۱۲ جولائی ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2

501
ہو یا اور
ہے۔پس میٹریل ازم (Dialectical Materialism)
Materialist فلاسفی ہو جیسا کہ مغربی Capitalism کی فلاسفی بھی
Materialist ہے ان میں تحفے کا مضمون بجتا نہیں ہے اور ایک بے تعلق سی چیز
ہے۔اگر انسانی فطرت کی مجبوری نہ ہوتی تو ان دونوں نظاموں سے تحفے کا تصور مٹ جانا
چاہیے تھا۔تحفہ یہ ہے کہ Matter جو ایک ٹھوس چیز ہے وہ دیکر اس کے بدلے
ایک ایسی کیفیت حاصل کریں جس کا کوئی وجود نہیں ہے۔جو آپ کے دل کے حالات
سے تعلق رکھنے والی کیفیت ہے۔جو آپ کے تصورات کی دنیا سے تعلق رکھنے والی
کیفیت ہے اور اگر کامل عقل کے ساتھ اگر مارکس (Marx) کی عقل کے ساتھ
آپ اس سودے کا معائنہ کریں گے تو آپ کہیں گے یہ پاگل پن ہے۔جنون ہے۔حد
سے زیادہ بے وقوفی ہے۔کسی دوست سے محبت ہے تو اس کے وجود کو حاصل کرو۔اس
سے جو کچھ لے سکتے ہو لو لیکن اس کو کچھ دینے کی کیا ضرورت ہے۔اور ایسے دوست کو
جس سے ظاہری طور پر کچھ ملنے کی بھی توقعات نہ ہوں اس کے اوپر اپنے مال نچھاور کرنا
اپنی زندگی کی محنتیں قربان کرنا نہایت درجے کی بیوقوفی ہے۔اس کے بدلہ کیا ملتا ہے؟
اس کے بدلے محبت ملتی ہے جو ایک ایسی کیفیت ہے جس کو کوئی انسان انگلی لگا کر دکھا
نہیں سکتا کہ یہ محبت ہے۔نہ اس کا رنگ ہے نہ اس کا روپ ہے نہ اس کا مزا ہے نہ
اس کی خوشبو ہے۔ایک کیفیت ہے اس کے سوا اس کی کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔پس
مادی حالت کو روحانی حالت میں تبدیل کرنے کا نام تحفہ ہے جو کسی اور
Transaction میں کسی اور تبادلے میں نہیں ملتا۔پس آپ نے اب تک
خدا تعالیٰ سے جو تعلقات قائم کئے اس کے حضور رکوع کیا اس کے حضور محمود کئے تو
آپ نے قربانیاں تو دیں اور اطاعت بھی کی لیکن کیا یہ ایک مکینیکل کی اطاعت ہے۔ایسی اطاعت ہے جیسے کسی بادشاہ کی عظمت کو قبول کر کے اس کے خوف سے اطاعت
کی جاتی ہے۔خوف اطاعت کے لئے لازم ہے لیکن کافی نہیں۔حقیقی اطاعت محبت کی
اطاعت ہوا کرتی ہے اور جب آپ سبحان ربی۔سبحان ربی کہتے ہیں تو یہاں محبت کے
تعلق کا اقرار کر لیا گیا ہے ورنہ میرا رب میرا رب نہیں کہہ سکتے۔دنیا کا رب ٹھیک

502
ہے۔کائنات کا رب ہے اور جابر ہے اور طاقتور ہے اس کے سامنے جھکنا ضروری ہو گیا
عقل نے سمجھا دیا یہ بھی ٹھیک ہے لیکن میرے رب کے مضمون میں تو ایک پیار کا
مضمون داخل ہو گیا۔پس اسکے بعد کچھ تھے اور تحائف کا سلسلہ بھی تو جاری ہونا
چاہیے۔چنانچہ انسان رب کو اپنا بنا کر پھر بڑی عاجزی سے اس کے حضور یہ عرض کرتا
ہے کہ التَّحِيَاتُ لِلهِ سب تحالف اللہ کے لئے ہیں۔وَالصَّلَوتُ
والطيبات اور تحائف کیا ہیں؟ بدنی قربانیاں۔والصلوتُ اور مالی
قربانیاں۔"
یہ مضمون ان دو لفظوں سے بیان تو نہیں ہوتا لیکن مجبورا " وقت کی رعایت کے
مطابق میں نے خلاصہ یہ کہہ دیا ہے۔بدنی قربانیاں انسان محبوب کے لئے دیکھیں کتنی
کرتا ہے۔اس کی خاطر انسان ہر تکلیف اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔یہاں تک کہ
محبت کے ادنی درجے میں بھی یہ کیفیتیں روز ہمارے مشاہدے میں آتی ہیں۔ایک
سردی کا موسم ہے۔دروازہ کھلا رہ گیا ہے۔ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آتا ہے۔آپ کا کوئی
دوست اٹھ کر کھولنے کے لئے جا رہا ہے۔آپ جلدی سے اٹھتے ہیں کہ نہیں تم بیٹھو میں
کرتا ہوں۔کیا مصیبت ہے۔کیوں اس کو نہیں کرنے دیتے۔وہ کام کر رہا ہے۔ٹھنڈی
ہوا سے آپ بھی بچ جائیں گے وہ بھی بچ جائے گا۔آپ نے کیوں پھل کی۔یہ فطرت کی
گری آواز ہے جو آپ کو بتا رہی ہے کہ جب آپ کسی اعلیٰ مقصد کے لئے بدنی تکلیف
اٹھاتے ہیں تو اس کے نتیجہ میں لذت پاتے ہیں۔دینے کے نتیجہ میں جو لذتیں ہیں وہ
مضمون ہمیں تحائف کا مضمون سمجھاتا ہے لینے کے نتیجہ میں جولز تیں ہیں وہ اونی
حالتیں ہیں۔اصل اعلیٰ لذتیں جو دائمی لذتیں ہیں جو لطیف تر لذتیں ہیں وہ ہمیشہ دینے
کے نتیجہ میں حاصل ہوتی ہیں۔آپ اپنے محبوب کو کچھ پیش کریں وہ واپس کر دے تو
دیکھیں کیسی تکلیف میں آپ مبتلا ہوں گے اور کچھ دیر کے بعد اگر وہ آپ کو کچھ دیتا ہے
تو بعض دفعہ لینے کا مزہ تو ہے لیکن تھوڑا سا دل بجھ جاتا ہے اور انسان کہتا ہے کہ میں
اس کو کچھ اور دوں تاکہ دینے کے لحاظ سے میں بالا رہوں۔حالانکہ یہ دینا اونی حالت کا
دیتا ہے لیکن اس میں بھی انسان ایک قسم کی بالائی حالت چاہتا ہے۔وہ چاہتا ہے میں

503
زیادہ دوں اس سے کم لوں۔میں زیادہ تکلیف اٹھاؤں اس کو کم تکلیف پہنچاؤں۔یہ جو
لذتیں ہیں یہ انسان کے اندر ایک نیا وجود پیدا کرتی ہیں جس کا خدا سے تعلق قائم ہو سکتا
ہے کیونکہ خدا مادی نہیں ہے اور انسانی تعلقات میں اس مضمون کو خدا تعالیٰ نے اسی
لئے رکھا ہے۔میں نے جہاں تک Evolution کا مطالعہ کیا ہے میرے نزدیک
Evolution اونی کیفیت سے اعلیٰ کیفیت کی طرف حرکت کا نام ہے اور یہ جو
Evolution میں ہم بدنی تبدیلیاں دیکھتے ہیں یہ ثانوی حیثیت کی تبدیلیاں ہیں۔یہ
مضمون بہت وسیع ہے۔اس کے ایک حصہ پر میں نے ماریشس کی ایک تقریب میں
روشنی ڈالی تھی مگر بہت مختصر لیکن سردست میں اس سے گزرتا ہوں کیونکہ اب وقت
بھی کم ہو رہا ہے۔باقی مضمون انشاء اللہ پھر بعد میں بیان ہو گا۔بہر حال التحیات کے
مضمون میں ہم داخل ہوئے ہیں اور چونکہ آج جلسے کا بھی دن ہے اور بہت سے کام
کرتے ہیں اس لئے انشاء اللہ حسب توفیق اگلے جمعہ میں یہ بقیہ مضمون بیان ہو جائے
گا۔اور اس جلسے کے آخر پر سورہ فاتحہ کے بعد جو طبعی اور منطقی نتیجہ نکلتا ہے اس کے
تعلق میں میں خطاب کروں گا یعنی اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالنین کی دعا اگر قبول ہو
جائے تو انعام یافتہ لوگوں میں کیا تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں اور کیا ظاہری علامتیں ان میں
دکھائی دینے لگتی ہیں۔اسی طرح مغضوب جب انعام یافتہ لوگوں سے ٹکراتے ہیں تو ان
سے خدا کیا سلوک کیا کرتا ہے۔یہ چونکہ بہت ہی وسیع مضمون ہے۔ایک خطبہ میں یہ
بیان ہونے والا نہیں۔کچھ حصہ میں نے گزشتہ عید میں بیان کیا تھا۔بقیہ حصہ اگر پورا
نہیں تو اس کا ایک حصہ میں انشاء اللہ تعالیٰ جلسہ سالانہ کی آخری تقریر میں بیان کروں
گا اور اسکے بعد اب میں نے گھڑی دیکھی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ وقت زیادہ ہو گیا ہے
اس لئے میں آج کے خطاب کو ختم کرتا ہوں۔

آج 10 میں سے 10 باقی