صحیح بخاری 187: باب اسْتِعْمَالِ فَضْلِ وَضُوءِ النَّاسِ

ہم سے آدم نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا حکم نے ہمیں بتلایا۔ کہا: میں نے حضرت ابو جحیفہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ نبی ﷺ دو پہر کو ہمارے پاس آئے اور آپ کے لئے وضو کا پانی لایا گیا۔ (جس سے) آپ نے وضو کیا۔ پھر لوگ آپ کے وضو کا بچا ہوا پانی بدن پر ملنے لگے۔ اس کے بعد نبی ﷺ نے ظہر کی دو رکعتیں اور عصر کی دو رکعتیں پڑھیں اور آپ کے سامنے ایک برچھی تھی۔

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ يَقُولُ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْهَاجِرَةِ فَأُتِيَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ فَجَعَلَ النَّاسُ يَأْخُذُونَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهِ فَيَتَمَسَّحُونَ بِهِ فَصَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ.

باب 40: باب اسْتِعْمَالِ فَضْلِ وَضُوءِ النَّاسِ

آج 10 میں سے 10 باقی