۵ جولائی ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
459
دوں گا۔ایک دوسری جگہ اس مضمون کو اس طرح بیان فرمایا ہے۔کہ جو میرے عبد ہیں
ان پر تو غالب نہیں آسکے گا۔جو چاہے کرلے۔اور عبد سے مراد وہی ہے کہ جو احسان
مند لوگ ہیں جو خد اتعالیٰ کے احسانات کو یا د رکھ کے اس کے غلام ہو جاتے ہیں۔جنم میں داخل ہونے والوں کی دعا
ایک اور دعا ہے سورہ اعراف آیات ۳۸ تا ۴۰ میں ان میں دعا والا حصہ یہ ہے
قال الخلواتي أمر قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِكُمْ مِنَ الْجِنِّ وَالانْسِ فِي النَّارِ كُلَّمَا
دخلت أُمَّةَ لَعَنَتْ اخْتَهَا حَتَّى إِذَا اذَارَكُوا فِيْهَا جَمِيعًا، قَالَتْ أُخْرَيهُمْ
للهم ربنا هَؤُلاء أَضَلُّونَا فَاتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِنَ النَّارِ، قَالَ يكل
ضِعْفُ وَلكِن لَّا تَعْلَمُونَ فرمایا کہ جب ایک امت ایک قوم بعض گروہ
جب نئے داخل ہوں گے جہنم میں تو اللہ تعالٰی فرمائے گا۔قَالَ ادْخُلُوا في أمم
قدْ خَلَتْ مِن قبيكُمْ کہ اے لوگو تم اپنے ہی جیسی ایک اور امت کے مقام میں
داخل ہو جاؤ۔تم سے پہلے بھی کچھ لوگ ایسے گزرے تھے جو تمہارے جیسے اعمال کیا
کرتے تھے۔ان کا جو ٹھکانا ہے وہی تمہارا ٹھکانا ہے۔یعنی خدا دنیا میں مختلف زمانوں میں
آنے والے انسانوں سے نا انصافی نہیں کرے گا۔جن اعمال کے نتیجے میں پرانے زمانوں
میں بعض لوگ کسی خاص انجام کو پہنچے ویسے اعمال کرنے والے خواہ جب بھی آئیں گے
بالآخر ان کا بھی وہی مقام ہو گا۔فرمایا كلما دخلت امّةً لَّعَنتْ أختها اور
اس حال میں وہ لوگ داخل ہوا کریں گے کہ جب بھی کوئی لوگ داخل ہوں گے تو اپنے
بیوں پر لعنت بھیجیں گے جس طرح مومن جب جنت میں داخل ہوں گے سلام کہا
کریں گے۔اسی طرح جنم میں جانے والے اپنے ساتھیوں پر لعنت بھیجیں گے۔حتى إذا ادارَكُوا فِيْهَا جَمِيعًا یہاں تک کہ جب وہ سب اکٹھے ہو جائیں
گے۔قَالَتْ أُخْرُهُمْ لأولهُمْ اس وقت بعد میں آنے والے اپنے پہلے آنے
والوں کے متعلق اپنے رب سے یہ عرض کریں گے کہ اے خدا یہ وہ شیطان لوگ ہیں
جن کے پیچھے چل کر ہم نے اپنا دین بھی آوایا اور اپنی دنیا بھی گنوائی۔یہ وہ بد بخت ہیں
جن کو ہم نے اپنا امام بنا لیا تھا۔پس ان کو دوہرا عذاب دے۔اور یہ بھی ایک خاص گناہ
460
گار کی فطرت کا اظہار ہے۔ایک مومن تو یہ دعا کرتا ہے کہ اے خدا بخش دے۔معاف
کر دے اور جو شیطان صفت لوگ ہیں ان کو مزا اور ہی طرح آتا ہے۔ان کو اگر اپنی
بخشش میں مزا نہیں تو دوسرے کے زیادہ عذاب میں مزا ہے۔اپنی دنیا کی زندگیوں میں
بھی ان کا یہی طریقہ ہوا کرتا تھا کہ کسی کے دکھ کو دیکھ کر ان کو سکون ملتا تھا۔تو جہنم میں
جا کر بھی ان کا مزاج نہیں بدلے گا۔وہ یہ نہیں کہیں گے کہ اے خدا ان بد بختوں نے
ہمیں گمراہ کیا اس لئے ہمیں معاف کر ہم سے رحم کا سلوک فرما۔وہ کہیں گے اچھا پھر ان
کے دوہرے عذاب کا مزا ہمیں چکھا۔اللہ تعالٰی اس کے جواب میں فرمائے گا۔رہیں
ضِعف دیکھو دونوں کے لئے دوہرا ہی عذاب ہے۔ولكن لا تَعْلَمُونَ
لیکن تم اس بات کو سمجھتے نہیں۔دونوں کے لئے دوہرا عذاب کیوں ہے۔ایک دوسرے
کے لئے گمراہی کا موجب بنا اور ایک نے گمراہی اختیار کی۔سوال یہ ہے کہ اس کا یہ جواب کیوں دیا گیا کہ دونوں کے لئے دو ہرا عذاب ہے
لیکن تم نہیں جانتے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر وہ شخص جو کسی کی پیروی کرتے ہوئے
ایک برا نمونہ پیش کرتا ہے وہ محض کسی برے نمونے کے پیچھے چلنے والا نہیں بلکہ آئندہ
آنے والی نسلوں کے لئے خود بھی وہ ٹھوکر کا سامان بن جاتا ہے۔تو کوئی یہ نہیں کہہ سکتا
کہ ہم نے ان کی پیروی کی اس لئے ان کو دوہرا عذاب دیا جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم
تو پیروی کر کے اب میرے حضور حاضر ہو گئے۔لیکن تم نہیں جانتے کہ تم نے کتنے
بد نمونے پیچھے چھوڑے ہیں۔اور کتنی آنے والی نسلوں کی گمراہی کے سامان پیدا کئے
ہیں۔اس لئے جس دلیل سے تم کہتے ہو کہ ان کو دوہرے عذاب میں مبتلا فرما وہی دلیل
تمہارے دوہرے عذاب کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ ہر گز ظلم کرنے والا نہیں
اور خدا تعالیٰ جب گمراہوں اور مغضوبوں سے باتیں کرتا ہے تو بظا ہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ
دو ٹوک جواب دے دیا کوئی دلیل نہیں۔لیکن جب آپ گہری نظر سے دیکھیں تو خدا کے
دو ٹوک جواب میں گہری حکمت کار فرما ہوتی ہے اور بہت ہی پر شوکت اور پر حکمت کلام
ہے۔چنانچہ یہ بات سن کر پھر خدا فرماتا ہے۔وَقَالَتْ أَوْلَهُمْ لا غريهُمْ فَمَا
كانَ لَكُمْ عَلَيْنَا مِن فَضْلٍ فَذُوتُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُونَ کہ دیکھ
461
لیا تم نے۔تمہیں ہم پر کوئی فضیلت نہیں دی گئی۔تم سے کوئی غیر معمولی سلوک نہیں
کیا جائے گا۔اب آؤ مل کر ہم اس عذاب کو چکھیں جو ہم نے بھی کمایا تھا اور جو تم نے
بھی کمایا ہے۔ابو جہل کی بے وقوفانہ دعا
سوره الانفال آیت ۳۱ تا ۳۴ میں سے ایک آیت میں یہ دعا ہے کہ دراد قالوا
اللَّهُمَّ اِنْ كَانَ هَذَا هُوَ الْعَقَ مِنْ عِندِكَ فَامُطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّن
السَّمَاءِ او انیتا بعذاب الیم کہ بعض ایسے بد بخت لوگ ہیں حضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفین میں سے۔کیوں کہ ان کا ذکر ہو رہا ہے جو یہ دعا
کرتے ہیں کہ اے ہمارے اللہ اگر واقعی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم حق پر ہیں اور تو
نے انکو حق عطا کیا ہے یہ حق تیری طرف سے ہے فَامْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّن
السماء تو ہم پر پھر آسمان سے پتھروں کی بارش نازل فرما او انتنَا بِعَذَابِ
ایستید یا ہمیں بہت ہی درد ناک عذاب دے۔یہ دعا کفار مکہ کی دعا ہے اور روایات سے پتہ چلتا ہے کہ ابو جہل نے یہ دعا کی تھی
اور یہ کہا تھا کہ جس بندے کا میں انکار کر بیٹھا ہوں مجھے اتنا یقین ہے کہ یہ جھوٹا ہے کہ
میں بڑی دلیری کے ساتھ تجھے مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ اے خدا اگر تو نے اس کو سچ عطا
کیا ہے تو پھر آسمان سے بے شک مجھ پر پتھروں کی بارش نازل فرما اور جو بھی درد ناک
عذاب ہو سکتا ہے ہمیں پہنچے۔ایک دفعہ ایک بدوی نے بنو عباس کے ایک خلیفہ کو یہ طعنہ دیا کہ تم لوگ جو قریش
مکہ بن کر اپنی فضیلتوں کے قصے سناتے ہو۔خدا نے ہم پر تمہارا حال کھول دیا ہے۔تم
بڑے ہی بیوقوف لوگ ہو اور قرآن کریم نے تمہاری بیوقوفی پر ہمیشہ کیلئے گواہی دے دی
ہے۔اس نے تعجب سے پوچھا کہ کون سے گواہی۔اس نے کہا تم میں سے سب سے بڑا
صاحب حکمت ابوالحکام ہی تھا تا۔جس کو خدا نے بعد میں ابو جہل قرار دیا اور ابوالحکم کا
حال یہ تھا کہ خدا سے اس نے یہ دعا کی کہ اے خدا اگر محمد مصطفی کو تو نے حق عطا فرمایا ہے
تو پھر ہم پر پتھروں کی بارش نازل فرما۔وہ بڑا پاگل آدمی تھا اس کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ اے
462
خدا اگر حق ہے تو ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم اس حق کو قبول کر لیں۔یہ کہنا چاہیئے تھا کہ
اگر یہ جھوٹا ہے تو ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم اس کو نہ مانیں۔لیکن اگر حق ہے تو پھر ہم پر
رحمتیں نازل فرما اور ہمیں توفیق عطا فرما۔یہ دعا مانگ بیٹھا کہ اگر حق ہے تو ہم پر پتھروں
کی بارش نازل فرما۔لیکن یہ ابو جہل کی فطرت ہے یہ ہر زمانے میں دہرائی جاتی ہے۔بعض لوگ ہم نے دیکھے ہیں یہ کہتے ہیں کہ اگر مرزا غلام احمد قادیانی کے متعلق خدا
آسمان سے اتر کر ہمیں کہے کہ یہ سچا ہے تب بھی ہم نہیں مانیں گے۔تو یہ جو فطرت ہے
بغاوت کی یہ شیطانی فطرت ہے۔اور خدا آسمان سے خود اتر کر کہے کہ یہ سچا ہے تو ہم
نہیں مانیں گے۔یہ کوئی فرضی بات نہیں بلکہ اس سے پہلے جو شیطان کا مکالمہ گزر چکا
ہے اس میں یہ بات کھل کر ثابت ہو چکی ہے۔شیطان جانتا تھا کہ خدا حق ہے۔اور
شیطان جانتا تھا کہ خدا نے آدم کو حق قرار دیا ہے۔اور اس کے باوجود وہ دیکھو کیسی بڑھ
بڑھ کر باتیں کرتا ہے اور کہتا ہے اے خدا میں پھر بھی نہیں مانوں گا اور تو مجھے مہلت
دے تاکہ قیامت تک میں ان لوگوں کے رستے پر بیٹھوں۔اس دعا سے یہ معاملہ بھی سمجھ
آگیا کہ شیطان کن لوگوں کے بھیس میں ان رستوں پر بیٹھا کرتا ہے۔ہر نبی کے دور میں
جیسے آدم کے دور میں ایک شیطان نے خدا سے یہ مکالمہ کیا۔عملاً ایسے ابلیس پیدا ہوتے
رہتے ہیں جو بعینہ ہی بات کہتے ہیں کہ اے خدا تو نے ہمیں بتا دیا تب بھی ہم نہیں مانیں
گے۔اور آدم کی کہانی ہر دور میں دہرائی جاتی ہے۔پس ان مغضوب علیم کی دعاؤں سے
اور جو مکالمہ انہوں نے خدا سے کیا ہمارے لئے ہمیشہ کے لئے گہری صیحتیں ہیں۔اللہ
تعالٰی ہمیں ان سے استفادہ کی توفیق بخشے۔مغضوب علیھم کی چھپی ہوئی دعا
سورۂ یونس آیت ۲۲ تا ۲۴ کی ایک دعا ہے جو مَغْضُوب علی کی طرف
منسوب ہے۔مغضوب علی کا مضمون تو ہے لیکن یہ ذرا مضمون میں چھپا
ہوا لپٹا ہوا مضمون ہے۔فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِي يُسَيَرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ
وہی خدا ہے جو تمہیں خشکیوں اور سمندروں میں سفروں پر لے جاتا ہے۔اور سفر کی
سہولتیں تمہیں عطا فرماتا ہے۔حتى إذا كُنتُمْ فِي الْفُلْكِ یہاں تک کہ
463
جب تم کشتیوں میں سوار ہوتے ہو۔وَجَرينَ بِهِمْ بِرِيح طيبة
کشتیاں ٹھنڈی خوشگوار ہواؤں کے ساتھ ان کو لیکر سفر پر روانہ ہوتی ہیں۔بیا اور وہ اس سے بہت خوش ہو جاتے ہیں جَاءَ تقاريه عاصف
اچانک کیا دیکھتے ہیں کہ ہوا میں تیزی آجاتی ہے۔اور تنک ہوائیں چلنے لگتی ہیں
وجاءَهُدُ لَمَوْجُ مِن كُلِّ مَكَانٍ اور ہر طرف سے موجیں ان کو گھیر لیتی
ہیں۔وَظَنُّوا أَنَّهُمْ أَحِيْطَ بِهِمْ اور وہ سمجھ لیتے ہیں کہ اب ان موجوں کے
گھیرے میں آچکے ہیں۔دعوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّين وہ اس وقت
پورے اخلاص کے ساتھ اپنے دین کو سچا قرار دیتے ہوئے خدا سے یہ عرض کرتے ہیں
لون انجَيْتَنَا مِن هَذِهِ لَتَكُونَنَّ مِنَ الشكرين اے خدا اگر اس بار اس
مصیبت سے تو ہمیں نجات بخش دے تو ہم یقیناً تیرے شکر گزار بندے بن جائیں گے۔فلما انجيهُمْ إِذَ هُوَ يَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ پھر جب اللہ
تعالی ان کو نجات بخش دیتا ہے۔تو وہ دنیا میں اسی طرح ناحق بغاوت کرتے پھرتے ہیں۔جس طرح پہلے کیا کرتے تھے۔اور خدا کے معصوم بندوں کو ستاتے ہیں۔ياتِهَا النَّاسُ إِنَّمَا يُغَيكُمْ عَلَى انْفُسِكُمْ مَتَاعَ الحيوةِ الدُّنْيَا ثُمَّ الَّيْنَا مَرْجِعُكُمْ
فتنبِئُكُمْ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ کہ اے لوگو سن لو کہ تمہاری بغاوت بالآخر تمہارے
ہی خلاف ہوگی۔متاع الحيوةِ الدُّنْيَا اور یہ جو نفع کی باتیں کرتے ہو یہ تو
عارضی دنیا کا نفع ہے بالا خر تم ہماری طرف لوٹ کر آنے والے ہو اور تب ہم تمہیں
بتائیں گے کہ تمہارے اعمال کی کیا حقیقت تھی۔اس دعا کو مغضوب علیم کی دعا میں نے اس لئے کہا ہے کہ بالآخر یہ لوگ اپنے
وعدوں سے مل جاتے ہیں اور بہت جاتے ہیں۔مگر مصیبت کے وقت کی یہ دعا بذات خود
مغضوب علیم کی دعا نہیں اسی لئے میں نے کہا کہ یہ لیٹی ہوئی سی دعا ہے۔ہر وہ شخص جو
نیک ہو یا بد ہو جب مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے تو اس قسم کی دعائیں کیا کرتا ہے۔لیکن
بعض ان میں سے ایسے ہیں جو مغضوب بھی ہیں۔جو جھوٹے ہیں دھوکہ دینے والے
ہیں۔خدا سے وعدے کرتے ہیں اور پھر ان وعدوں سے ہٹ جاتے ہیں۔ان لوگوں کے
464
متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم ایسے لوگوں کی بھی دعائیں قبول کر لیا کرتے ہیں۔پس
یہاں یہ مضمون سمجھانے کی خاطر میں یہ دعا آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں کہ ایسی دعا جو
مصیبت کے وقت کی جائے بعد دفعہ وہ اس شدت کے ساتھ دل سے اٹھتی ہے کہ اللہ
تعالیٰ اس پر گواہی دیتا ہے کہ دین کے خلوص کے ساتھ وہ دعا کی گئی تھی۔واقعہ ”دل کی
کیفیت یہی ہوتی ہے۔اور چونکہ وہ کیفیت ایسی ہے جس کو خداتعالی رد نہیں فرمایا کرتا۔اس لئے اس علم کے باوجود کہ یہ کیفیت بدل جائے گی اس وقتی کیفیت پر احسان فرماتے
ہوئے اس دعا کو قبول کر لیتا ہے۔پس بعض لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بد بھی ہیں تب
بھی ہماری دعائیں تو قبول ہو ہی جاتی ہیں۔ان کو دھوکے میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔اللہ
تعالیٰ انتار حم فرمانے والا ہے کہ جب ایک انسان ایک اضطرار کی حالت میں دعا کرتا ہے
مضمون
اور وقتی طور پر مخلص ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کو رد نہیں کر سکتی۔یہ
آپ نے اپنی روز مرہ کی زندگی میں بھی دیکھا ہوگا۔بعض لوگ بار بار شرارت کرتے
ہیں۔لیکن جب پکڑے جائیں تو واقعی ایسی عاجزی کی کیفیت اختیار کر لیتے ہیں۔ان کی
آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں وہ تھر تھر کانپتے ہیں پاؤں کو جھک جھک کر ہاتھ
لگاتے ہیں کہ خدا کے لئے معاف کر دو آئندہ ہم نہیں ایسا کریں گے۔اگر پتہ بھی ہو
آپ کو کہ آئندہ پھر بھی کریں گے وہ عاجزی اور انکساری کی کیفیت ایسی ہوتی ہے کہ
ایک شریف انسان اس کو رد نہیں کر سکتا۔پس اگر ایک عام انسان بھی اس الحاج سے
متاثر ہو جاتا ہے اس عاجزی سے متاثر ہو جاتا ہے تو خدا تو بہت زیادہ غفور الرحیم ہے۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اللہ کو علم نہیں۔خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ پھر یہی
حرکتیں کریں گے۔لیکن ساتھ ہی بیان فرما دیا کہ آخر ہمارے پاس آتا ہے۔ہمیں پتہ
ہے کہ بھاگ کے تو کہیں جائیں گے نہیں۔چونکہ انجام بالآخر میرے پاس ہوتا ہے اس
لئے مجھے اس سے فرق ہی کوئی نہیں پڑتا چاہئے میں دس دفعہ معاف کروں۔ہزار دفعہ
معاف کروں۔چونکہ مجھ تک پہنچنے والے ہیں اس لئے آخری فیصلہ میں قیامت کے دن
کروں گا۔جب سب کے اعمال میرے حضور پیش کئے جائیں گے۔چونکہ وقت زیادہ ہو
رہا ہے اس لئے ایک دعا کے ذکر کے بعد میں آج کا خطبہ نیبو کر دوں گا۔
465
کس وقت کی توبہ قبول نہیں ہوتی
فرماتا ہے وَجَاوَزْنَا بِبَني اسراءيلَ الْبَحْرَ فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنَ وَ
جُنُودُهُ بَغْيًا وَ عَدْوًا، حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْخَرَقُ ، قَالَ أَمَنْتُ أَنَّهُ لا إلهَ إِلا
الذي أمَنَتْ بِهِ بَنُو الشراء يل وانا مِنَ الْمُسْلِمِينَ الْثَنَ وَقَدْ عَصَيْتُ
قبل وكنتَ مِنَ الْمُقودين فرماتا ہے کہ جب ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر کے پار
اتار دیا اور فرعون نے اپنے لشکروں کے ساتھ اس کی پیروی کی اور بغاوت کی باتیں
کرتے ہوئے اور دشمنی کے ارادے لیکر ان کے پیچھے چل پڑا۔یہاں تک کہ جب اس
|
کے غرق ہونے کا وقت آپہنچا۔اس وقت اس نے یہ دعا کی لاإله إلا الذي آمنت به
بنو الاسراءیک میں گواہی دیتا ہوں کہ بنو اسرائیل جس خدا پر ایمان لائے ہیں
اس خدا کے سوا اور کوئی خدا نہیں۔وآنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ اور میں مسلمان
ہوتا ہوں۔تب خدا نے فرمایا انفاق کیا اب جب کہ تیرے غرق ہونے کا وقت
آپہنچا ہے وَقَدْ عَصَيْتُ قبل اور تو اس سے پہلے ساری عمر نا فرمانی میں گزار چکا ہے۔وكُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ اور تو ہمیشہ فساد کرنے والوں میں سے رہا۔اس دعا کے بیان کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ہم نے اس دعا کو بھی مشروط رنگ
میں قبول کر لیا۔یہ جانتے ہوئے کہ اس وقت آخری لمحے میں اس کو دعا کا کوئی حق نہیں
تھا۔اس کی ساری عمر دیوں میں گزری۔ساری عمر بغاوت میں کئی۔اب جبکہ موت سر
پر آکھڑی ہوئی بلکہ ڈوب رہا ہے ان لمحوں میں جو وہ دعا کرتا ہے اس کی کوئی حیثیت
نہیں۔لیکن اس کے باوجود بعض دفعہ اس دعا میں ایک شدت ایسی اضطرار کی پیدا ہو
جاتی ہے کہ خدا اس کو بھی قبول فرمالیتا ہے۔لیکن کسی حکمت کے تابع۔فرمایا ہم نے
اس کو یہ جواب دیا آلان کیا اب اس وقت ؟ پھر فرماتا ہے۔فَالْيَوْمَ نُنَجِّيكَ
ببرنك چلیں ہم تیرے بدن کو نجات بخش دیں گے۔کیونکہ روح کے خوف سے تو
نے تو بہ نہیں کی تھی۔بدن کا خوف در پیش ہے تو تو بہ کر رہا ہے۔اس لئے اس آخری
تو بہ میں روح کو تو نہیں بچاؤں گا لیکن تیرے بدن کو ضرور بچالوں گا۔کس لئے ؟ اس
لئے لِتَكُونَ لِمَن خَلْفَكَ آيَةً نا کہ تو اپنے بعد میں آنے والوں کے لئے عبرت
466
کا نشان بن جائے۔وان كثيرا من النَّاسِ عَن ابْتِنَا لَغَفِلُونَ
دنیا میں اکثر ایسے لوگ ہیں جو ہمارے نشانات سے غافل ہیں۔اور
اس آیت سے مختلف مفسرین نے مختلف نتائج نکالے ہیں۔آذركَهُ الْخَرَقُ
کے مضمون میں وہ یہ سمجھتے ہیں یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ جب وہ غرق ہو رہا تھا تو
اس وقت کی یہ دعا تھی۔اس لیئے خدا نے صرف بدن
کو بچایا یعنی لاش کو بچایا اور فرعون کو
نہیں بچایا۔وہ سمجھتے ہیں روح کے مقابل پر لاش سے مراد یہ ہے کہ وہ زندہ رکھا گیا
اور اس کی دعا اس رنگ میں قبول ہوئی کہ اس کا بدن بعد میں باقی رہے گا۔میرے دل
میں ہمیشہ اس تفسیر کے بارے میں تردد رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ فراعین مصر کی لاشیں
تو ویسے ہی محفوظ کی جاتی تھیں۔اس لئے خدا نے اس کی کیا دعا سنی۔وہ تو دستور تھا اہل
مصر کا اپنے فرعون کی لاش کو ڈھونڈھ کر جب وہ پانی اترا ہو گا تو انہوں نے ضرور اس کی
می بنالی ہوگی۔اللہ تعالیٰ جو فرماتا ہے کہ ہم تیرے بدن کو محفوظ رکھیں گے اس سے مراد
اسکی زندگی سمیت بدن ہے اور یہ نتیجہ نکالنا پڑے گا کہ روح نہیں بچے گی یعنی جب وہ
قیامت کے دن پیش ہو گا تو اس وقت گناہ گاروں اور مجرموں کے طور پر ہی پیش ہو گا۔لیکن چونکہ اس نے عارضی زندگی کی خاطر دعا مانگی ہے اور روحانی زندگی کی خاطر نہیں
مانگی۔اس لئے اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ تجھے ہم عارضی زندگی عطا کر دیں گے اس سے کوئی
فرق نہیں پڑتا۔پچاس سال ٹھہرو سو سال مھر و۔لیکن بالآخر اس کے نتیجے میں تجھے
معاف نہیں کریں گے۔کیونکہ جو گناہ تجھ سے سرزد ہو چکے ہیں آخری دم تک تو نے ان
سے توبہ نہ کی تھی اس مضمون کی روشنی میں میرے ذہن پر ہمیشہ یہی اثر رہا کہ فرعون کے
متعلق جستجو کروں کہ واقعتہ اس سے کیا ہوا۔چنانچہ کچھ عرصہ پہلے انگلستان میں ایک
انسائیکلو پیڈیا ایسا میرے ہاتھ آیا جس میں تفصیل سے اس فرعون کا ذکر تھا یعنی
Rameses the second (رئیس ثانی) اور مجھے یہ معلوم کرکے بڑا تعجب
ہوا کہ وہ اس واقعہ کے بعد پچاس ساٹھ سال تک زندہ رہا ہے۔بلکہ اس سے بھی زیادہ
کیونکہ نوے سال کی عمر اس نے پائی اور بہت چھوٹی عمر میں اس کا باپ فوت ہو گیا۔حضرت موسیٰ کی زندگی کا اکثر حصہ اس کے باپ کے زمانے میں کٹا ہے جو اور مزاج
467
کا تھا۔۔اس کی موت کے بعد یہ نوجوان تھا جب یہ بادشاہ بنا ہے۔اور چونکہ یہ حضرت
موشی سے پہلے ہی حسد کرتا تھا اور جانتا تھا کہ یہ بنی اسرائیل کا ایک لڑکا ہماے دربار میں
ہمارے بادشاہ کے گھر میں پل رہا ہے۔اس کی وجہ سے اس کے دل میں حسد تھا۔تو ذاتی
انتقام کی خاطر بھی اس نے بہت زیادہ شدت اختیار کی۔جب یہ واقعہ ہوا ہو گا۔جس
وقت بھی ہوا ہے اس وقت حضرت موسیٰ اپنی بڑی عمر کو پہنچ چکے تھے۔اور یہ شخص ابھی
بالکل نوجوان تھا۔اگر یہ اس وقت غرق ہو جاتا۔واقعہ ” ڈوب کر مر چکا ہوتا تو اس کی
جو لاش ممی کی ہوئی ملتی وہ نو جوانی کی لاش ہونی چاہیے تھی۔اس کی جو لاش دریافت ہوئی
ہے وہ ایک نوے سالہ انسان کی لاش ہے۔جس سے پتہ چلتا ہے کہ لازما " اللہ تعالیٰ نے
اس کو جب بدن کی نجات کا وعدہ فرمایا تو مراد دنیاوی زندگی کی نجات کا وعدہ ہے۔خالی
بدن کے رکھنے کا تو کوئی مطلب نہیں۔اور فرمایا کہ یہ اس لئے ہو گا کہ اس کے بعد جب
بھی مرے گا تیری لاش ہمیشہ کے لئے عبرت کے نشان کے طور پر محفوظ رہے گی اور پھر
ہم دنیا کو بتائیں گے کہ یہ وہ ظالم انسان تھا جس نے خدا سے ٹکر لی تھی۔ایک اور وجہ بھی اس کی لاش کو بچانے کی یہ نظر آتی ہے کہ اگر یہ ڈوب جاتا تو
ممکن ہے پانی اترنے کے بعد اس کی لاش ڈھونڈنے کی کوشش کی جاتی۔لیکن اس کا
بہت کم امکان تھا۔کیونکہ سمندر میں ڈیلٹا کے پاس ایسی مچھلیاں ہوتی ہیں جو لاشوں کو کھا
جاتی ہیں بڑی جلدی اور پھر اریں بھی بہا کے کہیں سے کہیں لے جاتی ہیں۔معلوم ہوتا ہے جب فرعون ڈوبنے لگا ہے جب اس نے دعا کی ہے تو اس کے حوالی
موالی اس کے ساتھی زور مارتے رہے ہیں کہ کس طرح اس کو بچالیں اور بالآخر اس کو
دنیا کی زندگی کی نجات مل گئی تھی۔دعا کے مضمون کے لحاظ سے آخری نتیجہ یہ نکالنا چاہئے کہ آخری سانس کی دعائیں
قبول نہیں ہوا کرتیں۔اس لئے تو بہ کے لئے وہ وقت ہوا کرتا ہے جب تو بہ کے بعد بھی
ایک زندگی گزارنی ہو۔اگر تو بہ ایسے وقت میں ہو جب کہ انسان اپنے آخری وقت کو پہنچ
چکا ہو تو ایسی توبہ قبول نہیں ہوا کرتی۔اس لئے دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالٰی ہمیں
منضُوب علی جی کی طرح اس وقت توبہ کی توفیق نہ بخشے جبکہ تو بہ کے دروازے بند
468
ہو چکے ہوں۔بلکہ زندگی میں توبہ کی توفیق بخشے اور توبہ کی دعا کرتے وقت ان سب
بد نصیبوں کے انجام کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیشہ یہ دعا کیا کریں کہ اے خدا ہم اس
وقت مخلص ہیں لیکن تو نے ہمیں بتایا ہے کہ بعض مَغضُوبِ عَلَيْهِم بھی تو
مخلص تھے۔تو نے ہمیں بتایا ہے کہ بعض گمراہ بھی تو دعا کرتے وقت مخلص تھے۔اس
لئے ہم نہیں جانتے کہ ہمارا کیا انجام ہوگا۔اس لئے ہم تیرے حضور جھکتے ہوئے
عاجزانہ یہ عرض کرتے ہیں کہ ہمارے اس اخلاص کو عارضی نہ بنا دینا۔ان بدنصیبوں
میں ہمیں شامل نہ کرنا جن کے وقتی اخلاص کے پیش نظر تو نے ان کی التجاؤں کو قبول فرما
لیا۔لیکن جب مہلت دی تو وہ دوبارہ ویسے ہی کاموں میں پڑ گئے۔اس لئے ہمیں ایسی کچی
توبہ کی توفیق عطا فرما جو تیرے حضور دائی ٹھہرنے اور جب بھی ہم سے دوبارہ غلطی سرزد
ہو مجرموں کی طرح ہم سے صرف نظر نہ کرنا بلکہ اس طرح صرف نظر فرمانا جس طرح
اپنے بندوں پر رحم کرتے ہوئے کوئی صرف نظر کیا کرتا ہے۔پس امید ہے کہ ہم جب
مضمون کو ختم کریں گے تو ہماری ان تحت عنبو کی دعاؤں میں ایک نئی جلا
پیدا ہو جائے گی۔ہمیں معلوم ہو چکا ہو گا کہ انعام یافتہ لوگوں کی دعائیں کیا رنگ رکھتی
ہیں اور مغضوب علی کی دعائیں کیا رکھتی ہیں۔یہ دعا قبول ہوتی ہے تو کیوں
ہوتی ہے۔وہ دعا قبول ہوتی ہے تو کیوں ہوتی ہے۔اللہ تعالٰی ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی
توفیق عطا فرمائے۔ایسی صراط مستقیم جس پر ہر چند کہ شیطان بیٹھا ہو مگر ہم اس کے شکر
گزار بندوں کی طرح اس پر قدم ماریں اور کبھی بھی شیطان ہمارے شکر پر حملہ نہ کر
سکے۔کیونکہ وہی ہمارا دفاع ہے۔اگر ہم شکر سے عاری ہو گئے تو پھر ہمارے بچنے کی کوئی
امید نہیں۔ایسی صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جس پر انعام یافتہ مدے
دعائیں کرتے ہوئے چلتے رہے۔اور بالآخر اپنی مراد کو پہنچے۔اس