۱۲ جولائی ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا
469
بیت الفضل - لندن
۱۲ جولائی 1991ء
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
فرعون کے غرق ہونے کے بارے میں ایک نظریہ
تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
گزشتہ جمعہ میں میں نے غرِ المَغضُوبِ علی کی تفسیر کے دوران
منضوب علیہم گروہ کی بعض دعائیں نمونہ " آپ کے سامنے رکھی تھیں وہی
مضمون آج بھی جاری رہے گا لیکن دوسری آیت جو گزشتہ تسلسل میں پیش کرنی تھی
اس سے پہلے میں فرعون کے عرق سے متعلق کچھ مزید کہنا چاہتا ہوں۔میں نے یہ استنباط
کیا تھا کہ قرآن کریم نے جب یہ فرمایا کہ جب فرعون غرق ہونے کے قریب پہنچا تو اس
نے ایک دعا کی اور اس دعا کے نتیجے میں ہم نے اس کو یہ جواب دیا کہ
الن وَقَدْ عَصَيْتُ قَبْلُ وَكُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ
(سوره یونس : آیت ۹۳)
اب تو یہ دعا کا وقت نہیں رہا کیونکہ اس سے پہلے تو مسلسل نا فرمانی کرتا رہا اور فساد پھیلاتا
رہا۔فَاليَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لیکن آج کے دن ہم تیرے بدن کو ضرور نجات دے
دیں گے۔لِتَكُونَ لِمَن خَلْفَكَ آيَةً لا کہ وہ جو تیرے بعد آنے والے ہیں ان کے
لئے تو عبرت کا نشان بن جائے۔اس بحث میں میں نے یہ امکان پیش نظر رکھا تھا اور میں اب بھی یہی یقین رکھتا ہوں کہ
بدن کی نجات کا جو وعدہ فرعون کو دیا گیا تھا اس سے مراد محض لاش کی نجات نہیں کیونکہ
لاشیں تو بہتوں کی کنارے پر پہنچ گئی ہوں گی۔بہت سے ایسے ہیں بلکہ اکثر فرعون وہی ہیں جن
کی لاشیں ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دی گئی تھیں تو خصوصیت کے ساتھ اس فرعون کی دعا کے نتیجے
470
میں جب بدن کی نجات کا ذکر ہے تو اس سے میں نے یہ استنباط کیا کہ ایسی زندگی مراد ہے جو
روج سے عاری ہو جیسے انگریزی میں Zombie کہا جاتا ہے۔بعض ایسے لاش نما انسان
ہوتے ہیں جن کی زندگی روحانیت سے کلیتہ "عاری اور روح سے عاری ہوتی ہے۔انگریزی
میں لفظ Zombie تو ظاہری روح کے بغیر زندگی کا تصور پیش کرتا ہے لیکن نُنَجِيكَ
يبريك میں جو مضمون ہے اس سے مراد یہ ہے کہ ہم تجھے زندگی تو دے دیں گے مگر نجات
نہیں دیں گے اور روحانیت سے عاری زندگی ہوگی۔اس ضمن میں باقی آیات جن میں فرعون اور اس کے ساتھیوں کے عرق کا ذکر ہے کے
مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سوائے ایک موقعہ کے ہر دوسری جگہ بنو اسرائیل کو نجات دینے
اور ان کی پیروی کرنے والے ان کے پیچھے آنے والے فرعون کے لشکر کے فرق کا ذکر ہے
لیکن ایک جگہ خود فرعون کے فرق کا بھی ذکر ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس موقعہ کے
ساتھ اس مضمون کا کہیں تضاد تو نہیں جو میں بیان کر رہا ہوں۔سورۂ بقرہ میں ہے کہ
واد فَرَقْنَا بِكُمُ البَحْرَا جَيْنَكُمْ وَاغْرَقْنَا الَ فِرْعَوْنَ وَانْتُمْ
تَنْظُرُونَ (بقره : ۵۱)
یعنی ہم نے آل فرعون کو غرق کر دیا اور تم دیکھ رہے تھے۔پھر سورہ انفال میں بھی
واغرقنا ال فرعون کا ذکر ہے۔پھر سورة الشعراء میں وَانْجَيْنَا مُوسَى وَ
من مَعَهُ أَجْمَعِينَ ثُمَّ غَرَقْنَا الأخرين (الشعراء : ٢٢-١٧)
اسی طرح الزخرف میں بھی یہی مضمون ہے۔مختلف جگہ جہاں بھی فرعون اور اس
کے ساتھیوں کے عرق کا ذکر ملتا ہے سوائے ایک سورۃ الاسراء کے باقی جگہ صرف فرعون
کے ساتھیوں یا فرعون کی قوم کے فرق کا ذکر ہے۔سورۃ الاسراء میں یہ ذکر ہے۔فافرَقْلَهُ وَمَنْ مَعَهُ جَمِيعًا (الاسراء : ۱۰۴) اور ہم نے فرعون کو اور اس کے
ساتھ جو بھی تھے سب کو غرق کر دیا۔"غرق" سے مراد ڈوب کر مر جانا نہیں۔اب سوال یہ ہے کہ ایک جگہ خدا تعالٰی فرماتا ہے کہ ہم نے اس کو غرق کر
دیا۔دوسری جگہ فرماتا ہے جب غرق قریب آیا اور اس نے دعا کی تو ہم نے اس سے بدنی
471
نجات کا وعدہ کر لیا تو کیا ان دونوں کے درمیان تضاد ہے یا کوئی تطبیق کی صورت ممکن
ہے۔عرق کا لفظ جب میں نے ڈکشنری میں دیکھا تو معلوم ہوا کہ ہر جگہ جس کو ہم اردو
میں ڈوبنا کہتے ہیں بالکل وہی مفہوم عربی میں غرق کا پایا جاتا ہے۔کوئی شخص تیرنے کی
کوشش کرتا ہو بچنے کی کوشش کرتا ہو لیکن ہار جائے اور پانی کے اندر ڈوب جائے۔ڈوب مرنے کا معنی غرق کا میں نے کہیں نہیں دیکھا۔اس لئے ان دونوں میں میرے
نزدیک تضاد کوئی نہیں۔جس طرح خدا تعالیٰ نے مچھلی کے پیٹ سے بھی ایک نبی کو زندہ
بچالیا تھا جہاں اس کے بچنے کے امکان ایک عام ڈوبے ہوئے آدمی کے بچنے کے مقابل
پر بہت کم تھے۔بارہا ہم نے دیکھا ہے کہ ایک شخص ڈوب جاتا ہے اور ڈوبے ہوئے کو
ایسی حالت میں نکال لیا جاتا ہے کہ ابھی اس نے دم نہیں توڑا اور پھر کوشش کر کے اس
کو بچا لیا جاتا ہے۔پس خدا تعالیٰ جہاں غرق کا لفظ استعمال فرماتا ہے اس میں کوئی شک
نہیں کہ فرعون ضرور ڈوبا ہے اور اپنے لشکر کے ساتھ ڈوبا ہے اور جہاں تک فرماتا ہے
کہ ہم تیرے بدن کو نجات بخشیں گے اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ڈوبے ہوئے کے
لئے ظاہری زندگی کے بچانے کا انتظام ممکن ہے اور خدا تعالیٰ نے ایسا انتظام ضرور کیا
ہوگا کیونکہ اس وعدے کا خصوصیت کے ساتھ یہاں ذکر کرنا ایک گہرا پیغام رکھتا ہے اور
وہ پیغام اس وقت تو لوگوں کو سمجھ نہیں آرہا تھا اب کی دنیا میں ہمیں سمجھ آیا جبکہ ہم نے
فرعون کی لاش کو بچا ہوا اور میں ہوئی ہوئی حالت میں دیکھا لیکن جب میں نے مزید
تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ وہ فرعون جس نے موسیٰ سے ٹکر لی اور جس کے متعلق یہ آتا
ہے کہ ہم نے اس کو غرق کیا وہ فرعون ۹۰ سال کی عمر میں طبعی موت مرا ہے اور اس کی
می اور اس کے سارے کاغذات جو ساتھ ہیں اور تمام تحریریں یہ بتا رہی ہیں کہ وہ
نو عمری میں غرق ہونے کی حالت میں نہیں مرا تھا بلکہ لمبی عمر پا کر اس کے بعد اس نے کئی
لڑائیاں بھی کی ہیں، ان لڑائیوں کے بعد ایک جگہ فلسطینیوں کے ہاتھوں بڑی بھاری
شکست بھی کھانے لگا تھا، جس کو بعد میں دوبارہ ایک قسم کی فتح میں تبدیل کیا گیا لیکن
ایک موقع پر تو بہر حال بہت ذلت ناک شکست بھی اس نے کھائی۔سوال یہ ہے کہ کیا قرآن کریم کا ایسا ترجمہ کیا جائے گا جس کے مقابل پر تاریخی
472
گواہی کھڑی ہو اور بجائے اس کے کہ وہ لاش عبرت کا نشان ہے نَعُوذُ بِاللَّهِ مِن ذيك
قرآن کریم پر شک ڈالنے کا ایک نشان بن جائے ایک یہ پہلو ہے۔دوسرا پہلو
یہ ہے کہ قرآن کریم کے معانی پر غور کر کے اس کی خاص طرز کلام کو سمجھتے ہوئے ایسے
معنی کئے جائیں جو بجائے اس کے کہ حقائق سے متضاد دکھائی دیں حقائق کو اس رنگ
میں پیش کریں کہ غیر معمولی طور پر خدا تعالیٰ کی شان ان سے ظاہر ہو اور وہ لاش واقعہ "
عبرت کا نشان بن جائے۔میرا رجحان لازماً اس طرف ہے اور میرے نزدیک غرق
ہونے اور غرق ہونے کے بعد بچائے جانے میں کوئی تضاد نہیں ہے بلکہ عام انسانی تجربہ
ہمیں بتاتا ہے کہ با رہا ڈوبے ہوؤں کو بچالیا گیا ہے۔خاص طور پر فرعون کے ارد گرد جو
اس کا محافظ عملہ تھا اور خاص طور پر وہ دریائے نیل کے کنارے بسنے والے لوگ تھے
اور ان میں بڑے بڑے پیراک تھے، بہت ماہر غوطہ خور موجود تھے ان لوگوں کا اپنے
بادشاہ کو بچانے کی کوشش نہ کرنا بعید از ضم ہے۔اس لئے ہر گز بعید نہیں بلکہ میرے
نزدیک واقعتہ " یہی ہوا کہ فرعون کے ڈوبنے کے بعد اس کے ساتھیوں نے غوطہ خوری
کے ذریعے جو بھی انہوں نے کوشش کی اس کی لاش کو نکالا اور چونکہ خدا تعالیٰ نے وعدہ
کر لیا تھا کہ میں تیرے بدن کو نجات بخش دوں گا اس لئے وہ بدن زندہ رہا اور ایک لمبے
عرصے تک اس بدن کے ساتھ وہ چلتا پھرتا حکومت کرتا ہوا دکھائی دیا لیکن اس کی روح
کو نجات نہیں بخشی گئی گویا زندگی میں ہی اس کی موت کا فیصلہ کر دیا گیا تھا اور یہ ایک
ایسا قطعی فیصلہ تھا جو باقی سب سے اس کو جدا کرتا ہے۔باقی لوگوں کے لئے آخر دم
تک توبہ کا دروازہ کھلا رہتا ہے۔اس سے زیادہ اور کوئی کیا عبرت کا نشان ہو سکتا ہے کہ
ایک لمبی زندگی اور بادشاہت کی اور فخر کی زندگی اس کے سامنے پڑی ہو اور اس کو معین
طور پر خبر دی گئی ہو کہ تم پر ہر قسم کی توبہ کا دروازہ بند ہو چکا ہے۔اب تم ایک ظاہری
زندگی بسر کرو گے لیکن اس میں کوئی روحانیت نہیں ہوگی تو یہ ساری باتیں میرے ذہن
میں تھیں اور ہیں اور اس کے باوجود میرا رجحان اس طرف ہے کہ قرآن کریم نے جو
وعدہ کیا تھا وہ بدنی زندگی کا وعدہ تھا، محض بدن کو عبرت کا نشان بنانے کا وعدہ نہیں تھا۔
473
عذاب کے وقت کی دعا قبول نہیں ہوتی
اب ہم بقیہ آیات کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ایک دعا یہ بتائی گئی ہے کہ
والذي النَّاسَ يَوْمَ يَأْتِيهِمُ الْعَذَابُ۔فَيَقُولُ الَّذِينَ ظَلَمُوا رَبَّنَا آخِرُنَا
إلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ ، تُجِبْ دَعْوَتَكَ وَنَتَّبِعِ الرُّسُلَ ، أَوَلَمْ تَكُونُوا
أقْسَمْتُمْ مِنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّن زَوَالٍ
1
(سوره ابراهیم : آیت ۴۵)
اور تو لوگوں کو اس دن سے ڈرا جس دن عذاب ان کو آئے گا۔فَيَقُولُ الَّذِينَ ظَلَمُوا رَبَّنَا آخَرُنَا إِلَى أَجَلٍ قریب وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا ہے
وہ خدا سے یہ استدعا کریں گے کہ اے خدا ہمیں کچھ اور مہلت دے دے۔نجب
دعوتك وتتيح الرسل ہم تیری دعوت کو قبول کریں گے اور تیرے بھیجے ہوؤں
کی پیروی کریں گے۔آوَلَمْ تَكُونُوا أَقْسَمْتُمْ مِّن قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّن زَوَالٍ کیا
اس سے پہلے تم یہ قسمیں نہیں کھایا کرتے تھے کہ تمہیں کبھی کوئی زوال نہیں ہوگا۔وسَكَنْتُمْ فِي مَسْكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ
فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْأَمْثَالَ
(سوره ابراهیم : آیت (۴۹)
اور تم ان لوگوں کے گھروں میں بسے رہے جنہوں نے تم سے پہلے اپنی جان پر ظلم
کئے تھے۔وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ اور تم پر خوب روشن ہو چکا تھا کہ ان
کے ساتھ ہم نے کیا سلوک کیا تھا۔وضربنا لكُمُ الامثال اور ہم نے
تمہارے سامنے کھول کھول کر مثالیں بیان کی تھیں۔وَقَدْ مَكَرُوا مَكْرَهُمْ وَعِنْدَ اللَّهِ
اور جو مکروہ کر سکے انہوں نے وہ سارے مکر کئے اور اللہ کے پاس ان
مكْرُهُمْ
کے مکروں کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔قران حانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُولُ مِنْهُ الْجِبَالُ
خواہ ان کے مکر ایسے بھی تھے جس سے پھاڑ ٹل جاتے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے
مکروں کو نا کام کر دیا۔یہ جو دعا ہے یہ ایسی دعا ہے جیسی کئی دعائیں اس سے پہلے بھی آپ کے سامنے
474
پیش کی جاچکی ہیں کہ عین اس وقت جبکہ خدا کا فیصلہ آجائے اس وقت کی دعا قبول نہیں
ہوا کرتی۔اس سے پہلے فرعون کی دعا کی مثال بھی گزری ہے لیکن اس میں خدا تعالٰی نے
خود استثناء فرمایا ہے کہ جزوی طور پر میں تیری بات مانوں گا لیکن مکمل طور پر نہیں مانی
جائے گی۔اکثر دعائیں تو وہ بیان کی گئیں ہیں جو قیامت کے دن جہنم کے سامنے پیش
کرتے ہوئے یا جہنم کے اندر ظالموں کی التجائیں ہیں اور ان سب کے رد ہونے کا ذکر
ا ہے۔کچھ دعائیں وہ ہیں جو موت کا منہ دیکھ کر یا عذاب کا منہ دیکھ کر کی جاتی ہیں ان کے
بھی اکثر رد ہونے کا ذکر ہے۔سوال یہ ہے کہ ان کی دعائیں صرف دو تین مضمونوں
پر کیوں مشتمل ہیں۔وجہ یہ ہے کہ مومن کو تو ایسے دور میں ابتلاؤں کی ایک لمبی زندگی
ملتی ہے جبکہ دعائیں قبول ہو سکتی ہیں، وہ دعائیں کرتا ہے اور دعائیں مقبول ہوتی ہیں اور
اس کے بے شمار نمونے ہیں جو اس کی زندگی کے مختلف حالات پر چسپاں ہوتے ہیں۔لیکن کافر کی دعائیں ہوتی اس وقت کی ہیں جبکہ آخری وقت آپہنچا ہو۔اس لئے صرف
نجات کی چند دعائیں یا عذاب سے بچنے کی دعا کے سوا آپ کو کوئی دعا نظر نہیں آئے گی۔ان کو دعا کا شعور نہیں ہوتا۔اس لئے دعا کے بہت تھوڑے نمونے ہیں جو قرآن کریم
نے ہمارے سامنے رکھے ہیں لیکن ان پر بھی جب غور کریں تو ان سے ہمیں بہت سی
نصیحت ملتی ہے۔یہاں ایک عجیب بات یہ ہے کہ یہ ذکر فرمایا کہ جب وہ عذاب کا منہ
دیکھیں گے تو بچنے کے لئے دعا کریں گے لیکن جو جواب اللہ تعالی نے دیا ہے اس کا بظاہر
اس دعا سے تعلق نہیں ہے۔فرمایا : اولمْ تَكُونُوا أَقْسَمْتُمْ مِّن قَبْلُ مَا لَكُمْ
تين زوال تم وہی لوگ نہیں ہو جو اس سے پہلے قسمیں کھایا کرتے تھے کہ تم پر
کبھی زوال نہیں آئے گا؟ وہ تو یہ دعا کر رہے ہیں کہ اے خدا!! ہمیں بچا لے۔ہم تو بہ
کریں گے۔ہم سے عذاب ٹال دے تاکہ ہم دوبارہ موقعہ پائیں کہ تیرے رسولوں کی
پیروی کریں اور تجھ پر ایمان لائیں لیکن جواب یہ دیا جا رہا ہے کہ کیا اس سے پہلے تم ہی
لوگ یہ تمہیں نہیں کھایا کرتے تھے کہ ہمیں کوئی زوال نہیں آئے گا۔اصل بات یہ ہے کہ یہاں ان کافروں کا ذکر ہے جو زمین میں تکبر کرتے ہوئے خدا
کی جگہ لینے کی کوشش کرتے ہیں اور خدا کے بھیجے ہوؤں کو ایسے چیلنج کرتے ہیں کہ
475
جن کے نتیجے میں گویا خدائی کے اختیارات ان کو مل چکے ہیں اور کھلے کھلے چیلنچ کرتے
ہیں کو جو کچھ کرنا ہے کر لو۔جو عذاب لا سکتے ہو لے آؤ۔ہم پر کبھی کوئی زوال نہیں
آئے گا۔ہمیں ہمیشگی کی بادشاہت عطا ہوتی ہے۔ہماری طاقت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا
سکتا۔تو یہ ساری کہانی ہے جو اس قسم کے اندر بیان فرما دی گئی ہے۔تم یہ کہا کرتے تھے
اور قسمیں کھایا کرتے تھے کہ تمہیں زوال نہیں آئے گا۔کن معنوں میں زوال نہیں
آئے گا؟ جب وہ انبیاء سے کر لیتے تھے تو ان کو وہ کہا کرتے تھے کہ جو کرنا ہے کر گزرو۔جو دعائیں کرتی ہیں کرو۔کوئی دنیا میں ایسی طاقت نہیں۔کوئی آسمان پر ایسی طاقت نہیں
جو ہماری ترقیوں کو تنزل میں بدل دے۔فرمایا کہ جن کے تکبیر کا یہ حال تھا وہ جب عذاب
کو سامنے دیکھتے ہیں اور اس زوال کو دیکھتے ہیں جس کے متعلق وہ انکار کیا کرتے تھے تو
اس وقت ان کی دعا کے قبول ہونے کا کوئی وقت نہیں رہتا۔وَسَكَنْتُمْ فِي مَسْكِين
الَّذِينَ ظَلَمُوا انْفُسَهُمْ یہاں ہر جگہ جہاں کافر کی یا ظالم کی دعا بیان ہوئی ہے
اس کے رد ہونے کے دلائل بھی بیان فرما دیئے گئے ہیں۔فرمایا : تم تو ایسے لوگ ہو
جو تم نے کبھی نصیحت پکڑی ہی نہیں۔اب عذاب کو دیکھ کر کیسے نصیحت حاصل کرو گے۔اس سے پہلے تم جیسے لوگوں پر عذاب نہیں آئے تھے؟ کیا انہی کے گھروں میں تم بے
نہیں رہے؟ کیا تم نے تاریخ سے یہ سبق نہیں سیکھے کہ تم جیسے کام کرنے والے تم سے
پہلے ہلاک کر دئیے گئے۔پس اگر عذاب سے تم نے نصیحت پکڑتی ہے تو پہلوں کے
عذاب سے کیوں نصیحت نہ پکڑی۔وہ بھی تو تم جیسے ہی تھے۔تمہارے جیسے کاموں کے
نتیجے میں وہ اپنے بد انجام کو پہنچے۔پس تمہارے سامنے ان کا ماضی ہے اور اب تم اس
ماضی کو بھلا کر نظر انداز کرنے کے بعد جب اس کو مستقبل کے طور پر اپنے سامنے دیکھ
رہے ہو تو ہمیں کہتے ہو کہ ہمیں واپس کردو۔ہم نصیحت پکڑیں گے۔یہ فطرت کے
خلاف بات ہے جسے نصیحت پکڑنی ہو وہ دوسرے کے بد حال کو دیکھ کر اپنے لئے نصیحت کا
رستہ اختیار کرتا ہے اور نیکی کا رستہ اختیار کرتا ہے۔جب اپنے اوپر آپڑے تو پھر بچنے کا
کوئی سوال نہیں رہا کرتا۔وَقَد مَكَرُوا مَكْرَهُمْ وَعِنْدَ اللَّهِ مَكْرُهُمْ
پھر وہ بھی تمہاری طرح بہت فکر کرنے والے تھے اور خدا کے پاس انکا مکر ہے “ اس کا
اور
476
مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالٰی کے قبضہ قدرت میں ہے کہ ان کے مکر کو جس طرح چاہے ذلیل
اور رسوا کر کے نامراد کردے۔عِندَ الله مكرهم ان کے مکر خدا کی مٹھی
میں ہیں۔وہ خدا والوں کو کیا کہہ سکتے ہیں۔دوسرا مطلب یہ ہے کہ خدا کے پاس ان کے
مکروں کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔وَاِن كَان مَكْرُهُمْ لِتَزُولَ مِنْهُ الْجِبَالُ اگر
ایسے ایسے مکر بھی ان کے پاس ہوتے جن سے پہاڑ ٹل جاتے تب بھی خدا کے قبضہ
قدرت میں تھے۔خدا کی اجازت کے بغیر وہ سارے مکر بے اثر رہتے اور بے اثر رہے تو
جو دعا آخر پر نامنظور کی جاتی ہے اس کا فیصلہ بھی خدا تعالی ساتھ ساتھ بیان فرماتا چلا جا
رہا ہے۔وإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَيْكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن صَلْصَالٍ مِّن حَمَّا تَسْنُونٍ
(سورة الحجر : آیت ۲۹)
اس ذکر کے بعد کہ کس طرح ہم نے انسان کو ایک گلی سڑی مٹی سے پیدا کیا اور پھر
فرشتوں کو اس کی اطاعت کا حکم دیا، فرماتا ہے : سب نے اطاعت کی سوائے ابلیس
کے جب خدا نے پوچھا کہ کیوں تو نے اطاعت نہیں کی تو اس نے کہا کہ
لم اكن لاسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُ مِن صَلْصَالٍ مِّن حَمَإٍ مَسْنُونٍ
(سورة الحجر : آیت ۳۴)
کہ میں ان میں سے نہیں ہوں جو ایک ایسی ذلیل چیز کی اطاعت کریں جسے تو نے
گندی مٹی سے پیدا کیا ہے۔ایسی گھٹیا اور رسوا چیز کی اطاعت کرنے والوں میں میں
نہیں ہوں۔قالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رجيم - (سورة الحجر : آیت ۳۵) فرمایا
که تو اپنی موجودہ کیفیت سے باہر نکل جائیعنی ہم تجھے اس حالت میں نہیں رہنے دیں گے
جس حالت میں ہم نے تجھے بنایا ہے۔تجھے ذلیل ورسوا کریں گے۔وان عليك
اللعنة إلى يوم الدين (سورۃ الحجر : (۳۶) اور قیامت کے دن تک کے لئے تجھے يَوْمِ
پر لعنت ہے۔:
477
ہے۔شیطان صاحب عقل بھی ہوتے ہیں
یہ سننے کے بعد تب شیطان نے دعا کی ہے لیکن یہاں لفظ شیطان نہیں بلکہ ابلیس
بابليسُ مَا لَكَ الَّا تَكُونَ مَعَ الشجدين (سورة الحجر : ۳۳)
یہاں لفظ ابلیس خاص طور پر قابل توجہ ہے۔میں آگے جاکر بیان کروں گا کہ کیوں یہ
یہاں خاص اہمیت رکھتا ہے۔قَالَ رَبِّ فَالْفِرْنَ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ (سورة
الحجر : ۳۷) اے خدا! مجھے اس وقت تک کے لئے مہلت دے کہ لوگوں کو تو دوبارہ نئی
زندگی عطا کرے گا۔قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظرين (سورة الحجر : ۳۴) ہاں ہم تجھے
اس وقت تک کے لئے مہلت دیتے ہیں اپنی قومِ الوَقْتِ الْمَعْلُويد (سورة الحجر ۳۹) اس
معین وقت تک کے لئے جس کا ذکر گزر چکا ہے۔قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَا أَيْنَتَ
لمة في الأرْضِ وَلَا غَوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ (سورة الحجر : ۲۰) اے میرے رب !
چونکہ تو نے مجھے گراہ قرار دے دیا ہے۔میں ان کے لئے زمین میں جو کچھ ہے وہ بہت ہی
حسین اور خوبصورت بنا کر دکھاؤں گا۔ولا غوِيَنَّهُمْ أَجْمَدِينَ۔اور میں تیرے
سب کے سب بندوں کو گمراہ کر دوں گا۔إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِيْنَ
( سورة الحجر : ۲۱) وہاں شیطان نے خود یہ استثناء کیا کہ سوائے ان بندوں کے جو تیرے
مخلص بندے ہیں۔یہاں مخلص کا لفظ نہیں بلکہ مخلص کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔مراد یہ
ہے کہ جن کو تو خالص کر دے۔پس شیطان نے جو بات کی وہ بھی حکمت کی بات ہے اور
شیطان کی طرف بھی قرآن نے جو باتیں منسوب کی ہیں ان میں سے بعض عقل اور سمجھ
کی باتیں ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ بڑے بڑے شیطان دنیا میں صاحب عقل بھی ہوتے
ہیں مگر انکار کی دفعہ ان کی عقلیں ماری جاتی ہیں جس طرح ابو جہل پہلے ابو الحکم کہلاتا
تھا۔حکمت کا باپ وہ جہالت کا باپ بن گیا اور یہاں ابلیس سے مراد میں سمجھتا ہوں ہر
دور کا ابلیس ہے۔اور مہلت دینے سے مراد یہ ہے کہ جب بھی خدا تعالیٰ اپنے بندوں
میں سے کسی کو بھیجتا ہے تاکہ اس کے خالص بندوں کا انتخاب کیا جائے اور ظاہری
بندوں سے بچے اور مخلص بندوں کو الگ کر کے دکھایا جائے تو ان کو نبی کے ذریعے مخلص
بتایا جاتا ہے۔وہ لوگ جو نبی کی اطاعت کرتے ہیں وہ خدا کی طرف سے خالص بنائے
478
جاتے ہیں۔اپنے طور پر کوئی خالص نہیں بن سکتا، تو یہ نبوت کا مضمون ہے جس کو
شیطان نے یہاں بیان کیا ہے۔وہ کہتا ہے ہاں وہ لوگ جن کو نبوت کے ذریعے تیری
طرف سے خلوص عطا ہو گا اور وہ نبوت کی پیروی کے ذریعے مخلص بنائے جائیں گے وہ
یقینا میری پیروی نہیں کریں گے۔قال هذا صِرَاطَ عَلَى مُسْتَقِيمُ (سورة
الحجر : (۲۲) خدا تعالٰی نے اس کے جواب میں فرمایا۔یہ وہ سیدھا رستہ ہے جو میری طرف
آتا ہے۔یعنی شیطان بھی وہیں بیٹھا ہوا بہکا رہا ہے اور خدا کے انبیاء بھی اسی رستے پر
نیک نمونے دکھا رہے ہیں اور جن کو خدا کے ان نیک بندوں پر ایمان لانے کی توفیق
ملتی ہے وہ مخلص بنا دئے جاتے ہیں اور ان پر شیطان کا کوئی دخل نہیں رہتا فرمایا :
(سورة
(سورة
ان عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنَّ إِلَّا مَن اتَّبَعَكَ مِنَ الْغُوينَ۔الحجر : ۳۳) میرے بندوں پر تجھے کوئی تسلط نہیں، سوائے ان کے جو پہلے سے گمراہ ہوں
اور ٹیڑھی طبیعت رکھتے ہوں۔وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِيْنَ
الحجر : (۴۴) اور جہنم تم سب کیلئے وعدہ ہے۔اخم میں سب کے لئے اس جہنم
میں داخل ہوگے۔لَهَا سَبْعَةُ آبو اب اس کے سات دروازے ہیں۔احد
تابِ مِنْهُمْ جُزر مقسوم (سورۃ الحجر : (۴۵) اور اس کے ہر دروازے کے لئے ایک
ہ مقرر ہو چکا ہے۔ایک ایسا جزء ہے جو پہلے سے تقسیم شدہ ہے اور وہ ان دروازوں کے
کے ذریعے داخل ہو گا۔شیطان انہی کو گمراہ کر سکتا ہے جن میں کچھی ہے
ان ساده کی آیات میں بہت سی حکمت کی ایسی باتیں ہیں جن کا ذکر ضروری ہے۔شیطان نے تو صرف اتنا کہا تھا کہ تیرے مخلص بندوں کے سوا میں سب کو گمراہ کردوں
گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جن کو تو گمراہ کرے گا ان پر بھی تیرا تسلط اس وجہ سے ہو گا کہ
ان کے اندر کچھی موجود ہوگی ورنہ تیرا کچھ بھی اختیار نہیں ہے۔یہ ایک بہت گہرے فلسفے
کی اور حکمت کی بات ہے جسے مومن کو سمجھ لینا چاہئیے کہ شیطان کا کسی پر کوئی تسلط
نہیں ہے۔جن کو خدا مخلص کر دے ان پر تو اس کے تسلط کا سوال ہی نہیں ، دوسرے جو
بندے ہیں ان میں سے جو ٹیڑھے ہوں وہی شیطان کو دعوت دیتے ہیں۔جن کے نفس
479
میں کجی نہ ہو ان پر شیطان کو غلبہ نہیں مل سکتا تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان عمادي
ليس لك عَلَيْهِمْ سُلْطن میرے بندوں پر تو تیرے غلبے کا کوئی سوال ہی نہیں
پیدا ہوتا۔إلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغُوين - سوائے اس کے کہ کوئی ٹیڑھے
لوگ خود تیری پیروی کریں۔اندر کی کجی باہر کے گناہ کو بلاتی ہے
پس گناہ کا فلسفہ ہے جو بہت کھول کر بیان فرما دیا گیا۔اگر اب اپنی غلطیوں پر کوئی
انسان گہری نظر سے نگاہ ڈالے اور اپنے ماضی کے حالات کا مطالعہ کرے تو اس پر یہ
ب کھل جائے گا کہ اندر کی کبھی ہے جو باہر سے گناہ کو بلاتی ہے۔جب تک وہ کچھی
انسانی فطرت میں پیدا نہ ہو انسان گناہ کی طرف نہ راغب ہو سکتا ہے نہ گناہ اسے
مغلوب کر سکتا ہے۔اس لئے پہلے اندر ایک فیصلہ ہو جاتا ہے اور وہ وہی فیصلہ ہے جو آگے
پھر گناہ کے رستوں کی پیروی کرنے کی توفیق دیتا ہے پس کیسا خوبصورت اور واضح انسانی
فطرت کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔پس اندر کی جو کچی ہے اس کا نام شیطان ہے اور باہر سے
بلانے والے جو ہیں وہ ابلیس ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم کے دور میں
ابو جہل ایک ابلیس تھا اور اسی طرح ہر دور میں بہت سے ابلیس پیدا ہوتے ہیں ضروری
نہیں کہ صرف ایک ہی ہو۔وہ بدیوں کی طرف بلاتے ہیں اور ہر انسان کے اندر ایک
شیطان ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر شخص کی رگوں
میں شیطان دوڑ رہا ہے اور ہر شخص کا اپنا شیطان ہے۔پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ ! آپ کا بھی
شیطان ہے تو آپ نے فرمایا ہاں لیکن وہ مسلمان ہو گیا ہے۔یعنی میرے اندر کوئی کمی رہی
نہیں۔یہ فطرت کا بہت گہرا راز ہے ہر انسان کی رگوں میں کچھ نہ کچھ بھی موجود ہوتی ہے جو
اسے باہر کی بد آواز کے سامنے سرجھکانے پر آمادہ کر دیتی ہے اور اصل خطرناک شیطان اندر
کا شیطان ہے اور وہ شیطان اگر مسلمان ہو جائے تو پھر دنیا میں کسی کو اس شخص کے اوپر غلبہ
نہیں نصیب ہو سکتا یعنی خدا کے سوا کسی کو اس شخص پر غلبہ نصیب نہیں ہو سکتا۔
480
جنت اور جہنم کے سات دروازوں کا مطلب
اس گہری انسانی فطرت کے راز کو سمجھنے کے بعد ایک انسان شیطانی اثرات سے یا
ابلیسی اثرات سے بہتر رنگ میں بچ سکتا ہے اور پھر مزید اس بات
کو واضح فرما دیا کہ یہاں
فطرت انسانی کی بات ہو رہی ہے۔فرمایا : جنم جس میں یہ لوگ داخل کئے جائیں گے
لها سبعة آبواب اس کے سات دروازے ہیں۔جنت کے بھی سات
دروازے بتائے گئے ہیں اور جہنم کے بھی سات دروازے بنائے گئے ہیں۔اس ضمن
میں ربوہ میں آغاز کے سالوں میں میں نے ایک مرتبہ ایک خطبہ دیا تھا جس میں سمجھایا تھا
که ان دروازوں سے کیا مراد ہے۔پانچ تو حواس خمسہ ہیں۔کان کا دروازہ ، آنکھ کا
دروازه قوت شامہ کا دروازہ مزے کا دروازہ اس کا دروازہ وغیرہ وغیرہ۔یہ پانچ سوراخ
ایسے ہیں جن کے ذریعے انسان بیرونی دنیا سے رابطہ کرتا ہے۔اگر ان دروازوں پر
پہرے نہ بٹھائے گئے ہوں تو جہاں بھی کمزوری ہوگی وہاں سے کوئی اچکا داخل ہو سکتا
ہے کوئی چور آسکتا ہے۔پس جو لوگ ان دروازوں کی حفاظت کریں وہ خدا کے فضل
کے ساتھ امن میں رہتے ہیں لیکن دو دروازے اندر بھی ہیں ان میں سے ایک دماغ کا
دروازہ ہے اور ایک دل کا دروازہ ہے اور یہ دونوں دروازے ایسے ہیں جو تمام پانچوں
اثرات کو قبول کرتے یا رد کرتے ہیں اور اثرات کے نتیجے میں ان کی اپنی ایک شخصیت
پیدا ہوتی ہے۔ایک شخصیت ذہنی قابلیتوں کی شخصیت ہے، ایک شخصیت جذباتی
قابلیتوں کی شخصیت ہے۔اور یہ دونوں چیزیں بیرونی اثرات سے رفتہ رفتہ بنتی ہیں اور
اندرونی قابلیتوں کے اوپر جب بیرونی اثرات اپنی روشنی ڈالتے ہیں تو ان کے نتیجے میں
اندر سے ایک روشنی پیدا ہوتی ہے۔اسی طرح جب بیرونی اندھیرے اندر کے اندھیروں
پر اپنا اثر ڈالتے ہیں تو اندر سے ایک اور تاریکی پیدا ہوتی ہے۔پس ذہنی تاریکیاں ہوں
یا قلبی تاریکیاں ہوں۔ذہنی روشنیاں ہوں یا قلبی روشنیاں ہوں، یہ دو دروازے ہر
انسان کے اندر کھلے رہتے ہیں۔پس قرآن کریم نے جب فرمایا کہ سات دروازوں سے
تم لوگ جہنم میں داخل کئے جاؤ گے تو مراد یہ ہے کہ اندر کے شیطان انسانی نفس کے
ساتھ لگے ہوئے جو شیطان ہیں یہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ان میں سے زبان