تخلیق ہو لیکن بدیاں لے کر آئے یا
خود بد ہو جائے یا جہاں سے نکلی ہے اس کو بد بنا دے۔ہر اس قسم کے احتمالات کے
لئے یہ کامل دعا ہمیں سکھائی گئی اور پھر فرمایا۔وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَمَدَ۔(الفلق : ۲ تا ۶ ہمیں حاسد کے شر سے بچا جب وہ حسد کرے۔یہ مضمون کچھ
الجھا ہوا سا نظر آتا ہے کیونکہ حاسد کے شرسے بچا نہیں فرمایا بلکہ یہ فرمایا کہ حاسد
کے شر سے بچا جب وہ حسد کرتے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ محض حسد کسی کو نقصان
نہیں پہنچا تا جب وہ حسد کے نتیجہ میں بد عمل کی ٹھانتا ہے۔جب وہ نقصان پہنچانے
کی کوئی تدبیر کرتا ہے تو وہ وقت ہے جب یہ کیا گیا۔اِذا حَسَدَ ورنہ لوگ
خالی حسد کرتے پھرتے رہتے ہیں۔جلتے رہتے ہیں۔ان کا اپنا نقصان ہوتا ہے۔کسی
کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے تو حاسد کہہ کر یہ تو بتا دیا کہ وہ ہر وقت حسد کی حالت
میں ہے۔پھر اذاحمد کا کیا مطلب ہے؟ وہ شخص جو ہے ہی حاسد ہمیشہ ہی
حسد کرنے والا ہو وہ جب حسد کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اس کا یہ مطلب ہے کہ جب
وہ اپنے حسد کو ایک بد عمل میں تبدیل کر دے۔شرارت میں تبدیل کردے۔جب
فتنہ پیدا کرے۔جب سازش کرے۔تجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔میں
نہیں جانتا کہ وہ کیا کر رہا ہے تو جانتا ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے۔ایسی صورت میں تو مجھے
اس کے شر سے بچا۔پھر آخری دعا یہ ہے۔قُل اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ
440۔کہہ دے اور کہتا چلا جا کہ تم سب اپنے رب کے حضور یہ عرض کیا
کرو اعوذ برب الناس - کہ میں پناہ چاہتا ہوں اس ذات کی جو تمام بنی نوع
انسان کے رزق کا ذمہ دار ہے۔ان کی پرورش کا ذمہ دار ہے۔ان کو ادتی حالتوں
سے اعلیٰ حالتوں کی طرف ترقی دیتے ہوئے لے جانے کا ذمہ دار ہے۔وہ ہر حال میں
ان کی ہر ضرورت کو پورا کرنے والا ہے۔میں اس خدا کی پناہ مانگتا ہوں جو حقیقی۔ہے سیلان الناس وہی ہے جو تمام بنی نوع انسان کا بادشاہ بھی ہے۔الو الناس اور وہی ہے جو تمام بنی نوع انسان کا معبود بھی ہے۔یہ تین باتیں کہہ کر
انسان کی تمام ضرورتوں کا خیال رکھ لیا گیا۔کوئی بھی ایسا دائرہ نہیں جس میں انسان
کوشش کرتا ہے جس پر یہ دعا حاوی نہ ہو گئی ہو۔اس پر میں بہت تفصیل سے اپنے
رمضان کے درسوں میں روشنی ڈال چکا ہوں اور کئی گھنٹے اس مضمون کو بیان کرتا رہا
ہوں۔اس وقت میں دہرانے کی نیت سے کھڑا نہیں ہوا میں مختصراً آپ کو یہ بتانا
چاہتا ہوں۔یا رزق ہے، اقتصادیات کا مضمون ہے جس نے انسان کو ہر طرف سے
گھیرا ہوا ہے یا بادشاہتیں ہیں یعنی سیاست ہے اور یا پھر عبادت ہے۔مذہب کی دنیا
ہے۔ان تین مضامین میں انسان کی تمام دلچسپیاں بیان کر دی گئی ہیں اور یہی تین ہیں
جو انسانی زندگی پر ہر لحاظ سے حاوی ہیں۔تو فرمایا کہ تم یہ دعا کیا کرو کہ اے رب
ا
ہمیں لوگوں کا محتاج نہ بنا۔یہ مراد ہے۔اپنا محتاج رکھنا۔ہم غیروں کی محتاجی سے
تیری طرف بھاگتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ اصل رزق تیرے ہاتھ میں ہے۔اس
لئے دنیا کے بس میں نہ ڈالنا۔اپنی طرف سے رزق عطا فرمانا۔دنیا کے بادشاہ ظالم
ہوتے ہیں۔ہم ان کے مقابل پر بے بس ہوں گے لیکن ہم جانتے ہیں کہ تو اصلی
بادشاہ ہے۔تیرے ہاتھ میں ان بادشاہوں کی بھی گردنیں ہیں۔اس لئے ان کے ظلم
سے ہم تیری پناہ میں آتے ہیں۔یہ ویسی ہی بات ہے جیسے حضرت اقدس محمد مصطفی
صلی اللہ علیہ و علی آلہ و سلم کو جب کسری کے نمائندے نے یہ اطلاع دی کہ تم تین
دلنا کے اندر اندر میری طرف آؤ اور اپنی حرکتوں سے توبہ کرو ورنہ میں تمہیں قتل
کروا دوں گا۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ و سلم نے اس پیغام دینے والے
441
سے کہا کہ مجھے تھوڑی سی مہلت دو میں دعا کر کے معلوم کروں کہ اللہ
چاہتا ہے۔دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو رات کو خبر دی اور اس خبر کو آ
یوں بیان فرمایا کہ جاؤ واپس چلے جاؤ تمہارے بادشاہ کو میرے بادشاہ نے رات
ہلاک کر دیا ہے۔وہ جو میرا مالک ہے اور میرا رب ہے اور میرا بادشاہ ہے اس نے
تمہارے پادشاہ کو رات ختم کر دیا ہے۔وہ واپس گیا اور معلوم ہوا یعنی دیر کے بعد
یہ خبر وہاں پہنچی کیونکہ ایران سے چلتی ہوئی بین کی طرف خبر پہنچتے پہنچتے دیر لگی
تھی کہ عین اسی رات جس رات آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و سلم کو یہ
نظارہ دکھایا گیا خود کسری کے اپنے بیٹے نے اپنے باپ کو اس کے ظلموں کی وجہ
سے قتل کر دیا۔تو یہ معنی ہیں ملک النا س کے۔آپ اگر یقین کریں کہ وہ
ملک ہے تو وہ طاقت رکھتا ہے کہ دنیا کے بڑے سے بڑے بادشاہ سے آپ کو بچائے
لیکن یقین کی بھی ضرورت ہے اور اس کی ملکیت کے اندر رہنے کی بھی ضرورت
ہے۔آپ اس کی ملکیت سے نکل کر دنیا کی ملکیت میں زندگی بسر کریں اور جب
تکلیف اٹھائیں تو اس کی طرف دوڑیں اس وقت یہ صادق نہیں آئے گی۔حضرت
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے سوائے خدا کے کوئی ملک نہیں تھا اس لئے
آپ کی التجا سنی گئی اور اللہ تعالیٰ نے اپنی شان اور جلوے کو کس شان کے ساتھ
ظاہر فرمایا پس اگر خدا کی ملکیت کے جلوے دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کی ملکیت کے
دائرے میں رہیں پھر دیکھیں کہ خدا تعالی کسی طرح آپ کی نصرت فرماتا ہے اور
الم النامیں ہر قسم کی خواہشات سے نجات کے لئے یہ دعا ہے۔خدا تعالیٰ
قرآن کریم میں خود فرماتا ہے کہ کئی دفعہ انسان اپنی تمناؤں کو اپنا معبود بنا لیتا ہے اور
وہ نہیں جانتا کہ وہ مشرک ہو رہا ہے۔بظاہر یہی کہتا ہے کہ لااله الا الله
کوئی اور خدا نہیں ہے سوائے اللہ کے۔لیکن چھوٹی چھوٹی باتوں کو اپنا خدا بتائے
پھرتا ہے۔چھوٹے چھوٹے طاقتور لوگوں کو اپنا خدا بنائے پھرتا ہے اور اپنی تمناؤں کو
ہر دوسری چیز پر غالب رکھتا ہے۔ایسا شخص جب یہ دعا کرے گا تو اس کی دعا میں کوئی
اثر نہیں ہو گا کیونکہ خدا کے گا کہ تم کہتے ہو کہ مجھے تم نے الے بنایا اور روز مرہ
442
مقصور
کی زندگی میں تم نے سینکڑوں اور بت بنائے ہوئے ہیں اس لئے دعاؤں میں اثر
کے لئے نیک اعمال کی بھی ضرورت ہے اور اگر کامل نیک اعمال نہ بھی ہوں تو نیک
نیتی کے ساتھ نیک اعمال کی کوشش کرنے کا بہت بڑا دخل ہے دعاؤں میں۔انسان
عاجزی کے ساتھ یہ تو کہہ سکتا ہے کہ اے خدا میں گنہگار ہوں، مجھ سے بہت ہی
بدیاں سرزد ہوتی ہیں۔میں بار بار گناہوں میں متبلا ہوتا ہوں لیکن میرا دل تیرا احترام
کرتا ہے۔میرا دل تجھ سے محبت کرتا ہے۔میں جانتا ہوں تیرے سوا کوئی نہیں جو
مجھے بچا سکے۔یہ التجا اگر درد سے کی جائے تو اللہ تعالی بہت غفور رحیم ہے۔وہ
گناہوں سے پردہ پوشی بھی فرماتا ہے۔ان کی بخشش بھی فرماتا ہے لیکن دل کی آخری
تمنا خدا ہونا چاہئے۔اس کا معنی ہے۔الہ آخری تمنا آخری مدعا آخری "
خدا ہونا چاہئے اگر یہ ہو جائے تو پھر آپ کی یہ دعا غیر معمولی طاقت کے مظاہرے
دکھائے گی۔الہ الناس میں اس خدا کی پناہ مانگتا ہوں جو تمام بنی نوع انسان
کا ایک ہی معبود ہے اور کوئی معبود نہیں ہے۔مِنْ شَرِّ الْوَسْوَا مِنَ الْخَنَّاسِ :
کس چیز سے پناہ مانگ رہا ہوں ہر قسم کے وسوسوں سے۔وسواس کہتے ہیں وسوسے
پھیلانے والوں کو۔عام طور پر وسوسوں سے نجات پانے کے لئے دعا مانگی جاتی ہے مگر
لفظی ترجمہ اس کا یہ ہے۔" من شر الوسوا میں ایسے وسوسے پیدا کرنے
والے کے شر سے جو الخناس بھی ہے یعنی خاموشی سے شرارت سے وسوسے
پیدا کر دیتا ہے اور پیچھے ہٹ جاتا ہے اور بسا اوقات آپ کو پتہ بھی نہیں لگتا کہ کس
بدنیتی کے ساتھ آپ کے دل میں ایک شک کا بیج ہو گیا ہے۔الذي يوسون
في صدور الناس ایک ایسا دور آنے والا ہے جبکہ یہ ختماس تمام دنیا میں خدا کے
خلاف اس کی ربوبیت کے خلاف اس کی الوہیت اور ملکیت کے خلاف وسوسے
پھیلانا شروع کرے گا اور آج کا یہ وہ دور ہے جس دور میں سے ہم گزر رہے ہیں
کیونکہ آج کی دنیا میں ایسے فلسفے پیدا ہو چکے ہیں جو خدا کو رب نہیں بتاتے بلکہ دنیا
کے طاقتور ملکوں کو رب بناتے ہیں اور ان سے احتیاج کا تصور اتنا مضبوط ہو چکا ہے
کہ ہر حاجت کے وقت سب سے پہلے بڑی طاقتیں ذہن میں آتی ہیں کہ فلاں سے
443
مدد مانگیں گے۔فلاں سے مدد مانگیں گے۔مسلمان ممالک کو دیکھیں جب ضرورت
پڑتی ہے۔وہ کشکول اٹھاتے ہیں، کبھی امریکہ کی طرف بھاگتے ہیں کبھی روس کی
طرف بھاگتے ہیں۔کبھی چین کی طرف چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا
خدا ہے۔سے
پس عملی دنیا میں آج وہ زمانہ ہے جبکہ ہمارے اللہ بکھر چکے ہیں اور بہت
سے بن چکے ہیں اور رب بھی بہت سے اور ہو چکے ہیں تو فرمایا کہ ایک ایسا وقت
آنے والا ہے جبکہ تمہارے ایمان کی جڑیں کھوکھلی کرنے والی طاقتیں پیدا ہوں گی۔وہ تمہارے دل میں وسوسے پیدا کریں گی اور تم ان وسوسوں کے نتیجہ میں نہ خدا کو
اپنا رب سمجھو گے نہ اپنا بادشاہ سمجھو گے۔دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کو بادشاہ سمجھنے
لگ جاؤ گے اور نہ اس کو معبود سمجھو گے کیونکہ فی الحقیقت تمہارے دل میں تمہاری
آرزووں کی عبادت ہو رہی ہو گی۔فرمایا۔الَّذِي يُوسول في صُدُورِ النَّاسِ۔مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (الناس : (تا) یہ وہ شر پیدا کرنے والی طاقتیں ہیں
جن سے ہم پناہ مانگتے ہیں۔جو بڑے لوگوں میں سے بھی ہیں اور چھوٹے لوگوں میں
بھی ہیں۔بورژوا بھی ہیں اور PROLETARIAT بھی ہیں۔CAPITALIST بھی ہیں اور سائنٹفک سوشلسٹ بھی ہیں۔انجن سے یہاں
مراد بڑی بڑی طاقتیں اور عظیم الشان طاقتیں ہیں اور الناس سے مراد عوامی
طاقتیں ہیں۔تو یہ دعا اس زمانہ کے اوپر ہر پہلو سے اطلاق پا رہی ہے۔یہی وجہ ہے
کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم سونے سے پہلے ان دعاؤں
کو پڑھتے تھے اور اپنے ہاتھوں پر پھو سکتے تھے اور اپنے جسم پر ملتے تھے۔اس میں کوئی
SUPERSTITION نہیں ہے۔دعا تو خدا سنتا ہے۔جسم پر ملتے کیوں ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ یہ محبت کا اظہار ہے۔بعض دفعہ کسی پیارے کا کپڑا انسان کو مل
جائے۔اسے انسان اپنے جسم پر ملتا ہے۔اپنے منہ سے لگاتا ہے۔اسے چومتا ہے۔پس میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ جسم پر ملتا اس غرض سے نہیں تھا کہ آپ سمجھتے تھے کہ
اگر جسم پر مل لی گئی تو میں بلاؤں سے بچ جاؤں گا۔آپ تو محفوظ مقام پر تھے۔آپ کو
444
تو ہمیشہ سے خدا کی حفاظت حاصل تھی اور دعائیں خدا سے کیا کرتے تھے اور جانتے
تھے کہ حفاظت خدا کی طرف سے آئے گی۔پس جسم پر دعاؤں کو پھونک کر ملتا سوائے
عشق اور محبت کے اظہار کے اور کچھ نہیں۔خدا کے کلام کو پڑھتے تھے۔دل اس
میں ڈوب جاتا تھا۔محبت اچھلنے لگتی تھی۔بڑے پیار کے ساتھ ہاتھوں پر پھونکتے
تھے۔اپنے جسم پر اس پیارے کلام کو ملتے تھے۔اس جذبے اور ولولے کے ساتھ
اگر جماعت دعائیں کرے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ انعام پانے والوں کی جس راہ کی
ہم تمنا کرتے ہوئے روزانہ پانچ وقت ہر نماز کی ہر رکعت میں یہ دعا کرتے ہیں کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اے ہمارے
رب ہمیں صراط مستقیم پر چلا۔اس صراط مستقیم پر جس پر ہم سے پہلے وہ لوگ چلتے
رہے جن کو تو نے انعاموں کے لئے چن لیا۔جن پر تو نے انعاموں کی بارشیں نازل
فرمائیں۔پس یہ وہ لوگ ہیں جو یہ دعائیں کرتے ہوئے صراط مستقیم پر چلا کرتے تھے
اللہ تعالٰی ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے ہم ان دعاؤں کا حق ادا کرنے والے ہوں اور
ان دعاؤں کے نتیجہ میں ہم ان راہوں پر چلیں جہاں ہمیشہ اللہ کی طرف سے انعام کی
بارشیں برستی رہیں۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا۔میں نے اس جمعہ کا آغاز جمعہ کے
معنی کے بیان سے کیا تھا اور میں نے آپ کو یہ خوشخبری دی تھی کہ ہم آج جماعت
احمدیہ وہ جماعت ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں سورۃ جمعہ میں ملتا ہے اور آخری زمانہ
کے لوگ جو پہلے زمانے کے لوگوں سے ملائے جائیں گے وہ اللہ کے فضل کے ساتھ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی غلامی میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و
علی آلہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے والے لوگ ہوں گے۔اس سے آپ ان پہلوں
سے ملیں گے، اس کے بغیر نہیں۔لیکن یہ زمانہ اور لحاظ سے بھی جمع کا زمانہ ہے۔اتنی دور دور کے ممالک ایک جگہ مختلف رنگ میں جمع ہو جاتے ہیں کہ انسان کی
عقل حیرت میں مبتلا ہوتی ہے اور خدا تعالٰی نے اس بات کا ہمیں مزید یقین دلانے
کے لئے کہ ہم ہی وہ لوگ ہیں جن کا سورۃ جمعہ سے گہرا تعلق ہے ایسی نئی ایجادات
445
فرما دی ہیں جن کے نتیجہ میں یہاں بیٹھے ہم دور دور کے احمدیوں کے ساتھ ملے ہوئے
ہیں اور اکٹھے ایک جگہ جمع ہو چکے ہیں۔عید کا جو خطبہ میں نے دیا تھا اس کے
متعلق ابھی مجھے رپورٹ ملی ہے کہ خدا تعالٰی کے فضل سے اس وقت دنیا کے چو ہیں
ممالک میں سنا جا رہا تھا اور دنیا کی تریسٹھ جماعتیں اس کو براہ راست سن رہی تھیں۔اب یہ سلسلہ انشاء اللہ پھیلتا چلا جائے گا اور ظاہری طور پر بھی صرف جماعت احمدیہ
ہے اور صرف جماعت احمدیہ ہے جس کو خدا نے یہ توفیق بخشی ہے کہ اس طرح ایک
زمانے کے مختلف لوگوں کو بھی ایک ہاتھ پر جمع کر دے۔پس ان معنوں میں یہ
ہمارے لئے خوشخبری بھی ہے اور ذمہ داریوں کو بڑھانے والی بات بھی ہے۔