صحیح بخاری 1723: باب الذَّبْحِ قَبْلَ الْحَلْقِ

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالاعلیٰ نے ہمیں بتایا۔ خالد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ سے کسی نے پوچھا، کہا: میں نے بعد مغرب رمی کی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں۔ اس نے کہا: میں نے قربانی کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَمَيْتُ بَعْدَ مَا أَمْسَيْتُ. فَقَالَ " لاَ حَرَجَ ". قَالَ حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ. قَالَ " لاَ حَرَجَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 125: باب الذَّبْحِ قَبْلَ الْحَلْقِ

آج 10 میں سے 10 باقی