۱۲ جولائی ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا
489
اسلام آباد (یو۔کے)
۲۶ جولائی ۱۹۹۱ء
بسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
ساری بلندیوں کا راز
تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
کچھ عرصہ سے نماز سے متعلق خطبات کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ اس غرض
سے شروع ہوا تھا کہ وہ احباب جماعت جو نماز سے محبت تو رکھتے ہیں لیکن استفادے کی
طاقت نہیں رکھتے ان کی مدد کی جائے اور انہیں سمجھایا جائے کہ پانچ وقت نماز سے کس
طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور کس طرح نماز سے محبت میں مزا حاصل
کیا جا سکتا ہے۔حقیقی محبت وہی ہے جس میں مزا ہو ورنہ محبت کی دو قسمیں ہیں۔ایک
عقیدے کی محبت ہوا کرتی ہے۔اس محبت کے نتیجہ میں انسان اپنے آپ کو بعض اعمال
پر مجبور کر لیتا ہے لیکن ان اعمال میں لذت حقیقی محبت سے پیدا ہوتی ہے۔اس سلسلہ
میں ایک عرصہ تک سورہ فاتحہ کے مضامین پر خطبات ہوتے رہے۔اب میں بقیہ نماز
متعلق کچھ عرض کروں گا۔پہلی قابل توجہ بات تو یہ ہے کہ ہر حرکت کے وقت ہمیں سکھایا گیا ہے کہ اللہ اکبر
کا اقرار کریں۔سوائے دو حرکات کے یعنی رکوع سے اٹھتے وقت اور سلام پھیرتے
وقت ان کا جب موقعہ آئے گا تو ان پر وہاں گفتگو ہوگی۔اللہ اکبر حرکت کے ساتھ کیا
تعلق رکھتا ہے۔دراصل انسان زندگی میں ذہنی اور جسمانی جتنی بھی حرکات ایک پہلو
سے دوسرے پہلو کی طرف ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف کرتا ہے، اس کے
ہمیشہ دو محرکات ہوا کرتے ہیں۔ایک خوف اور ایک حرص خوف کے نتیجے میں انسان
ایک پہلو سے دوسرے پہلو کی طرف منتقل ہوتا ہے۔یہاں تک کہ سوتے میں جب آپ
490
کروٹ بدلتے ہیں تو اس کی بھی یہی وجہ ہے کیونکہ جس پہلو پر آپ لیٹے رہتے ہیں کچھ
عرصے کے بعد وہاں تکلیف شروع ہو جاتی ہے اور تکلیف سے بھاگنے کے لئے آپ
حرکت کرتے ہیں۔وہ لوگ جن کو انتہائی پر سکون نیند آتی ہے وہ ایک ہی کروٹ پر پڑے
رہتے ہیں۔کیونکہ نیند کے غلبے کی وجہ سے ان کو یہ احساس نہیں رہتا کہ ایک پہلو پر لیٹے
لیے ان کو تکلیف شروع ہو چکی ہے۔بہرحال انسان کی زندگی کے جس پہلو پر خواہ وہ
ادتی ہو یا اعلیٰ ، آپ غور کر کے دیکھیں آپ کو یہی معلوم ہوگا کہ جب آپ جگہ بدلتے
ہیں یا حالت بدلتے ہیں تو ہمیشہ یا خوف اور تکلیف سے بچنے کے لئے یا کسی خواہش اور
تمنا کو پورا کرنے کے لئے اللہ اکبر کا اعلان ہر حرکت کے وقت آپ کو یہ بتاتا ہے کہ خدا
سب سے بڑا ہے۔اس سے بھاگ کر تم کہیں نہیں جاسکتے اور اگر تم نے کسی حالت سے
کسی اور حالت کی طرف منتقل ہوتا ہے تو ادنیٰ سے اعلیٰ کی طرف منتقل ہونا چاہیے۔جو
چھوٹا ہے اس سے بڑے کی طرف جانا چاہیے اور زندگی کی ہر حرکت اس غرض سے ہو
کہ تم اس ذات کے قریب تر ہوتے چلے جاؤ جو اکبر ہے۔یہ بہت ہی گہرا اور وسیع
مضمون ہے۔اس کی تفصیل میں جانے کا وقت نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اشارہ کافی
ہے۔اس مضمون پر جب نماز پڑھنے والا غور کرے گا تو اس کے لئے اور بھی مضامین کی
کھڑکیاں کھلتی چلی جائیں گی اور نماز کی یا ہر کی حالت بھی عبادت بنتی چلی جائے گی کیونکہ
اللہ اکبر کا پیغام نمازی کے لئے صرف نماز کی حالت میں پیغام نہیں بلکہ ساری زندگی کا
پیغام ہے اور حرکت و سکون کا تمام فلسفہ اس میں بیان ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی عظمت کا احساس اس کی اطاعت کے لئے ہے
پس نماز کی حالت میں اس پہلو سے اس مضمون پر غور کرنے کے نتیجے میں زندگی
کے دیگر مسائل بھی خدا کے فضل کے ساتھ احسن رنگ میں حل ہوتے چلے جائیں
گے۔اس کے بعد رکوع کی حالت ہے اس میں ہم سُبْحَانَ رَنِي الْعَقِيمِ
پڑھتے ہیں۔اکثر لوگ غفلت کی حالت میں یہ پڑھتے ہوئے گزر جاتے ہیں ان کو علم نہیں
کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔اس مضمون پر دو تین پہلو خاص طور پر توجہ کے لائق ہیں اول
یہ کہ عظیم کے کیا معنی ہیں۔عظیم کے معنی بڑا ہے۔کن معنوں میں پڑا؟ اکبر میں بڑائی
491
کے جو معنی ہیں وہ مقابلہ " بڑائی کے معنی ہیں اور اکبر کا مضمون عظیم سے مختلف ہے۔عظیم اپنی ذات میں ایک ہیبت اور ایک جلوہ رکھتا ہے۔ہیت کا ایسا جلوہ جو قریب سے
دکھائی دے۔جب بھی آپ کسی کو عظیم سمجھتے ہیں اس کو عظیم سمجھنے کیلئے ایک تو دور کا
نظارہ ہے وہ کانوں کے ذریعے آپ کو بتایا جاتا ہے یا دور سے آنکھوں کے ذریعے دکھایا
جاتا ہے کہ فلاں چیز عظیم ہے لیکن اس کی عظمت کا احساس اس کے قریب آئے بغیر
نہیں ہوا کرتا۔جب تک آپ کسی پہاڑ کے دامن میں نہ پہنچیں آپ
کو یہ علم نہیں ہو
سکتا کہ پہاڑ کن معنوں میں عظیم ہے۔ہمالہ کی باتیں ہم نے بھی سن رکھی تھیں مگر جب
ہم ہمالہ کی طرف روانہ ہوئے اور ہمالہ کے دامن میں پہنچے اور بلند و بالا چوٹیوں کا قریب
سے مشاہدہ کیا تب ہمیں معلوم ہوا کہ پہاڑ کی عظمت کیا ہوا کرتی ہے۔اسی طرح وہ
انسان جو عظیم کہلاتے ہیں دور کے نظارے میں وہ عظیم مانے تو جاتے ہیں لیکن انکی
عظمت کا احساس نہیں ہوا کرتا۔عظمت کا احساس ہمیشہ قرب سے ہوا کرتا ہے۔یہی وجہ
ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی عظمت در حقیقت ان
لوگوں پر روشن ہوئی جو آپ کے قریب تھے اور وہ جو دور کے زمانوں میں پیدا ہوئے ان پر
بھی آپ کی عظمت کو ظاہر کرنے کے لئے روحانی قرب کا نظام جاری فرمایا گیا۔حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی آپ کو قریب سے دیکھا اور یہی وجہ ہے کہ
آپ کے قرب کی وجہ سے ہمیں بھی قرب نصیب ہوا اور ہم نے بھی حضرت اقدس محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی عظمتوں کا قریب سے نظارہ کیا۔میں مضمون ہے
جس کو سورۂ جمعہ میں یوں بیان فرمایا گیا۔وأخرينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ
کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی قربت عطا کی
جائے گی۔زمانے کے لحاظ سے وہ دور ہیں لیکن خدا کی تقدیر کے تابع قریب کئے جائیں
وہ
گے۔وہ آخرین میں پیدا ہونے والے اولین سے ملا دئیے جائیں گے۔پس یہاں بھی
عظمت کا مضمون ہے۔جب تک کسی کی عظمت اس کے قرب سے ظاہر نہ ہو اس وقت
تک اس عظمت کے نتیجے میں عظمت کے احساس کے نتیجے میں انسان کے اندر تبدیلیاں
پیدا نہیں ہوا کرتیں۔پس سُبحان ربی العظیم کا مضمون مجھنے کے بعد انسان
ہیں
492
کو یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ ہم نے سورۂ فاتحہ میں جس خدا کی عظمت کا نظارہ کیا تھا اس
خدا کے قریب تر ہو گئے ہیں اور اتنا قریب ہوئے ہیں کہ اس کے حضور جھک گئے اور
اس کی اطاعت کو قبول کر لیا ورنہ دور کا خدا اطاعت کروانے کے لئے کافی نہیں۔خدا کی
اطاعت حقیقی معنوں میں سبھی ہو سکتی ہے جب اس کی عظمت کا احساس ہو اور عظمت
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے قرب کو چاہتی ہے۔پس رکوع نے اس مضمون کو مکمل کر
دیا۔یہ اطاعت کی حالت ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے اس مضمون کو یوں بھی بیان
فرمایا : والعوامة الراكومنين یہ مطلب نہیں ہے کہ جہاں تم لوگوں کو
رکوع کرتے دیکھو تم بھی ساتھ اسی طرح بدن جھکا کر رکوع کر لو۔مراد یہ ہے کہ جہاں بھی
تم خدا کے بندوں کو اطاعت کرتے ہوئے دیکھو تم بھی اسی طرح اطاعت میں ساتھ شامل
ہو جایا کرو۔کیونکہ خدا کی اطاعت کا مضمون زندگی کے ہر شعبہ پر ہر حال پر حاوی ہے۔اس پہلو سے جب آپ سُبْحَانَ رَبّي العَظِيمِ سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ
سبحان ربی العظیم کہتے ہیں تو عظمتوں کا مضمون بھی بدلتا چلا جاتا ہے۔همتیں ہر صورت حال پر مختلف رنگ میں اطلاق پاتی ہیں۔پہاڑ کی عظمت اور ہے۔ایک جانور کی عظمت اور ہے۔ایک انسان کی عظمت اور ہے اور خدائے ذوالمجد والعلا
کی عظمت اور ہے۔وہ خدا جس کی عظمت کو سورۂ فاتحہ نے ہمیں سمجھایا اس کی عظمت
کو قریب سے دیکھنے کے نتیجہ میں روح بے اختیار رکوع میں جاتی ہے۔اور جسم کا رکوع
اس کے تابع ہوتا ہے۔اس سے پہل نہیں کرتا۔پس جب آپ قیام کے وقت کے
مضامین کو خوب اچھی طرح سمجھ کر پڑھ لیں تو اس وقت آپ کے دل پر ایک ایسی کیفیت
طاری ہونی چاہئیے جس کے نتیجہ میں روح جھکتی ہو اور بدن بھی ساتھ جھکنے کے لئے ہے
اختیار ہو جائے۔ایسی حالت کا نام رکوع ہے اور اس کے بعد جب آپ عظمت کے
مضمون پر رکوع کی حالت میں غور کریں گے تو تین دفعہ کا یہ اعتراف که سُبْحَات ترتي
العظيم آپ کو بہت ہی مختصر سا دکھائی دے گا۔اس لئے ساری زندگی کے
رکوعوں میں آپ کے لئے مختلف سوچوں کا انتظام فرما دیا گیا ہے۔
493
اللہ کی عظمت انسان کو اپنی پاکیزگی کی طرف متوجہ کرتی ہے
لفظ العظيم" اور سُبْحَانَ رَ الْعَظیم میں ایک ایسا خوبصورت
مضمون ہے جو ختم نہ ہونے والا ہے اور ہر انسان اپنی کیفیت کے مطابق اپنے حالات
کے مطابق اپنے رب سے اس وقت کے حالات کے مطابق اس کی عظمتوں کے مختلف
تصورات سے سُبحان ربی العظیم میں نئے رنگ بھر سکتا ہے علاوہ ازیں یہ
قابل غور بات ہے کہ سورۂ فاتحہ نے تو ایک خدا سے غائبانہ تعارف کروایا اور اس خدا کو
آپ نے نصف سورۃ کے بعد مخاطب کرنا شروع کیا لیکن وہ تخاطب جمع کی حالت میں
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ تمام کائنات پر حاوی خدا ہے۔کوئی ایک
ہے۔وجود بھی اس کی ربوبیت سے باہر نہیں ہے اور اس کی حمد کا ترانہ خواہ انسان با شعور ہو
خواہ زندگی کی دوسری شکلیں ہوں، خواہ جمادات ہوں وہ سارے اپنے اپنے رنگ میں
ہمیشہ گاتے چلے جاتے ہیں لیکن یہ ایک عام حالت ہے اس میں ذاتی تعلق کا پیدا ہونا ابھی
انتظار چاہتا ہے اس انتظار کی حالت کو خدا نے ایاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
کے ذریعہ ختم فرما دیا اور ایک ذاتی تعلق قائم فرما دیا اس رب سے جو سب کا سانجھا
رب ہے لیکن یہاں بھی اجتماعی رنگ ہے۔ہم اے خدا ! تیری عبادت کرتے ہیں یا تیری
عبادت کرنا چاہتے ہیں یا تیری عبادت کریں گے اور تیری ہی عبادت کریں گے لیکن مدد
بھی تجھ سے چاہیں گے لیکن یہاں ابھی تک ایسا تعلق قائم نہیں ہوا کہ آپ یہ کہہ
سکیں کہ میرا رب ہے۔یہ تعلق ایک اونی قدم تعلق کا ہے اور یہ تعلق اطاعت کے بغیر
قائم نہیں ہوا کرتا۔زبانی تعریف کے ذریعہ کوئی چیز آپ کی نہیں ہو سکتی۔جب آپ
عمل کی شکل میں اس کا بننے کی کوشش کرتے ہیں تب وہ آپ کی ہو جاتی ہے تو رکوع نے
بتایا کہ وہ رب جو آپ سب کا ہے وہ آپ کا بھی تو ہونا چاہئیے یعنی آپ کی ذات کا بھی تو
ہونا چاہئے اور اگر آپ واقعی سچے دل سے اس کی تعریف کر رہے ہیں اور اس سے
دعائیں کر رہے ہیں تو اس کو اپنانے کے لئے آپ کو خود ذاتی طور پر اس کے سامنے سر
جھکانا ہو گا اور اطاعت کرنی ہوگی۔جب آپ اطاعت کے ذریعہ اس کے ہوں گے تب
آپ کو یہ حق دیا جائے گا کہ یہ اعلان کریں۔سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ سُبْحَانَ رَبِّي
494
الْعَظِيمِ پاک ہے میرا رب پاک ہے میرا رب پاک ہے میرا رب اور بڑی
عظمتوں والا ہے۔بڑی عظمتوں والا ہے۔بڑی عظمتوں والا ہے۔پاک کن معنوں میں
ہے آپ کا رب پاک کن معنوں میں ہے۔عظمتوں والا کن معنوں میں ہے اور آپ کا
رب کن معنوں میں عظمتوں والا ہے۔اس میں آپ کے ساتھ نسبتیں قائم ہو گئیں اور
ایک اور مضمون نفس کے تجزیہ اور تزکیہ کا شروع ہو گیا۔آپ کن باتوں سے پاک
ہیں۔کن باتوں سے پاک ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر بعض باتوں میں آپ پاک
ہیں یعنی اپنی توفیق کے مطابق اور بعض باتوں میں پاک ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو
آپ کو حق ہے کہ کہیں سُبحان ربی میرا رب پاک ہے تاکہ یہ کہہ کر خدا سے
مدد مانگیں۔اگر آپ میں عظمت کے نشان پائے جاتے ہیں یا کچی عظمت کے خواہاں ہیں
اور اس کی طرف حرکت کر رہے ہیں تو آپ کو یہ حق ہے کہ کہیں سُبحان ربی
العظيم ہاں میرا رب عظیم ہے۔اس نے مجھے عصمتیں عطا کی ہیں۔وہ مجھے
عظمتوں کی طرف لیکر روانہ ہوا ہے۔پس دیکھیں کہ مضمون کو ذرا سا بدل کر دیکھنے سے
زاویہ بدلنے سے نئے مضامین کے کیسے جہان آپ کے سامنے کھلتے پہلے جاتے ہیں۔صرف زبانی حمد کافی نہیں اس کا عمل میں ڈھلنا ضروری ہے
اس کے بعد پھر وہ حرکت ہے جہاں اللہ اکبر کی بجائے ایک اور مضمون شروع ہوتا
ہے وہ سمع الله لِمَن حَمِدَہ اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد کی۔اگر کہیں
استثناء کرنا تھا تو عام انسانی عقل یہ سوچتی ہے کہ یہاں سورہ فاتحہ کا مضمون جو حمد میں
کمال درجے کا مضمون ہے جو درجہ کمال کو پہنچا ہوا مضمون ہے۔جہاں وہ مضمون ختم ہوا
تھا اس کے بعد آنا چاہیے تھا۔سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ الله نے اس کی سن لی
جس نے اسکی حمد کی لیکن اس کو بعد میں کیوں ڈال دیا گیا یعنی رکوع کے بعد کیوں رکھا
گیا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ حمد بننے کے لئے صرف زبان کی حمد کافی نہیں۔زبان کی حمد کو
خدا نہیں سکتا جب تک اس حمد کے نتیجہ میں اطاعت کی روح پیدا نہیں ہوتی اور وہ
اطاعت اعمال میں نہیں ڈھلتی۔اس لئے وہ جو خدا کی تعریفوں کے زبانی جمع خرچ کرتے
ہیں ان کی حمد گویا خدا نے سنی ان سنی کر دی۔انسان کی زندگی میں روز مرہ بعض ایسے
495
تجارب ہوتے رہتے ہیں۔بعض علاقے ہیں جہاں جھوٹی تعریفیں کرنے کی عادتیں ہیں وہ
جب آپ سے ملتے ہیں تو ہمیشہ آپ کی بڑی تعریفیں کرتے ہیں۔بعض دفعہ ایسی تعریفیں
کرتے ہیں کہ مبالغے کی حد کر دیتے ہیں لیکن اگر آپ خود جھوٹے نہیں ہیں تو آپ کی
طبیعت میں بجائے اس سے کہ ان کے لئے محبت پیدا ہو تنفر پیدا ہو تا رہتا ہے۔اگر آپ جھوٹے ہیں تو جھوٹی تعریفوں سے ہمیشہ خوش ہو جایا کرتے ہیں لیکن آپ
کا صدق آپ کو بتائے گا کہ کسی حد تک آپ بچے ہیں کیونکہ سچا انسان کبھی جھوٹی
تعریف سے راضی نہیں ہو سکتا اور سنتا ہی نہیں۔سنی ان سنی کر دیتا ہے بلکہ نفرت کرتا
ہے اور گھبراتا ہے۔وہ چاہتا ہے کہ جلد یہ ملاقات ختم ہو۔پس ایسی حمد جو دل سے نہ
اٹھے اور جو اپنے اندر گہری سچائی نہ رکھتی ہو وہ خدا نہیں سنتا لیکن جب حمد کے نتیجہ میں
اطاعت شروع ہو گئی جب انسان نے قربانیاں پیش کرنی شروع کر دیں جب اپنے اندر
پاک تبدیلیاں پیدا کرنی شروع کر دیں تو حمد سننے کے لائق ہے اور اسی مضمون کو قرآن
کریم نے دوسری جگہ یوں بیان فرمایا کہ کلمہ طیبہ کو پاک کلمے کو نیک اعمال بلند کرتے
ہیں۔جب تک نیک اعمال اچھے کلمات کے ساتھ شامل نہ ہوں اس وقت تک ان کو
رفعت پرواز عطا نہیں کی جاتی اور وہ اوپر پہنچتے ہی نہیں۔پس وہ ایسی آوازیں ہیں جو
عرش سے درے درے گر جاتی ہیں اور اپنے مقصود اور مقام تک نہیں پہنچتیں ہیں
رکوع نے ہمیں یہ بھی سمجھا دیا کہ اگر تم ایسی حمد چاہتے ہو جسے خدا سنے تو پھر اطاعت کرو
اور خدا کے حضور جھک جاؤ۔ایسی صورت میں تمہیں یہ آواز سنائی دے گی کہ اللہ اس
حمد کو قبول فرماتا ہے جو بچی حمد ہے۔سَمِعَ اللهُ لِمَن حَمِدَهُ اب خدا یہ کہتا ہے
کہ ہاں میں اس حمد کو سنتا ہوں اس حمد کرنے والے کی پکار کو سنتا ہوں جو بچے دل سے
میری حمد کرتا ہے۔اس کے نتیجہ میں جب آپ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ کہتے ہیں تو
یہ تشکر کی حمد ہے۔یہ شکرانے کی حمد ہے۔پہلی حمد جو سورۂ فاتحہ کی تھی اس کے قبول
ہونے کی خوشخبری رکوع کے بعد آپ کو عطا کی گئی اور اس خوشخبری کے نتیجہ میں اظہار
تشکر کے طور پر آپ پھر جھک جاتے ہیں اور کہتے ہیں : رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ
حمدا كثير أطيبا مبار کافیه ایسی حمد جو نہ ختم ہونے والی ہے۔بہت بڑی وسیع ہے۔
496
یباً پاک ہے۔اس میں نفس کی کوئی ملونی شامل نہیں ہے۔وہ تیری خاطر ہے اپنی بڑائی
کی خاطر نہیں۔مُبار کا نیا اس میں بہت سی برکتیں ہیں۔کی حمد ہمیشہ بڑھتی رہتی ہے
سوال یہ ہے کہ حمد میں برکتوں سے کیا مراد ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جو حمد واقعی کچی
ہو اس میں سے نئی محمد پھوٹتی رہتی ہے اور وہ ہمیشہ بڑھتی چلی جاتی ہے۔ایک ایسا محبوب
جس کی خوبیاں آپ کے ابتدائی تعارف سے زیادہ گہری ہوں جب آپ اس کے قریب
جاتے ہیں اور اس کی تعریف کرتے ہیں تو اس کے اندر مزید حسن پاتے ہیں۔اس کے
اندر مزید گہرائی پاتے ہیں یہاں تک کہ آپ ہر دفعہ جب اس کے حضور اپنی محبت کا
اظہار کرتے ہیں تو پہلے سے بڑھ کر محبت لیکر لوٹتے ہیں۔تھک کر واپس نہیں آتے۔وہ
لوگ جن کے محبوب کھو کھلے ہوں اور سطحی ہوں انکی محبتیں بہت جلد ختم ہو جاتی ہیں۔زیادہ لمبا عرصہ نہیں چلا کرتیں کیونکہ ان کے محبوبوں میں گہرائی نہیں پائی جاتی۔ان کے
حسن میں گہرائی نہیں پائی جاتی اس لئے وہ حمد برکت سے خالی رہتی ہے۔پس خدا تعالیٰ
نے ہمیں یہ مضمون سمجھایا کہ تمہاری کچی حمد وہی ہے جو برکتوں والی حمد ہو جس میں ہمیشہ
نشود نما ہوتی رہے جو بڑھتی چلے اور تمہیں نئے سے نئے حمد کے مضمون سوجھتے چلے
جائیں اور حقیقت یہ ہے کہ خدا کے سوا کوئی ایسا وجود نہیں جس کی حمدان معنوں میں
برکتوں والی حمد ہو کہ اس کی برکتیں نہ ختم ہونے والی ہوں۔خدا تعالیٰ کی ہستی پر جتنا
آپ غور کریں گے۔اس کی صفات پر جتنا غور کریں گے۔اس کے ماضی کے احسانات پر
جتنا غور کریں گے۔اس کے حال کے احسانات پر جتنا غور کریں گے۔مستقبل میں اس
سے جو کچھ چاہیں گے۔ان سب مضامین کا عرصہ بہت ہی دراز ہے اور بہت ہی وسیع ہے
اور حمد جس حصے سے تعلق رکھنے والی بھی ہو گی اگر آپ بچے غور کی عادت ڈالیں اور دل
ڈال کر حمد کرنے والے ہوں تو اس حصے میں وہ برکتوں والی حمد ہوگی۔عظیم اور اعلیٰ میں فرق
اس کے بعد پھر اللہ اکبر ہے اور وہاں آپ سجدے میں سُبحان ربی الاعلیٰ
497
-
سبحان ربي الأعلى - سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى کی تکرار کرتے
ہیں۔عظیم اور اعلیٰ میں کیا فرق ہے۔عظیم تو ساری کائنات پر محیط ہے اور عظیم میں
آپ سے دوری نہیں آپ سے قرب کا مضمون ہے۔قرب ان معنوں میں کہ آپ اس
کی عظمت کے قریب آگئے ہیں۔قریب سے آپ نے جلوہ دیکھا ہے اور اس جلوے
سے مرعوب ہو گئے ہیں لیکن علو کے مضمون میں ایسی بلندی ہے کہ آپ محسوس کرتے
ہیں کہ قریب آنے کے باوجود آپ اس کے ہمسر نہیں بن سکتے۔وہ بہت بلند تر ہے اور
جتنا آپ اس کے قریب جاتے ہیں اتنا ہی اسکی بلندی کا احساس بڑھتا چلا جاتا ہے۔یہ
مضمون بھی حقیقت میں کوہ ہمالہ کے قرب سے بھی معلوم ہو جاتا ہے اور بلند عمارتوں
کے تعلق میں بھی معلوم ہو جاتا ہے۔آپ نے سنا ہوا ہے کہ آنفل ٹاور اتنا اونچا ہے۔ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ اتنی اونچی ہے۔ٹورنٹو کا CN ٹاور اتنا اونچا ہے دور سے دیکھیں
تو اونچے تو ہیں مگر کوئی خاص اثر دل پر نہیں پڑتا لیکن جب آپ قریب جاتے ہیں۔ان
کے دامن میں کھڑے ہو جاتے ہیں تب آپ کو ان کی بلندی کا احساس ہوتا ہے لیکن
بعض ایسی بلندیاں ہیں جن کی بنیادیں آپ سے شروع نہیں ہوتی بلکہ وہ بلند تر ہیں۔مثلاً سماوات کی بلندیاں ہیں۔وہ آپ کی پہنچ سے بالا ہیں۔فرعون نے ایک دفعہ یہ
کوشش کی اور قرآن کریم نے اس کا ذکر فرمایا ہے کہ ایسی بلند عمارت بناؤں جس پر چڑھ
کر میں خدا کی بلندی کا خود نظارہ تو کروں کہ اگر خدا ہے تو کتنا اونچا ہے اور کہاں ہے۔یہ
اسکی ذہنی پستی کا معراج ہے لیکن اس نے ہمیں ایک سبق دیا اور وہ سبق یہ دیا کہ علو کا
مضمون ایسا ہے جس کی بنیادیں آپ کے پاس نہیں ہیں۔وہ بلند تر مقام پر ہے۔جس
طرح غالب نے کہا ہے نہ
منزل اک بلندی پر اور ہم بنا سکتے
عرش سے پرے ہوتا کاش کہ مکاں اپنا
خدا کی بلندی کے تصور کیلئے خود گرنا اور نفس کو مٹانا
پس خدا کی بلندی کیلئے عرش سے پرے کے تصورات کی ضرورت ہے اور اس
بلندی تک پہنچنے کے لئے فرعونیت نہیں جو جسمانی بلندی کا تقاضا کرتی ہے بلکہ عبودیت
498
چاہیے جو کرنے اور اپنے نفس کو مٹادینے کا تقاضا کرتی ہے۔چنانچہ انتہائی انکسار کی
حالت میں سب سے زیادہ بلند مضمون سکھایا گیا۔وہ انسان جو اپنا سر خدا کے حضور زمین
سے رگڑ دیتا ہے، اپنی پیشانی زمین پر ٹکا دیتا ہے، ایسی حالت میں پہنچ جاتا ہے کہ بعض
وقعہ مغربی دنیا کے لوگ جو ان باتوں کو نہیں سمجھتے جب مسلمانوں کو سجدے کی حالت میں
دیکھتے ہیں تو وہ تمسخر اڑاتے ہیں کہتے ہیں کیسے بے وقوف لوگ ہیں خدا نے اشرف
المخلوقات بنایا اور سیدھا چلنے والا جانور بنایا لیکن اب یہ زمین پر ماتھے رگڑ رہے ہیں۔ان بے وقوفوں کو علم نہیں ہے کہ ساری بلندیوں کا راز اس بات میں ہے کہ جو سب سے
اعلیٰ ہے اس کے سامنے سب سے زیادہ نیچے ہو جاؤ۔اس تک پہنچنے کا زینہ سب سے
زیادہ نیچے جھکنے سے ملتا ہے۔اوپر بلند ہونے سے نہیں ملا کرتا۔پس سُبحان ربي
الاعلیٰ اس حالت میں کہتے ہیں جب آپ نے اپنے آپ کو کلیتہ ” خدا کے سامنے
ا
عاجز اور نابود کر دیا۔انتہائی ذلتیں قبول کر لیں۔کچھ بھی اپنا باقی نہ چھوڑا۔جس خدا نے
آپ کو سیدھا چلنے والا بنایا تھا آپ اس کے سامنے اس طرح ہو گئے جس طرح دنیا کا
ایک عام کیڑا ہوتا ہے۔جس کو اٹھنا نہیں آتا۔ایسی حالت میں آپ یہ دعا کرتے ہیں
سبحان ربي الا علی پاک ہے میرا رب جو بلند تر ہے ہر چیز سے بلند تر ہے۔وہ خدا ہے جو
پھر آپ کو علو عطا کرتا ہے اور آپ یہ حق رکھتے ہیں کہ میرا رب اعلیٰ ہے کہہ سکیں اور
جب آپ یہ کہتے ہیں کہ میرا رب سب سے بلند ہے۔میرا رب اعلیٰ ہے تو اس کا مطلب
ہے کہ آپ کے اندر بھی وہ علو پیدا ہوگی جو آپ کے رب میں ہے ورنہ وہ آپ کا رب
کیسے ہو گیا۔جو آپ کا ہو اس کی کچھ باتیں آپ میں پائی جاتی ہیں اس کا کچھ فیض آپ
کے وجود میں نظر آنا چاہیے۔نہیں ہر وہ شخص جو رب العظیم کی تکرار سے گزرتا
ہے اور بچے دل سے گزرتا ہے اس میں عظمتوں کے نشان پیدا ہونے چاہیں۔ہر وہ
شخص جو بار بار خدا کے حضور انتہائی تفرع کے ساتھ سبحان ربی الاعلیٰ کہتا
ہے اگر وہ رب واقعی اس کا ہے تو اس کے اندر علو مرتبت کے نشان پیدا ہونے چاہئیں
تب وہ خدا کا سفیر بنگر دنیا میں نکل سکتا ہے۔تب اس کو دیکھ کر دنیا خدا کی عظمتوں کو
محسوس کرتی ہے۔تب اس کو دیکھ کر دنیا خدا کے علو کو محسوس کرتی ہے تبھی حضرت مسیح
499
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بارہا حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے
عشق میں نثر میں بھی اور نظم میں بھی یہ مضمون بیان فرمایا کہ تو خدا تو نہیں ہے لیکن
خدا نما ایسا ہے کہ کبھی ایسا خدا نما نہیں دیکھا گیا۔تجھے دیکھا تو خدا کو دیکھ لیا یہ شرک کا
جملہ نہیں ہے بلکہ عدم شرک کا جملہ ہے۔اس کی گہرائی کو نہ سمجھنے کے نتیجے میں بعض
دفعہ لوگ دھو کہ کھا جاتے ہیں محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم) خدا نما اس لئے
بنے کہ اپنے وجود کو مٹا دیا۔لاالہ کے مضمون کو اپنی ذات میں مکمل کر دیا۔یہ
نہیں کہا کہ اے خدا! تیرے سوا اور میرے سوا دنیا میں جتنے ہیں وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور
بالعموم لوگ جب یہ کہتے ہیں کہ لااله الا الله تو در حقیقت میں اعلان کر رہے
ہوتے ہیں کہ اے خدا تیری ذات ہے اور میری ذات ہے باقی سب کچھ نہیں لیکن
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ و سلم نے اپنی ساری زندگی کے ذریعہ یہ مضمون
ظاہر فرمایا کہ میں بھی نہیں ہوں۔سوائے خدا کے کچھ بھی نہیں ہے۔جب آپ نے اپنی
ذات کو مٹا دیا تو اس برتن میں پھر خدا ظاہر ہوا ہے اور محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم کی ہر حرکت میں اور ہر سکون میں اللہ جلوہ گر ہوا۔پس یہ شرک کا مضمون نہیں
ہے بلکہ توحید کامل کا مضمون ہے اور سبحان ربی الاعلیٰ ہمیں اس مضمون کی یاد دلاتا ہے کہ
اگر تم اعلیٰ ہو اور تم کہتے ہو کہ میرا رب اعلیٰ ہے تو اپنے اندر سے سفلی صفات دور کرو
کیونکہ جو سفلی صفات کا بندہ ہے وہ رب اعلیٰ کا بندہ تو نہیں بن سکتا۔اس لئے ایک دن
کے سجدے کی بات نہیں ، ساری زندگی کی جدوجہد کا معالمہ ہے۔کیا ایک دن میں کیا
ایک سال میں کیا دس یا ہیں یا سو سال میں بھی انسان ہر قسم کی سفلی صفات سے مبرا ہو
سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔پس یہ ایک ایسا جاری مضمون ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا لیکن یہ
حرکت ہمیشہ اونی حالت سے اعلیٰ حالت کی طرف جاری رہے گی اور یہ حرکت تب جاری
ہوگی جب آپ کے اندر عجز پیدا ہوگا اور عجز کا ایک نیا مقام آپ کو عطا ہو گا۔پس ہر
سجدے کو آپ کا عجز بڑھانا چاہیئے ہر سجدے کے نتیجہ میں آپ کو اپنی بے بضاعتی اور بے
بسی کا مزید احساس پیدا ہونا چاہیے۔اس احساس اور خلاء کو خدا کا علو بھرتا چلا جائے گا
اور آپ کے اندر سے ایک نیا وجود پیدا ہوتا چلا جائے گا۔یہ ہے سجدوں کا مضمون اور
500
اب آپ دیکھیں کہ وہ لوگ جو جہالت سے یہ کہتے ہیں کہ اسلام کی عبادتیں عجیب بور
کرنے والی عبادتیں ہیں۔ایک ہی مضمون تکرار کرتے چلے جاؤ۔ہر روز کم سے کم پانچ
دفعہ اس کے حضور حاضر ہو۔ہر رکعت میں اس کے سامنے وہی دعائیں کرتے چلے جاؤ۔اگر آپ کا تصور سرسری اور ظاہری ہے تو یہ خالی برتن ہیں۔ان برتنوں سے آپ یقیناً
کچھ بھی فائدہ نہیں اٹھا سکتے لیکن برتنوں کو تو بھرا جاتا ہے اور خدا تعالی نے اس رنگ
میں برتن عطا کئے ہیں اور بھرنے والے وہ مضامین بخشتے ہیں کہ جو ہر دفعہ برتنوں میں نیا
مضمون بھرتے ہیں نیا رنگ بھرتے ہیں، نیا حسن بھرتے ہیں، نئی لذتیں بھرتے ہیں اور یہ
سلسلہ ابد تک جاری رہنے والا سلسلہ ہے اور یہ سلسلہ موت کے بعد بھی جاری رہے گا
کیونکہ خدا کی عظمتوں کا کامل تصور کسی انسان کے بس کی بات نہیں۔یہ ایک لامتناہی
ارتقاء کا سلسلہ ہے جو ہمیشہ جاری رہنے والا ہے۔اس کے بعد ہم التحیات کی طرف آتے ہیں۔التحیات میں ہم خدا کے حضور یہ
عرض کرتے ہیں کہ التَّحِيَاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوتُ وَالطَّيِّبَاتِ سب مجھے خدای
کے لئے ہیں۔وَالصَّلوات والطيبات اور سب بدنی عبادتیں بھی خدا ہی کے
لئے ہیں اور وہ پاکیزہ چیزیں جو اموال سے یا زندگی کی صلاحیتوں سے تعلق رکھتی ہیں وہ
بھی سب خدا ہی کے لئے اور خدا کے حضور تحفہ ہیں۔اللہ کی محبت کے نتیجے میں اسے تحفے پیش کئے جاتے ہیں
اب سوال یہ ہے کہ تحفہ کیا ہوا کرتا ہے اور کیسا تحفہ ہے اور کیا روز ایک ہی تحفہ
آپ بار بار پیش کرتے چلے جائیں گے۔اس مضمون پر جب آپ غور کریں تو آپ کو
معلوم ہوتا ہے کہ تحفہ نہ ٹیکس ہے نہ تجارت ہے بلکہ تھنے میں ایک خاص مضمون پایا
جاتا ہے جس کو سمجھے بغیر آپ التحیات کا حق ادا نہیں کر سکتے تھے میں یہ مضمون پایا
جاتا ہے کہ مادے کو روحانی کیفیات میں تبدیل کرنا۔یہ ایک بارٹر سسٹم
(Barter System) ہے جس کا میٹریل ازم (Materialism) سے
کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ہے اور Materialism میں بھی جہاں انسانی
مجبوریوں کے تحت دل اعلیٰ لذات کی تمنا کرتا ہے وہاں تھنے کا مضمون ضرور داخل ہو جاتا