صحیح بخاری 2790: باب دَرَجَاتِ الْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُقَالُ هَذِهِ سَبِيلِي وَهَذَا سَبِيلِي
یحيٰ بن صالح نے ہم سے بیان کیا کہ فُلَیح نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہلال بن علی سے، ہلال نے عطاء بن یسار سے، عطاء نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا اور اس نے نماز سنوار کر ادا کی اور رمضان کے روزے رکھے، اس کا اللہ پر یہ حق ہو چکا کہ وہ اس کو جنت میں داخل کرے خواہ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرے یا اپنے اس ملک میں ہی رہے جہاں پیدا ہوا ہو۔ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! کیا لوگوں کو ہم یہ خوشخبری سنائیں؟ آپؐ نے فرمایا: جنت میں سو درجے ہیں۔ جن کو اللہ نے ان لوگوں کے لئے تیار کیا ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے ہیں۔ ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین و آسمان میں۔ جب تم اللہ سے مانگنے لگو تو اس سے فردوس مانگو کیونکہ وہ جنت میں سب سے عمدہ اور جنت میں سب سے اعلیٰ درجہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں: آپؐ نے یوں فرمایا کہ اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے اور اس سے جنت کی نہریں بھی نکلتی ہیں۔ اور محمد بن فلیح نے اپنے باپ سے یوں روایت کی: اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 4: باب دَرَجَاتِ الْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُقَالُ هَذِهِ سَبِيلِي وَهَذَا سَبِيلِي