۵ جولائی ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا

ٹورنٹو۔کینیڈا
در جولائی 1991ء
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
انعام پانے والوں کی دعائیں
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت اور مجلس خدام الاحمدیہ فرانس کے نام ایک پیغام
کے بعد فرمایا :-
ایک لمبے عرصے سے نماز سے متعلق خطبات کا ایک سلسلہ دے رہا ہوں۔جس
میں سورہ فاتحہ سے نماز میں استفادہ کرنے سے متعلق مختلف خطبات دیئے ہیں۔آخری
خطبہ اس مضمون پر تھا کہ نماز میں جب ہم اهدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الذين انْعَمْتَ عَلَيْهِم کہتے ہیں تو وہ خدا کے پاک بندے جن پر خدا نے انعام فرمایا
ان کے رستے پر چلنے کی دعا مانگتے ہیں۔اس لحاظ سے ہم پر ضروری ہے کہ اس سفر کو
آسان کرنے کے لئے انہیں لوگوں کی دعائیں مانگیں جن کی قبولیت کے طور پر اللہ تعالی
نے ان پر احسان فرمائے۔پس آخری خطبہ جو امریکہ میں اس موضوع پر تھا اس میں منعم
علیہ گروہ کی دعاؤں میں سے آخری دعاؤں پر میں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔اس
دعا کا اگلا حصہ ہے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّلِينَ اے ہمارے
رب ہمیں اس رستے پر نہ چلاتا جس پر وہ انسان چلتے رہے جو تیرے غضب کا نشانہ بنے۔یا وہ لوگ چلے جنہوں نے کچھ عرصہ صراط مستقیم پر چل کر اس صراط مستقیم کو چھوڑ دیا
اور بھٹک گئے۔قرآن کریم کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ بھی بعض دعائیں کیا کرتے
تھے۔اور جیسے مُنعم عَلَيْهِہ گروہ کی دعائیں قرآن کریم میں درج ہیں۔تخضُوب اور ضالین کی دعائیں بھی درج ہیں۔پس ضروری ہے کہ ہم ان

448
دعاؤں سے بچیں اور ان دعاؤں کی روح سے بچیں جو قرآن کریم میں عبرت کے طور پر
ہمارے لئے محفوظ کی گئی ہیں۔اور اس پہلو سے آج کا خطبہ اسی موضوع پر ہو گا۔صرف دنیا حاصل کرنے کی دعامانگنا خطرناک ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
فين النَّاسِ مَن يَقُولُ رَبَّنَا اينا في الدُّنيا وَ مَالَهُ فِي الآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ
کہ بعض انسانوں میں سے ایسے بھی ہیں جو یہ دعا کرتے ہیں کہ اے خدا ہمیں اس دنیا
کی سند عطا فرما یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا۔اس دعا کا
پس منظر یہ ہے کہ حج کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَإِذَا قَضَيْتُمْ
منَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا الله گذركم با: عُمْ أو أشد ذكرًا کہ جب تم حج
کے مناسک ادا کر چکو یعنی عبادات پوری کر چکو تو پھر اللہ تعالیٰ کو اس طرح یاد کرو جس
طرح تم اپنے آباء و اجداد کو یاد کیا کرتے ہو۔بلکہ اس سے بھی بہت بڑھ کر۔اس کے
بعد فرماتا ہے کہ بعض ان میں سے ایسے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ہمیں دنیا کی اچھی چیزیں
عطا فرما۔سوال یہ ہے کہ اس کالج کے مضمون سے کیا تعلق ہے۔وہ تعلق یہ ہے کہ وہ
انسان جو اس دنیا کا ہو چکا ہو اور دنیا ہی کے لئے جیتا ہو دنیا ہی کے لئے مرتا ہو۔وہ جب
عبادت کے معراج پر بھی پہنچتا ہے تو اس کی دعا دنیا طلبی کی دعا ہی ہوتی ہے۔پس فرمایا کہ
یہ نہ سمجھو کہ حج میں جو لوگ میرے قریب آئے۔جو اپنی عبادت کے معیار کو پہنچے وہ
سب کے سب ایسے ہیں جو میری تمنا کو لیکر آئے تھے۔کچھ بد نصیب ان میں سے ایسے
بھی ہیں جو دنیا کی آرزوئیں لے کر یہ جان جوکھوں کا سفر اختیار کرنے والے تھے۔اور
آخر پر جب وہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے تو مجھ سے دنیا ہی مانگتے رہے۔فرمایا میں ان
کو دنیا دوں گا لیکن پھر آخرت میں ان کیلئے کوئی حصہ نہیں ہوگا۔یہاں جو سزا کا پہلو ہے
وہ اس وجہ سے ہے کہ عبادت میں جب ایک انسان معراج کو پہنچتا ہے تو خدا قریب آچکا
ہوتا ہے۔اس وقت خدا کو نہ مانگنا اور دنیا کی طرف جھک جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ
بالآخر دنیا ہی کی عبادت کرتے ہیں۔پس دنیا مانگنا منع نہیں ہے مگر جس پس منظر میں دنیا

449
مانگنے کا نقشہ بیان ہوا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں جا کر وہ لوگ اپنے اندرونے کو ننگا
کر دیتے ہیں۔پس خدا بہتر جانتا ہے کہ کتنے لکھو لکھا حج کرنے والے ہیں جو دنیا طلبی کی
تمنا لئے ہوئے حج کرتے ہیں۔لیکن یہاں اس مضمون کا تعلق صرف حج ہی سے نہیں
بلکہ ہر عبادت سے ہے۔اس کے بعد اللہ تعالٰی نصیحت فرماتا ہے وَمِنْهُمْ مِّن يَقُولُ
ربنا اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
لیکن کچھ ایسے بندے بھی ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ اے خدا ہمیں دنیا کی اچھی چیزیں بھی عطا
فرما۔لیکن آخرت کی اچھی چیزیں بھی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی چیزیں ہمیں اپنی طرف اس طرح مائل نہ کرلیں کہ
ہم ان کے نتیجے میں تجھے بھول جائیں اور بالآخر آگ کے عذاب کا سزاوار ٹھہریں۔پس
دنیا کی اچھی باتیں طلب کرتے ہوئے ساتھ احتیاطا " یہ دعا بھی سکھا دی گئی کہ وہ باتیں
بھی تمہیں ملیں گی اور آخرت کی اچھی چیزیں بھی ملیں گی۔مگر یاد رکھنا کہ دنیا کی اچھی
چیزوں میں گم نہ ہو جانا۔کیونکہ اس کے نتیجے میں پھر بھی یہ خطرہ رہے گا کہ تم خدا کے
عذاب کے سزا وار ٹھہرو۔یہ دعا سورۃ البقرۃ آیت ۲۲ سے لی گئی تھی۔ایک دوسری مغضوب اور ضالین کی
دعا یہ ہے جو سورۂ نساء کی آیت ۷۸ سے لی گئی ہے۔اس میں وہ یہ دعا کرتے
ہیں۔وَقَالُوا رَبَّنَا لِمَ كَتَبْتَ عَلَيْنَا الْقِتَالَ لَوَلَا أَخَرَ تَنَّا إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ ، قُلْ
مناء الدُّنْيَا قَلِيلُ ، وَالآخِرَةُ خَيْرٌ لِمَنِ اتَّقَى وَلَا تُظْلَمُونَ فَتِيلاً
اس کا ترجمہ یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب تو نے کیوں ہم پر قتال اتنی
جلدی فرض کر دیا۔کاش تو نے اسے کچھ مدت کے لئے ٹال دیا ہوتا۔ان سے کہہ دے
کہ دنیا کی زندگی تو ایک عارضی فائدے کی جگہ ہے اور باقی رہنے والی بھلائی آخرت ہی
میں ہے۔اور تم سے کوئی اتنا بھی علم نہیں کیا جائے گا جتنا کھجور کی گٹھلی کے اندر لکیر
ہوتی ہے۔

450
ابتلاؤں میں جوابی حملے کی بجائے صبر کی تلقین
اس دعا کا پس منظریہ ہے۔اللہ تعالٰی فرماتا ہے الم ترال الذين امل
تهُمْ كُلُوا أَيْدِيكُمْ وَالِقِيمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزكوة کہ کیا تم نے ان لوگوں کا
حال نہیں دیکھا جن کو اللہ تعالٰی یہ فرماتا تھا کہ تم لوگوں سے اپنے ہاتھ کو روکے رکھو۔واقيمُوا الصلوة وأتُوا الزَّعُوة اور نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو۔یہاں
ایسے لوگوں کا نقشہ کھینچا گیا ہے جن پر یکطرفہ ظلم ہو رہے ہیں اور اس ظلم کے دور میں وہ
بڑھ بڑھ کر باتیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں کیوں اجازت نہیں دی جاتی کہ ہم اپنا
دفاع کریں۔ہمیں کیوں اجازت نہیں دی جاتی کہ ہم بھی جوابی حملے کریں۔اور اس
مزاج کے لوگ جیسے پہلے زمانوں میں پائے جاتے تھے اس زمانے میں بھی پائے جاتے
ہیں۔پاکستان میں جو احمدیوں پر ایک لمبا ابتلاء کا دور گزرا ہے۔اس میں مجھ سے بھی
ایسے مطالبے ہوئے ہیں اور بعض خطوط کے ذریعے بھی بڑے بڑے احتجاج ملتے ہیں کہ
ہمیں موقع دیں۔ہم بھی جوابی کارروائی کریں۔جس طرح وہ ہم پر ظلم کرتے ہیں ہم اس
کا بدلہ ان سے اتاریں۔لیکن ان کو میں ہمیشہ صبر کی تلقین کرتا ہوں۔پس قرآن کریم
فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض دفعہ مومنوں کو جوابی حملے کی اجازت نہیں دیتا۔اور یہ
نصیحت فرماتا ہے کہ اپنے ہاتھ روکے رکھو اور صبر سے کام لو۔دعا کے ذریعے اور زکوۃ
کے ذریعے نیک کاموں میں خرچ کرکے تسکین قلب حاصل کرو۔لیکن وہ لوگ جب
بالآخر جهاد فرض کر دیا جاتا ہے تو اس وقت ان کا مزاج بالکل الٹ جاتا ہے۔وہ جو پہلے
بڑھ بڑھ کر باتیں کرتے تھے اور کہتے تھے کہ ہمیں موقع دیا جائے ہم جوابی کارروائی کریں
گے۔ان کی یہ کیفیت ہو جاتی ہے کہ کہتے ہیں۔رَبَّنَالِمَ كُتَبْتَ عَلَيْنَا الْقِتَالَ۔لولا اخر تنا إلى اجل قریب اے خدا اتنی جلدی تو نے جہاد فرض کر دیا ابھی
تو ہمیں طاقت بھی کوئی نہیں آئی۔کاش کچھ اور مدت کے لئے اس فرضیت جہاد کو ٹال
دیا ہوتا۔قُلْ مَتَاءُ الدُّنْيَا قَلِيلُ ان سے کہہ دے کہ تم دنیا میں چند دن اور
بھی رہ جاؤ گے بالآخر یہ دنیا عارضی ہے۔اور اس دنیا کے فائدے بھی یعنی دنوں کے
فائدے ہیں۔جو باقی رہنے والی حسنات ہیں وہ تو آخرت ہے۔پس چند دن کے جہاد کے
ٹالنے سے تمہیں کیا فرق پڑے گا۔بہر حال یہ جو دعا ہے یہ اس سے پہلے کی ایک کیفیت

451
سے تعلق رکھتی ہے جو کھو کھلی کیفیت ہے اور وہ مومنوں کو دھوکہ دینے والی بات ہوتی
ہے۔عام طور پر ایسے لوگ جو بڑھ بڑھ کر باتیں کرتے ہیں وقت آنے پر ہمیشہ بزدلی دکھایا
کرتے ہیں۔یہ دعا جو میں بیان کر چکا ہوں۔یہ سورہ نساء کی تھی۔پکڑ آنے کے وقت یہ کہنا کہ پھر ایسا نہیں کریں گے بے معنی ہے
پھر سورۃ انعام ۲۸ تا ۳۱ میں مغضوب علی کی یہ دعا ہے۔ولو ترى إذ وقفُوا عَلَى النَّارِ فَقَالُوا لَيْتَنَا نُرَ وَلا تُكَذِّبَ بِايَتِ رَهْنَا وَ تَكُونَ
من المُؤْمِنین کاش تو دیکھتا ان لوگوں کو جو آگ کے سامنے پیش کئے جائیں
گے۔یعنی مرنے کے بعد ان کا عذاب ان کو دکھائی دینے لگے گا۔فَقَالُوا لَيْتَنَا تُردُ
ولا تكوت پالیت رہنا کہیں گے کاش ایسا ہو کہ ہمیں واپس لوٹا دیا جائے۔تب ہم ہرگز
اپنے خدا کی اپنے رب کی آیات کی تکذیب نہیں کریں گے وَتَكُونَ مِنَ
المومنین اور ہم یقیناً مومنوں میں سے ہو جائیں گے۔اللہ تعالٰی فرماتا ہے
بل بدا لهم ما كانُوا يُخْفُونَ مِن قَبْلُ ، وَلَوْ رُدُّ والعَادُوا لِمَا نُهُوا عَنْهُ
وإِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ -
بل بدا لهُمْ مَّا كَانُوا يُخْفُونَ مِن قَبْل ان کی وہ صورت حال وہ حقیقت
ظاہر ہو چکی ہے جو اس سے پہلے وہ چھپایا کرتے تھے۔لیکن اگر وہ دوبارہ لوٹا دیئے جائیں
تو ہمیشہ وہی کریں گے پھر بھی وہی کریں گے جس سے ان کو منع کیا جاتا تھایا منع کیا جاتا
ہے۔اور اس دعوے میں وہ جھوٹے ہیں کہ اگر ہمیں ایک اور مہلت دی جائے تو ہم
اس مہلت سے استفادہ کرتے ہوئے خدا تعالٰی کی آیات کی تصدیق کریں گے اور
خدا تعالی کے احکامات کے مطابق کریں گے۔یہ ایک نفسیاتی نکتہ ہے۔اور اس کا فیصلہ
دراصل اس دنیا میں ہو چکا ہوتا ہے۔خدا تعالٰی کا یہ کہنا کہ اگر ان کو دوبارہ لوٹایا جائے تو
وہی کریں گے یہ محض ایک دعوئی نہیں بلکہ اس کا ثبوت ان لوگوں کی زندگیوں سے بارہا
ملتا ہے۔ہر وہ شخص جو اپنے گناہ کے نتیجے میں اپنی پاداش عمل کا منہ دیکھنے لگتا ہے۔اور
سمجھتا ہے کہ اس کی سزا قریب آگئی ہے ہمیشہ یہی کہتا ہے کہ اگر یہ اس بارٹل جائے اگر
اس دفعہ میں نہ پکڑا جاؤں تو میں توبہ کرلوں گا اور جب مشکل مل جاتی ہے۔تب ابتلاء دور

452
ہو جاتا ہے تو پھر دوبارہ وہی حرکتیں کرتا ہے۔ایسے طالب علم آپ نے دیکھے ہوں گے
اور میں ذاتی تجربے کے طور پر بھی جانتا ہوں کہ جب امتحان سر پر آجایا کرتا تھا تو ہم بہت
توبہ کیا کرتے تھے کہ اگلی دفعہ جب نئے سال ترقی کریں گے تو پھر شروع سے ہی کتابیں
اچھی طرح سنبھال کر رکھیں گے۔خوب پڑھیں گے محنت کے ساتھ اس دفعہ کسی طرح
یہ بلا ٹل جائے۔اور ایسے طلبا جو یہ باتیں کرتے ہیں جب بھی بلا ملتی ہے دوبارہ پھر بالکل
ویسے ہی ہو جاتے ہیں۔دنیا کے امتحانوں میں تو کوئی ایسی بات نہیں۔مگر جب خدا کے
حضور ایسے وعدے کئے جائیں اور بار بار پہلی حالت کی طرف رجوع کیا جائے تو پھر
قیامت کے دن خدا تعالی کا یہ جواب دیکھیں کیسا بر حق ہے کہ تم وہی تو ہو جو پہلے اسی قسم
کی باتیں کیا کرتے تھے۔آج اگر ہم یہ عذاب ٹال دیں اور تمہیں واپس لوٹا دیں تو ہم
تمہیں بتاتے ہیں کہ تم پھر دوبارہ وہی حرکتیں کرو گے جو اس سے پہلے کرتے چلے آئے
- پس ایسی باتیں کرنا جب پکڑ کا وقت آجائے اور امتحان کا وقت ختم ہو جائے بالکل
بے معنی اور لغو باتیں ہیں۔ایسی دعا سے استغفار اور اس کے مواقع سے استغفار کرنا
چاہیے۔سرمایہ داروں کے ذریعہ غریبوں کا استحصال
سورہ انعام کی ایک دعا ہے ۱۳۹ آیت میں۔اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وقال أوليتهم من الإِنسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَم بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وبَلَقْنَا اجلنا
الذي أجلت لنا قَالَ النَّارُ مَثوكُم خلدين فيها الا مَا شَاء اللَّهُ
إن ربك معه عليه فرماتا ہے يَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا جب اللہ تعالیٰ
ان سب کو اکٹھا کرے گا۔نِمَعْشَرَ الْجِن قد اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْإِنْسِ اے
جنوں میں سے سردارو اور بڑے لوگو تم نے عوام الناس کا خوب استحصال کیا ہے۔و قَالَ اورتهم من الانس عوام الناس میں سے جو بڑے لوگ ہیں وہ خدا
کے حضور یہ عرض کریں گے۔رَبَّنَا اسْتَمْتَم بَعْضُنَا بِبَعْضٍ اے خدا ہم
میں سے بعض نے بعض کا استحصال کیا ہے بلعْنا أَجَلَنَا الَّذِي أَجَلْتَ لَنَا -
یہاں تک کہ وہ مدت جو تو نے ہمارے لئے مقرر فرما ر کھی تھی وہ پوری ہوئی۔قال

453
النَّارُ منو بكُم خُلدين فيها الله تعالیٰ فرمائے گا آگ تمہارا ٹھکانا ہے تم اس
میں لمبے عرصے تک رہو گے الا ماشاء الله سوائے اس کے کہ اللہ اس بلا
کو ٹالنے کا فیصلہ فرما لے۔ان ربك حرعیہ علیہ - اللہ تعالی بہت حکمتوں والا اور
بہت جاننے والا ہے۔ان آیات میں بظا ہر دعا پیش نہیں کی گئی مگر ایک ایسی حالت بیان کی گئی ہے جس
کے نتیجے میں اپنی حالت خدا کے حضور پیش کرنے والے رحم کی تمنا کرتے ہیں۔یہ دعا جو
عذاب کے سامنے حاضر ہونے کے بعد بعض لوگ کریں گے نسبتاً زیادہ مطالعہ کی محتاج
ہے تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ یہاں جن سے کیا مراد ہے۔انس سے کیا مراد ہے اور کیا
بات پیش کی جارہی ہے۔پہلی بات تو یہ ہے فرمایا مَعْشَرَ الْجِن قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْإِنْسِ اے
جو تم نے لوگوں میں سے عوام الناس میں سے اکثر سے ناجائز فائدے اٹھائے ہیں۔سوال یہ ہے کہ اگر جن وہ مخلوق ہے۔جس کے متعلق عوام الناس میں مشہور ہے
اور خاص طور پر ملا لوگ مشہور کرتے رہتے ہیں کہ یہ انسانوں سے ہٹ کر ایک ایسی
مخلوق ہے جو ہمیں نظر نہیں آتی۔اس کے متعلق کب انسان کے سامنے یہ بات آئی
ہے۔کب انسانی تجربے میں یہ بات آئی ہے کہ ان فرضی جنوں نے بھاری تعداد میں
-
انسانوں سے فائدہ اٹھایا ہو۔اور ان کو اپنا غلام بنا لیا ہو۔کوئی اتفاق سے کہیں کوئی ایسا
ریض ملتا ہے جس کے متعلق یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اس کو چن چڑھ گیا اور اس نے اس
کو قابو کر لیا۔پس یہاں لازما " جن سے مراد کچھ اور ہے۔اور ہی معنی ہیں جو جماعت احمدیہ کی
تفاسیر میں ہمیں ملتے ہیں۔یعنی جن سے مراد بڑے لوگ ہیں۔اور جب خدا جن اور انس
کا ذکر ایک دوسرے کے مقابل رکھ کر فرماتا ہے تو اس سے ہمیشہ مراد Capitalist
اور Proletariat یعنی عوام الناس اور بورژوا لوگ ہیں ایک دوسرے کے
مقابل پر یعنی بورژوا کے مقابل پر Proletariat۔جو بڑی بڑی استحصالی طاقتیں ہیں
مثلاً مغربی طاقتیں Capitalist ان کے مقابل پراشترا کی طاقتیں اور بڑے

454
آدمیوں کے مقابل پر چھوٹے غریب بے کس عوام یہ مقابلہ ہمیشہ کیا جاتا ہے جن اور
انس کے ذریعے۔اور اس کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ لفظ استحصال کا ذکر یہاں خوب
اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ہمیشہ اشتراکیت کی طرف سے یہی آواز اٹھائی گئی ہے کہ مغربی
Capitalist طاقتیں استحصالی طاقتیں ہیں اور سائنٹفک سوشلزم کی بنیاد ہی اس
بات پر ہے کہ بعض لوگ بعض غرباء کا استحصال کرتے ہیں اور اس کے رد عمل کے طور
پر ایک اشتراکی نظام وجود میں آیا۔تو اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ ایک ایسا وقت آئے گا کہ ہم
بڑے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہیں گے تواسْتَكْرْتُمْ مِنَ الْإِنسِ تم
نے عوامی طاقتوں کو زیر کر لیا ہے۔اور ان سے بہت سے استفادے کئے ہیں۔ایسے
استفادے جو استحصال کہلاتے ہیں۔جو جائز نہیں ہیں یہ ایک دور تو وہ تھا جو جنگ عظیم
سے پہلے کا دور تھا جبکہ اشتراکی نظام مقابل پر ابھرا نہیں تھا اور اس وقت ایک ہی
Capitalist نظام تھا جو ساری دنیا کو زیر کئے ہوئے تھا۔ایک اب وہ دور ہے جس
میں ہم واخل ہو رہے ہیں۔اس میں پھر Capitalist نظام اکیلا رہ گیا ہے۔اور
اکثر عوامی نظام کو اس نے زیر منقار کر لیا ہے اپنی لگام کے نیچے لے لیا ہے۔وقال أوليتهم من الانْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ یہ ذکر چل رہا ہے
قیامت کے دن ان دونوں گروہوں کو سزادی جائے گی۔یہ پس منظر ہے اس آیت کا۔انسان اپنے گناہوں کا خود ذمہ دار ہے
اس وقت خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لوگ جو عوام الناس ہیں وہ یہ عرض کریں گے
کہ اے خدا یہ لوگ غالب تھے اور طاقتور تھے۔انہوں نے ہمارا استحصال کیا۔اور اس
استحصال کے نتیجے میں ہم سے بدیاں سرزد ہوئیں۔ہم ان کے پیچھے چل پڑے اور اس
معاملے میں ہم مجبور تھے۔اس کے جواب میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے۔قالَ النَّارُ
مَثْوَبِكُمْ خَيدِينَ في مَا شَاء الله کہ یہ کوئی ایسی مجبوری نہیں ہے جس
کے نتیجے میں انسان خدا کو چھوڑ دے اور راہ راست سے ہٹ جائے۔اس لئے اگر دنیا
میں انہوں نے تمہارا استحصال کیا تو اس کا یہ نتیجہ نکالنا غلط ہے کہ تم گناہوں پر مجبور ہو
گئے اور صراط مستقیم چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔اس لئے یہ عذر قبول نہیں ہوگا۔

455
گمراہوں کی یہ دعا ہمارے لئے ایک عبرت ہے۔بہت سے ایسے لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ
ہم چونکہ بڑے لوگوں کے تابع ہیں ان کے ہاتھوں مجبور ہیں۔اس لئے ہم اپنے گناہوں
کی پاداش نہیں دیکھیں گے۔ہم اپنے گناہوں کی سزا نہیں پائیں گے کہ ہم تو مجبور تھے۔اللہ تعالٰی اس عذر کو رد فرما رہا ہے۔اور فرماتا ہے کہ ہر انسان اپنا خود ذمہ دار ہے۔اگر
کسی بڑے آدمی کے پیچھے لگ کر تم بدی کرو گے تو یہ کہنا کافی نہیں ہو گا کہ ہم بڑے آدمی
کے اثر کے نیچے مجبور تھے۔بعض دفعہ بد دعائیں بھی قبول ہو جاتی ہیں
ایک دعا سورہ اعراف کی آیات ۱۳ تا ۱۹ میں ہے یعنی دعا تو آیت ۱۵ ۱۶ ۷ میں اور ۱۸
میں درج ہے۔لیکن آیات جو درج ہیں یہاں یہ ۱۲ تا ۱۹ ہیں۔دعا یہ ہے۔قال انظرني إلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ۔یہ شیطان کی دعا ہے۔اب اندازہ کریں کہ دعاؤں کا
مضمون کتنا پھیلا ہوا ہے۔نعمتوں کی دعائیں کرنے والوں میں سر فہرست حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہیں پھر فرشتے ہیں پھر خدا کے دیگر انبیاء اور نیک
لوگ ہر قسم کے اور مغضوب اور ضالین کی دعا کرنے والوں میں سر فہرست شیطان ہے۔اس کی دعا بھی محفوظ فرمائی گئی۔اور بتایا گیا کہ تمہیں اس شیطان سے واسطہ ہے۔کونسی
دعا تمہیں نہیں مانگنی چاہیئے اور جس قسم کے شرسے تمہیں واسطہ پڑ گیا اس کی کیفیت
کیا ہے۔وہ اپنے لئے خدا سے کیا مانگ بیٹھا ہے۔اور اللہ تعالیٰ ایک مدت کیلئے اس کی یہ
دعا قبول بھی فرما چکا ہے۔اس لئے ہمیں بہت ہی کھلے لفظوں میں متنبہ فرما دیا گیا ہے۔فرمایا ، شیطان نے کہا انظرني إلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ۔اے خدا مجھے اس دن تک
مات دے دے جس دن سب لوگ اٹھا کر تیرے حضور حاضر کئے جائیں گے۔قالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ فرمایا ہاں تجھے مہلت دی جاتی ہے۔تو بعض دفعہ بد دعا بھی
قبول ہو جاتی ہے۔اور یہ کہتا کہ ہم نے قلان دعا مانگی اور قبول ہو گئی صرف میں کافی نہیں
ہے۔اگر بد دعا قبول ہو تو بہت بڑی لعنت ہے۔اگر نیک دعائیں قبول ہوں تو پھر قربت کا
نشان ہے نہ کہ بد دعاؤں کا قبول ہو جانا۔اور بددعاؤں کے قبول ہونے کی بھی بعض
حکمتیں ہیں۔

456
سیدھے راستہ پر بھی بھٹکانے والا شیطان ملے گا
بهر حال خدا نے وہیں فرما دیا کہ ہاں تجھے چھٹی ہے۔قَالَ فَيما الوَيْتَنِي
لاقعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ اس نے کہا اچھا اگر مجھے اجازت ہے تو میں
بتاتا ہوں کہ میں کیا کروں گا۔چونکہ تو نے مجھے گمراہ قرار دے دیا ہے اور ساتھ ہی
اجازت دے دی ہے کہ میں تیرے بندوں کو بھٹکاؤں۔اس لئے لا تعدت لهُمْ
صراطَ الْمُسْتَقِيمَ میں صراط مستقیم پر بیٹھ جاؤں گا اور ہر وہ شخص جو صراط
مستقیم سے گزر رہا ہو گا اس کو بھٹکانے کی کوشش کروں گا۔تو دیکھیں جب ہم دعا کرتے
ہیں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ۔تو یہ کافی نہیں ہے۔تبھی اس کے بعد یہ
تشریح آتی ہے۔صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ : غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا
الفاينن راستہ تو سیدھا ہے۔مگر اس سیدھے راستے پر بھٹکانے والے لوگ بھی
بیٹھے ہوئے ہیں۔وسوسے پیدا کرنے والے بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔طرح طرح کے عذر
تراش کر یہ سمجھانے والے بھی بیٹھے ہیں کہ یہ کر لو تو کوئی حرج نہیں وہ کر لو تو کوئی حرج
نہیں۔اتنی سی بات سے کیا ہوتا ہے تو صراط مستقیم پر جگہ جگہ اسی طرح یہ شیطان بیٹھے
ہوئے ہیں جس طرح بعض دفعہ عید گاہ کی طرف جاتے ہوئے رستہ میں بیٹھے ہوئے فقیر
ملتے ہیں۔اور طرح طرح کے بہانے بنا کر یہ انسان کو بھٹکانے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہ راز ہم پر کھول دیا ہے اگر یہ چھپا رہتا تو ہمارا دھوکہ کھانا شائد کوئی عذر
رکھتا۔لیکن یہ سب کچھ بیان ہونے کے بعد ہمارا پھر آنکھیں کھول کر دھوکہ کھانا یہ
ہمارے گناہوں کی شدت کو بڑھا دیتا ہے۔کہتا ہے پھر میں کیا کروں گا۔تم لا تيم
من بين ايديهم ومِن خَلْفِهِمْ میں پھر ان کے آگے سے بھی آؤں گا اور پیچھے
سے بھی آؤں گا۔یعنی پیچھا ہی نہیں چھوڑوں گا۔صرف رستے پر بیٹھا نہیں رہوں گا بلکہ
ساتھ ساتھ بھاگوں گا۔اور میں نے دیکھا ہے بچپن میں ایسے فقیر بڑا تنگ کیا کرتے تھے
جن کو اگر کچھ نہ دو تو وہ آگے بھی ہوتے تھے پیچھے بھی ہوتے تھے۔رستے روکتے تھے۔پیچھے سے دامن پکڑتے تھے اور لوگوں کا پیچھا چھوڑتے نہیں تھے جب تک ان کو کچھ مل
نہ جائے۔تو خدا نے شیطان کا بھی ویسا ہی نقشہ کھینچا ہے کہ صراط مستقیم پر بیٹھا نہیں

457
رہے گا ساتھ ساتھ دوڑے گا اور کبھی سامنے سے اگر کوئی بات کرے گا کبھی پیچھے سے
اگر کان میں کچھ پھونکے گا اور مجبور کرے گا کہ تم اس کی بات مان کر صراط مستقیم سے
ہٹ جاؤ اور ٹھوکر کھا جاؤ۔وعن أَيْمَانِهِمْ وَعَنْ شَمَائِلِهِمْ
پھر کبھی وہ دائیں طرف سے بھی آئے گا اور کبھی بائیں طرف سے بھی آئے گا۔دائیں
طرف سے مراد یہ ہے کہ دین پر کھلے کھلے حملے کرے گا اور بائیں طرف سے مراد یہ ہے
کہ دنیا کی لالچیں دے گا۔کیونکہ بائیں طرف دنیا کا نشان ہے اور دائیں طرف دین کا
نشان ہے۔غرضیکہ ہر طرح سے وہ مشکلوں میں مبتلا کر دے گا۔وَلا تَجِدُ ا كثرَهُمْ
شکرین یعنی شیطان یہ بتائے گا کہ میں یوں کروں گا اور یوں بھی کروں گا اور پیچھا
نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ میں تجھے بتا دیتا ہوں کہ تو ان میں سے اکثر لوگوں کو شکر
گزارہ نہیں پائے گا۔قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مد، وما من حُوْرًا، لَمَن تَبِعَكَ
منْهُم لا ملكة جملة منكم اجمعين خدا نے فرمایا کہ اے شیطان تو میرے
دربار سے نکل جا۔تیری ہمیشہ مذمت کی جائے گی اور تو درگاہ سے راندہ ہوا ہے۔پس جو
بھی تیری پیروی کرے گا اس کا بھی ویسا ہی حال ہو گا۔اور میں تم سب سے جہنم کو بھر
دوں گا۔شکر گزار انسان ٹھوکر نہیں کھا سکتا
یہاں ایک بہت ہی پتے کی بات شیطان نے بیان کر دی۔جس سے مومن کو فائدہ
اٹھانا چاہئیے جس طرح لقمان سے کسی نے پوچھا تھا کہ تو نے حکمت کی باتیں کس سے
سیکھیں۔اس نے جواب دیا کہ بیوقوفوں سے۔تو بعض دفعہ شیطان سے بھی کوئی ایسی
بات نکل جاتی ہے جس سے مومن فائدہ اٹھا لیتا ہے۔اول تو اس کا سارا بیان خدا نے
ریکارڈ کر دیا اور ہمارے سامنے رکھ دیا کہ یہ باتیں ہیں جن کے متعلق میں اس کو اجازت
دے بیٹھا ہوں۔دوسری بات یہ ہے اس نے آخری نتیجہ یہ نکالا ہے لا تجد
الثَّرَهُمْ شُکرین کہ اے خدا تو ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہیں دیکھے گا۔جس کا
مطلب یہ ہے کہ شکر گزار انسان ٹھوکر نہیں کھا سکتا۔کوئی ایسا شخص جو احسان مند ہو
اور اس کے اندر احسان مندی کا جذبہ پایا جاتا ہو اور اس کے دل میں کسی محسن کے

458
احسانات کا احساس رہے۔وہ شخص اس طرح حد سے نہیں گزر سکتا کہ محسن کے خلاف
کوئی کارروائی کرے۔بعض انسان ایسے ہیں جو احسان فراموش ہوتے ہیں۔ان سے
آپ ساری عمر احسان کا سلوک کریں ذرا سا منہ موڑیں تو وہ اس کے نتیجے میں آپ کے
مخالف ہو جاتے ہیں اور بعض آپ کو گزند بھی پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ایک
فارسی کا شعر اس مضمون کا بہت ہی اچھا ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ دیکھو کتا ایک ایسا
جانور ہے کہ تم اس کو ایک دفعہ روٹی کا ٹکڑا ڈال دو۔پھر اس کو سو دفعہ مارو۔لیکن وہ تم پر
حملہ نہیں کرے گا۔لیکن بعض انسان ایسے بدنصیب ہیں کہ ان کو سو دفعہ روٹی ڈالو ایک
دفعہ ان سے منہ موڑ لو تو وہ تم پر بھونکنے لگتے ہیں اور تمہارے خلاف ہو جاتے ہیں اور تم
سے بدلے اتارنے کی کوششیں کرتے ہیں۔تو شیطان نے بہت پتے کی بات کہی ہے
تبھی خدا نے اس کو محفوظ کر لیا اور ہمیں شیطان سے بچنے کی راہ سکھا دی۔وہ شخص جو
احسانات کے نتیجے میں زیر بار ہو جاتا ہے اس کے لئے ممکن ہی نہیں ہو تا کہ اپنے محسن
کے خلاف کوئی کارروائی کرے۔پس وہ انسان جو چاروں طرف سے آگے اور پیچھے دائیں اور بائیں سے اللہ تعالٰی
کے احسانات سے گھرا ہوا ہے اس کے اوپر بھی احسانات ہیں اور اس کے نیچے بھی
احسانات ہیں۔اللہ تعالیٰ یہ توجہ دلا رہا ہے کہ شیطان ایسے شخص پر حملہ نہیں کر سکتا جو
ان احسانات کو ہمیشہ پیش نظر رکھنے والا ہے۔کیونکہ شیطان کہتا ہے میں دائیں طرف
سے بھی حملہ آور ہوں گا۔دائیں طرف سے بھی اللہ تعالیٰ کے احسانات کا احساس اس
کا دفاع کر رہا ہو گا۔وہ کہتا ہے میں سامنے سے آؤں گا۔سامنے سے بھی اللہ تعالٰی کے
احسانات کا احساس اس کا دفاع کر رہا ہو گا اس طرح آگے پیچھے دائیں بائیں ہر طرف
اللہ تعالٰی کے احسانات انسان کو گھیرے ہوئے ہیں اور ایک احسان مند ہونے والا دل
کبھی بھی اس کے نتیجے میں شیطان کے حملے کا نشانہ نہیں بن سکتا۔تو شیطان نے پتے کی
بات یہ کسی کہ میں ناشکروں پر حملے کروں گا اور جتنے ناشکرے ہیں وہ میرے غلام بن
جائیں گے۔اور یہ بات درست ہے۔گناہ کا آغاز ناشکری سے ہوتا ہے اور اس کا انجام
وہی ہے جس طرح قرآن کریم میں بیان فرمایا گیا کہ تم سب سے پھر میں جہنم کو بھر

آج 10 میں سے 10 باقی