۱۲ جولائی ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
481
آنکھ، ناک، وغیرہ وغیرہ یہ جتنے بھی حواس خمسہ کے دروازے ہیں ان پر اگر انسان قابو
پائے اور ان کو خدا کے سپرد کر دے تو پھر اندر کے دو دروازے بھی واقعہ "خدا کے سپرد
ہو جاتے ہیں یعنی ذہن کا دروازہ اور دل کا دروازہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ ایسے لوگ وہ
ہیں جو مخلصین ہیں۔جن کو اللہ کے لئے خالص کر دیا گیا ہے ان پر کسی ابلیس کو کوئی تسلط
نہیں ہو سکتا۔یہ مضمون سمجھنے کے بعد یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ یہ کتنا مشکل کام ہے
اور خدا تعالیٰ نے صراط مستقیم کی یہ تعریف فرمائی ہے کہ یہ صراط مستقیم ہے جہاں یہ
سب کچھ ہوتا ہے اور روز پانچ وقت پانچ نمازوں میں ہر رکعت میں ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ
ہمیں صراط مستقیم پر چلا۔کیسی صراط مستقیم ہے جہاں نیک بھی چلتے ہیں 'بد بھی چلتے ہیں
ٹھوکریں کھانے والے لوگ بھی ہیں ، بیچ کر نکل جانے والے لوگ بھی ہیں۔اکثر وہ ہیں
جو رستہ کھو دیں گے۔کم وہ ہیں جو خوش نصیب ہیں اور جو آخر منزل تک پہنچیں گے ان
بد دعاؤں سے ہمیں متنبہ کیا جو مغضوب علیہم اور ضالین کی دعائیں ہیں لیکن وہ بھی آپ
کو صراط مستقیم پر ہی ملتے ہیں لیکن وہ صراط جو سیدھی خدا تک پہنچا دیتی ہے وہ عِباد الله
المُخلصین کی راہ ہے اور انہیں کی دعائیں کرتے ہوئے ہمیں ان رستوں پر
آگے بڑھنا چاہیے اور جو جو ٹھوکریں خدا تعالیٰ نے ہم پر کھول دی ہیں ان سے بچنے کی
کوشش کرتے رہنا چائیے لیکن اس یقین کے ساتھ کہ اپنی کوشش سے کوئی انسان نیک
نہیں ہو سکتا جب تک دعا کے ذریعے اسے توفیق نہ ملے اور دعا کی قبولیت کے لئے
ضروری ہے کہ دل سے ایک خالص آواز اس دعا کی قبولیت کے لئے اٹھے۔عام دعاؤں
کے لئے تو دل سے خالص آوازیں آسانی سے اٹھ جاتی ہیں مگر نیکی کی دعا کے لئے دل کی
خالص آواز کو بلند کرنا بہت مشکل کام ہے یہ بات میں آپ کو اچھی طرح سمجھا دینا چاہتا
ہوں۔آپ اگر یہ دعا کریں کہ ہمارا بچہ ٹھیک ہو جائے تو دل سے نکلے گی۔یہ دعا کریں کہ
اے خدا ہمیں اس بلا سے نجات بخش دے۔ہمیں اس طوفان سے بچالے تو دل سے
اٹھے گی۔چنانچہ قرآن کریم نے جیسا کہ میں نے پہلے دو خانوں میں ذکر کیا ان دعاؤں کی
قبولیت کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں پتہ تھا کہ بعد میں یہ لوگ مکر جائیں گے
لیکن اس وقت دل سے دعا کر رہے تھے۔ایک مضطر کی دعا تھی اور ہم نے اس کو قبول کر
482
لیا لیکن نیکی کی دعا مانگنا سب سے مشکل دعا ہے کیونکہ وہ بہاؤ کے خلاف دعا ہے۔انسانی
فطرت گناہوں کی پیروی کرتی ہے، اس کی طرف دھکیل کر لے جانا چاہتی ہے۔طبیعت
کا طبیعی بہاؤ مزے کی طرف ہے لذتوں کی طرف ہے، آرام طلبی کی طرف ہے۔بہاؤ کے
خلاف دعا کرنا سب سے زیادہ مشکل دعا ہے۔واقعہ نیکی کی دعا مانگتے ہوئے ہر انسان
اگر اپنے نفس کو کرید کر دیکھے اور یہ غور کرے کہ واقعہ وہ خدا سے ان سب چیزوں سے
بچنے کی دعا مانگ رہا ہے تب اس کو پتہ چلے گا کہ وہ دعا کچھ نیم جان کی دعا تھی۔انسان کہتا
ہے کہ مجھے نیکی عطا کر لیکن ساتھ ڈرتا بھی ہے اور پوری طرح نیت بھی نہیں رکھتا۔ایک شخص مثلا رزق حلال کی دعا مانگتا ہے اب اس کے لئے روزانہ رزق حرام کئی طرح
سے بہت خوبصورت بن کر ظاہر ہوتا ہے اگر ان سب امکانات کو پیش نظر رکھے اور پھر
یہ دعا کرے کہ اے خدا مجھے رزق حلال عطا کر تب اس کو سمجھ آئے گی کہ مخلص دعا
ہوتی کیا ہے۔وہ دعا مخلص نہیں ہوگی جبتک کہ وہ پہلے رزق حرام کے سارے دروازے
اپنے اوپر بند نہیں کر لیتا اور خدا سے یہ کہہ نہیں دیتا کہ میں نے کر دیتے ہیں اب میں
التجا کرتا ہوں کہ وقت کے اوپر آکر ٹھو کر نہ کھا جاؤں۔اس وقت تک یہ دعا مخلص نہیں
ہو سکتی تو مخلص دعا یعنی نیکیوں کے معاملے میں مخلص دعا سب سے مشکل دعا ہے۔اپنے بچوں کے لئے آپ کر سکتے ہیں۔اپنے مرے ہوئے بزرگوں کے لئے کر سکتے ہیں
کیونکہ ان کی خاطر آپ کو اپنے اندر تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔آسانی سے کر سکتے
ہیں۔مائیں بچوں کو جتنی مرضی دعائیں دے لیں۔اے خدا! ان کو نیک بنا۔سب ٹھیک
ہے لیکن اپنے لئے نیکی مانگیں اپنی کمیاں درست کرنے کی دعائیں مانگیں اور بہت سی
ایسی دعائیں مانگیں تب ان کو سمجھ آئے گی کہ بچوں کے لئے تو پوپہلے منہ سے آسانی سے
دعائیں کرلیں۔مرے ہوئے بزرگوں کے لئے بھی کر لیں لیکن وہ دعائیں بھی تب زیادہ
مقبول ہوں گی اگر اپنے لئے بھی اسی جان کے ساتھ دعائیں کی جائیں۔اس لئے اپنے
لئے دعائیں یہ بھی فیصلہ کر دیتی ہیں کہ مستقبل کے لئے مقبول ہوں گی یا نہیں اور ماضی
کے لئے مقبول ہوں گی یا نہیں۔انبیاء کی نیکیوں کی دعائیں کیوں ان کی اولاد کے حق میں
مانی جاتی ہیں۔عام انسان کے لئے کیوں نہیں مانی جاتیں۔یہ بھی تو ایک مسئلہ ہے۔پس،
483
مخضوب
علیم کی دعاؤں پر جب آپ غور کرتے ہیں تو بہت سے نیک لوگوں کی دعاؤں کی
حکمتیں بھی سمجھ آنے لگ جاتی ہیں۔اسی لئے یہ مضمون ضروری ہے اور اس لئے میں
آپ کے سامنے اسے کھول کر رکھنا چاہتا ہوں۔جو مغضوب لوگوں کی دعائیں ہیں یا سنج
لوگوں کی دعائیں ہیں وہ جب نیکی کی دعائیں بھی کرتے ہیں تو ان کے اندر ایک کبھی
ہوتی ہے اور اس کچھی کی وجہ سے وہ دعائیں رو ہو جاتی ہیں اور غیروں کے لئے خواہ کبھی نہ
بھی ہو چونکہ اپنے لئے کبھی ہوتی ہے اس لئے دوسروں کے لئے دعاؤں میں بھی کمزوری
واقع ہو جاتی ہے۔خدا کے نشانوں کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لینے کی سزا
قیامت کے دن ایک سوال ہے پوری دعا نہیں بنتی اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ جب
کسی کو اندھا بنا کر اٹھائے گا یعنی دوسری دنیا میں نور سے عاری کر دے گا۔بصیرت سے
عاری فرما دے گا تو وہ یہ کہے گا۔قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِي أَعْمَى وَقَدْ كُنتُ بَصِيرًا
سور حملہ : ۱۲۶) کہ اے میرے رب! تو نے مجھے اندھا کیوں اٹھا دیا۔میں تو
دنیا میں دیکھا کرتا تھا۔قال تحذيك الفك ابْتَنَا فَنَسِيتَها اللہ فرمائے گا کہ
اس لئے یعنی دلیل یہ ہے کہ تیرے پاس میرے نشانات آیا کرتے تھے یا آتے رہے اور تو
نے انہیں نظر انداز کر دیا۔نسيتقا کا معنی یہاں بھلا دیتا " ان معنوں میں نہیں
کہ ایک چیز یاد تھی اور بھلا دی گئی۔نسنتها کا معنی ہے : انہیں اس طرح
نظر انداز کر دیا کہ گویا وہ بھول چکے تھے۔ان کو فراموش کر دیا۔ان کی طرف توجہ ہی
نہیں کی۔وَكَذَلِكَ الْيَوْمَ تُنسى (سورة طه : ۱۳۷) اور آج تجھے اسی طرح بھلا
دیا جائے گا۔دیکھتے ہوئے نہ دیکھنے کا مضمون ہے جو بیان ہوا ہے۔فنسنتا
مطلب یہ نہیں ہے کہ تو نے کوئی یاد چیز کو بھلا دیا بلکہ مراد یہ ہے کہ تیرے سامنے تھی
اور تو نے دیکھا ہی نہیں۔نظر انداز کر دیا تو جو چیز اپنی مرضی سے تو نے نہیں دیکھی آج تجھے
نظر ہی نہیں آئے گی۔اور آج تو بھی اسی طرح خدا کے سامنے بھلا دیا جائے گا اور تیری
ضرورتوں کی پرواہ نہیں کی جائے گی۔یہ بہت ہی درد ناک سزا ہے اور یہ سزا ہم دنیا میں
اپنے لئے بناتے چلے جاتے ہیں۔جب خدا کی طرف سے کوئی بات ظاہر ہو جائے اسے
کا
484
دیکھنے کے باوجود آنکھیں بند کر لی جائیں تو اس پر یہ مضمون صادق آتا ہے۔میں نے تبلیغ
کے دوران بہت سے مولویوں سے باتیں کی ہیں اور میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ وہ لوگ
اپنی آنکھیں بند کرتے ہوئے نظر آتے تھے۔جب ان کے سامنے کھلی کھلی بات رکھی گئی
تو آپ ان کے چہروں پر خوف کے آثار دیکھ سکتے تھے۔آپ جانتے تھے کہ ان کو نظر آگیا
ہے لیکن بڑی پریشانی کے ساتھ انہوں نے اس رخ کو موڑا ہے اور کوشش کر کے
مضمون کو بدلتے تھے۔یہ ان لوگوں کا ذکر ہے اور روز مرہ کی زندگی میں بعض دفعہ انسان
مومن ہوتے ہوئے بھی ایسی غلطیاں کر جاتا ہے اس لئے سوال کا جواب خدا نے ہمیشہ
کے لئے دے دیا کہ تم آئندہ کی زندگی کے لئے اپنی بصارت اور بصیرت خود بناؤ گے یا خود
بگاڑو گے۔اگر اس دنیا میں تم اندھے بن کر رہو گے تو قیامت کے دن بھی اندھے ہی
اٹھائے جاؤ گے اور اگر اس دنیا میں روشنی پاؤ گے تو پھر قیامت کے دن بھی روشنی عطا
ہوگی۔اس کا تعلق صرف آنکھوں سے نہیں بلکہ حواس خمسہ سے ہے۔تمام حواس کا
تعلق خدا تعالیٰ کی بعض فرمانبرداریوں اور بعض نشانات سے ہے اور جہاں جہاں انسان
ان کو بھلاتا ہے وہاں اگر کلیتہ ان پر فالج نہیں گرا دیتا تو کم سے کم ان حستوں کو بیمار کر
دیتا ہے اور قیامت کے دن ان حشوں سے اس نے جنت کی لذتیں پانی ہیں یا اس جنت
سے محرومی کے نتیجے میں عذاب دیکھنا ہے۔اس لئے بہت ہی احتیاط کی ضرورت ہے کہ
اس دنیا میں ہم اپنے حواس خمسہ کو اس طرح استعمال کریں کہ ان سے ملتے جلتے ، ان
سے تعلق رکھنے والے حواس خمسہ آئندہ کی دنیا میں پیدا ہوتے رہیں۔چنانچہ جب میں
نے کہا کہ اس کا تعلق صرف آنکھوں سے نہیں بلکہ دوسرے حواس سے بھی ہے تو اس
کی وجہ یہ ہے کہ قرآن کریم اس کے بعد فرماتا ہے کہ وكذلك نجوي من
أشرف وَلَمْ يُؤْمِن پایت رتم ہم اسی قسم کا سلوک ہر اس شخص سے کرتے ہیں
جو اسراف سے کام لیتا ہے اور خدا تعالی کے نشانات پر ایمان نہیں لاتا اور ان کا انکار
کرتا ہے۔وَلَعَذَابُ الْأَخِرَةِ اشَر وَابْقَی اس ضمن میں جو بعد میں آنے
والا عذاب ہے وہ زیادہ سخت ہو گا اور باقی رہنے والا ہو گا۔یہ دعا سورہ طہ ۱۲۵ اور ۱۲۸ سے
485
سورہ مومنون کی ۱۰۰ تا ۱۰۲ آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ المَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ
(سورة المومنون : آیت (۱۰۰)
یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی ایک کو موت آجائے تو وہ یہ کہے گا کہ اے
خدا! مجھے لوٹا دے لَعَلى أَعْمَلْ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ خَلا تاکہ میں جو
جگہ چھوڑ کر آیا ہوں اس جگہ واپس جاکر نیک اعمال بجا لاؤں یعنی اپنی زندگی کو نئے
اعمال سے زینت دوں۔تحاد خبردار ایسا نہیں ہوگا۔اِنَّهَا كَلِمَةً هُوَ
قائدها یہ تو محض منہ کی بات ہے جو یہ شخص کہہ رہا ہے۔وَمِن وَرَائِهِمْ بَرزخ
إلى تيوم يُبْعَثُونَ۔اور ایک پردہ ایسے لوگوں کے پیچھے ہے جو قیامت کے دن تک
ان کے درمیان اور حقیقت کے درمیان لٹکا رہے گا۔فَإِذَالْفِ فِي الصُّورِ فَلا
انسَابَ بَيْنَهُمْ يَومعد و لا يتساءلون جب صور پھونکا جائے گا تو اس دن
ان کے درمیان کوئی قرار بیتیں باقی نہیں رہیں گی اور نہ وہ ایک دوسرے کا حال پوچھ سکیں
گے۔قرآن کریم میں تکرار مضامین کی حکمت
ایک بات تو بارہا پہلے گزر چکی ہے کہ جب پکڑ کا وقت آجائے۔جب موت آجائے
تو اس وقت بچنے کی کوئی دعا کار آمد نہیں ہوتی۔ان مضامین کو جب دہرایا جاتا ہے تو بے
وجہ نہیں دہرایا جاتا بلکہ ان کے ساتھ مزید کچھ اور مضامین بیان کر دئیے جاتے ہیں۔قرآن کریم میں در حقیقت ایک ہی REPETITION نہیں ہے۔آپ کو بہت کی
جگہ بعض مضامین دہرائے ہوئے دکھائی دیں گے اور انسان سمجھتا ہے کہ وہی مضمون
دوبارہ وہی مضمون دوبارہ۔اس کے دو فائدے ہیں۔ایک فائدہ تو یہ ہے کہ بعض
مضامین بار بار نظر کے سامنے آئیں تو انسانی فطرت پر زیادہ گہرا اثر پڑتا ہے لیکن ایک اور
فائدہ یہ ہے کہ ان دہرائے ہوئے مضامین کو مختلف شکلوں میں پیش کیا جاتا ہے اور
قرآن کریم میں ایک بھی ایسی دہرائی نہیں جس کا پس منظر یا بعد میں آنے والی آیات
486
اس مضمون پر کوئی نئی روشنی نہ ڈالتے ہوں۔اس لئے کہیں بھی محض بمرار نہیں ہے
بلکہ ہر تکرار کے ساتھ کچھ حکمتیں ایسی پوشیدہ ہیں جو پہلے موقعہ پر بیان نہیں ہوئی تھیں یا
ان کے بعض پہلو بیان نہیں ہوئے تھے۔چنانچہ یہاں بھی یہی بات ہے۔لعلي اعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ خَلا کہہ کر بظاہر وہی باتیں پیش کی گئی ہیں جو
پہلے بھی کئی دفعہ پیش ہو چکی ہیں مگر اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ومن ورائهة
برر إلی یومِ يُبْعَثُونَ اور ان کے درمیان ایک پردہ ہو گا جو قیامت کے دن
تک لڑکا رہے گا۔کن کے درمیان پردہ ہے؟ یہ بحث ہے۔ایک مضمون تو یہ ہے کہ مستقبل میں جو ان کے لئے ظاہر ہونا ہے وہ پوری طرح
ان کو دکھائی نہیں دے گا اور ایک پردہ ہو گا لیکن جب مزید غور کریں تو معلوم ہوتا ہے
کہ اعمال صالحہ کے درمیان اور ان کے درمیان ایک پردہ ہے جو کبھی بھی نہیں اٹھایا
جائے گا اور انہیں اعمال صالحہ کی توفیق مل ہی نہیں سکتی۔جس کا مطلب یہ ہے کہ زندگی
میں اگر کوئی شخص بدی کی حالت میں اٹھایا جاتا ہے تو جس حد تک اس کے بچنے کا امکان
تھا وہ امکان اس کو مہیا کیا جا چکا ہے۔اور جس شخص کو ابھی اور بھی آزمائش میں ڈالنا ہو
اور ابھی اس کی صلاحیتیں پوری طرح استعمال نہ ہوئی ہوں اور یہ امکان ہو کہ ابھی کچھ
اور امتحان باقی ہیں تو ایسے شخص کو اگر وہ بد ہے بدیوں میں لمبی زندگی ملتی ہے اور اگر وہ
نیک ہے تو نیکی میں اور لمبی زندگی ملتی ہے لیکن کوئی شخص اس وقت تک نہیں مرتا جب
تک وہ اپنی نیکی یا بدی کی کیفیتوں میں اس حد تک آزمایا نہ جا چکا ہو کہ جس کے بعد یقین
سے یہ کہا جا سکتا ہو کہ اب اس کے بعد اگر اس کو لاکھ سال کی زندگی بھی ملے تو اس کے
اندر تبدیلی پیدا نہیں ہوگی۔اگر کروڑ سال کی زندگی بھی ملے تو اس کے اندر تبدیلی پیدا
نہیں ہوگی۔یہی مضمون ہے جو اللہ تعالٰی نے وَمِن وَرَائِهِمْ بَرْزَخٌ إِلَى يَوْهِ
يُبْعَثُونَ۔میں فرمایا ہے کہ زندگی کی حد تک ہم نے ان کو دیکھ لیا۔یہ جو کہتے ہیں ہمیں
دوبارہ موقعہ ملے گا تو ہم نیک اعمال کریں گے۔یہ سب بکواس جھوٹ ہے، منہ کی
باتیں ہیں۔قیامت تک یہ لوگ اب نیکی کی توفیق نہ پانے والے ہیں تب ہم نے ان کو
ایسی حالت میں اٹھایا ہے اور پھر اس مضمون کو آگے بڑھا کر فرمایا۔فاذا نيفتوني
487
الصُّورِفَلا اَنَا بَيْنَهُمْ يَوْمَ لا لوت ان کے اور ان کے
نیک ساتھیوں کے درمیان کوئی رشتہ بھی باقی نہیں رہے گا جس طرح ان کے اور ان کے
اعمال کے درمیان کوئی رشتہ نہیں اسی طرح ان کے اور ان کے وہ رشتے دار جو نیک تھے
ان کے درمیان کوئی رشتہ اب دوبارہ قائم نہیں ہو گا بلکہ ان کے بدوں کے ساتھ رشتے
رہیں گے اور جس طرح یہاں انسان اپنے نیک ساتھیوں کے بھی حال پوچھ لیا کرتا ہے
اولاد ہو یا ماں باپ ہوں یا عزیز ہوں، اقرباء ہوں نیک اور بد اکٹھے رہتے ہیں لیکن یہاں
مرنے کے بعد فرمایا کہ بدوں اور نیک کی دنیا الگ کر دی جائے گی اور وہ ایک دوسرے
کے حال پوچھنے کی بھی توفیق نہیں پائیں گے سوائے اس کے کہ قرآن کریم میں بعض جگہ
نمونة " خدا تعالٰی سے استدعا کی گئی ہے کہ ہمیں ان لوگوں کا حال بتا اور خدا تعالیٰ ان کو
توفیق دے گا کہ نمونہ دوسرا حال دیکھ لیں۔وہ ایک الگ مضمون ہے جو استثناء کے
طور پر ہے اور اس آیت میں عمومی مضمون ہے جو بیان ہوا ہے۔