صحیح بخاری 2785: باب فَضْلُ الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ
اسحاق (بن منصور) نے ہم سے بیان کیا کہ عفان (بن مسلم) نے ہمیں بتایا۔ ہمام نے ہمیں بتایا کہ محمد بن جحادہ نے ہم سے بیان کیا، کہا کہ ابوحصین نے مجھے بتایا۔ ذکوان نے ان سے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا۔ کہتے تھے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: مجھے کوئی ایسا کام بتائیں جو جہاد کے برابر ہو۔ آپؐ نے فرمایا: میں ایسا کوئی کام نہیں پاتا۔ پھر فرمایا: کیا تو یہ کر سکتا ہے کہ جب مجاہد جہاد کے لئے نکلے تو تُو مسجد میں جائے اور نماز کے لئے کھڑا ہو اور پھر نہ تھکے، اور روزہ رکھے اور افطار نہ کرے؟ اس نے کہا: ایسا کون کر سکتا ہے؟ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: جہاد کرنے والے کا گھوڑا اگر رسی کی لمبان میں کلیلیں کرتا ہے تو اس کے عوض میں مجاہد کے لئے نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah