صحیح بخاری 1355: باب إِذَا أَسْلَمَ الصَّبِيُّ فَمَاتَ هَلْ يُصَلَّى عَلَيْهِ وَهَلْ يُعْرَضُ عَلَى الصَّبِ …
اور سالم نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا۔ کہتے تھے: اس کے بعد رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابی بن کعب ؓ اس نخلستان کی طرف گئے جس میں ابن صیاد تھا۔ اور آپؐ یہ کوشش کر رہے تھے کہ پیشتر اس کے کہ ابن صیاد آپؐ کو دیکھ پائے۔ ابن صیاد سے آپؐ کچھ سن لیں۔ نبی ﷺ نے اس کو دیکھ لیا اور وہ ایک چادر اوڑھے لیٹا ہوا تھا۔ چادر میں اس کے گنگنانے یا بھنبھنانے کی آواز تھی تو ابن صیاد کی ماں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھ لیا جبکہ آپؐ کھجوروں کے تنوں کی آڑ لیے ہوئے بچتے جارہے تھے۔ اس نے ابن صیاد سے کہا: صآف! اور یہ ابن صیاد کا نام تھا۔ یہ محمد ﷺ ہیں۔ تو ابن صیاد جلدی سے اٹھ کھڑا ہوا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اگر (ماں) اسے رہنے دیتی تو وہ اپنا حال ظاہر کر دیتا۔ اور شعیب نے اپنی روایت میں (بجائے رَمْزْہ یا زمْرَہ) رَمْرَمَہ یا زمزمہ نقل کیا ہے اور (رَفَضَہٗ کی بجائے) رَفَصَہٗ کہا۔ یعنی اسے لات ماری اور اسحاق کلبی اور عقیل نے رَمْرَمَۃ کہا اور معمر نے رَمْزَہ کہا یعنی ستار کی آواز۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah