صحیح بخاری 2292

حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ إِدْرِيسَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما – {وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ} قَالَ وَرَثَةً{وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ}قَالَ كَانَ الْمُهَاجِرُونَ لَمَّا قَدِمُوا الْمَدِينَةَ يَرِثُ الْمُهَاجِرُ الأَنْصَارِيَّ دُونَ ذَوِي رَحِمِهِ لِلأُخُوَّةِ الَّتِي آخَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُمْ فَلَمَّا نَزَلَتْ {وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ} نَسَخَتْ ثُمَّ قَالَ{وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ }إِلاَّ النَّصْرَ وَالرِّفَادَةَ وَالنَّصِيحَةَ وَقَدْ ذَهَبَ الْمِيرَاثُ وَيُوصِي لَهُ.

صلت بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ادریس سے، ادریس نے طلحہ بن مصرف سے، طلحہ نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ حضرت ابن عباسؓ نے آیت وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ میں مَوَالِيَ کے معنے وارثوں کے کئے ہیں (اور آیت کے معنے یہ ہیں کہ ہم نے ہر ایک کے لئے وارث بنائے ہیں) اور آیت وَالَّذِیْنَ عَقَدَتْ أَیْمَانُکُمْ (یعنی اور وہ جن سے تم نے پختہ عہد وپیمان کئے ہیں۔۔۔۔) کی تشریح حضرت ابن عباسؓ یوں کرتے تھے کہ مہاجر جب مدینہ میں آئے تو مہاجر اَنصاری کا وارث ہوتا۔ اس کے رشتہ دار وارث نہ ہوتے اور یہ اس برادرانہ تعلق کی وجہ سے تھا جو نبی ﷺ نے ان کے درمیان قائم کیا تھا۔ لیکن جب آیت وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ نازل ہوئی کہ ہر ایک کیلئے کچھ وارث بنائے ہیں تو (آیت وَالَّذِیْنَ عَقَدَتْ أَیْمَانُکُمْ کی یہ تشریح) منسوخ ہوگئی۔ پھر حضرت ابن عباسؓ نے وَالَّذِیْنَ عَقَدَتْ أَیْمَانُکُمْ کے تحت آنے والوں کے متعلق فرمایا کہ اب صرف ان کی مدد اور خیر خواہی کی جاسکتی ہے۔ ترکہ کی تقسیم کا حکم ختم ہوگیا۔ ہاں حق میں ان کے وصیت کی جاسکتی ہے۔

کتاب 2: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ}

10 von 10 heute frei