صحیح بخاری 3110: باب مَا ذُكِرَ مِنْ دِرْعِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَعَصَاهُ وَسَيْفِهِ وَقَدَحِهِ و …
سعید بن محمد جرمی نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب بن ابراہیم نے ہمیں بتایا (کہا) کہ میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا کہ ولید بن کثیر نے انہیں بتایا کہ محمد بن عمرو بن حلحلہ دیلی نے انہیں بتایا کہ ابن شہاب (زُہری) نے ان سے بیان کیا کہ علی بن حسین (زین العابدین) نے انہیں بتایا کہ جب وہ حضرت حسین بن علی رحمۃ اللہ علیہ کے قتل کے وقت یزید بن معاویہ کے پاس سے مدینہ آئے تو مِسوَر بن مخرمہ ان سے ملے اور ان سے کہا: اگر آپ کو مجھ سے کوئی ضرورت ہو تو آپ فرمائیں (وہ بجا لائوں) میں نے ان سے کہا: مجھے کوئی ضرورت نہیں تو مِسوَر نے (ان سے) کہا کہ آپ رسول اللہ ﷺ کی تلوار مجھے دیں گے کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ یہ لوگ آپ سے جبراً نہ لے لیں اور اللہ کی قسم اگر آپ مجھے دے دیں تو وہ ان تک کبھی نہیں پہنچے گی۔ یہاں تک کہ میری جان چلی جائے۔ حضرت علی بن ابی طالبؓ نے ابوجہل کی بیٹی سے حضرت فاطمہ علیہا السلام کے موجود ہوتے ہوئے نکاح کا پیغام بھیجا تھا۔ تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا کہ آپؐ اس بارے میں اپنے اس منبر پر کھڑے لوگوں سے مخاطب ہو کر فرما رہے تھے۔ اور میں ان دِنوں جوان تھا۔ آپؐ نے فرمایا کہ فاطمہؓ میرے بدن کا حصہ ہے اور مجھے ڈر ہے کہ کہیں اپنے دین کے بارے میں کسی ابتلاء میں نہ پڑ جائیں۔ پھر آپؐ نے اپنے ایک داماد (عاص بن ربیعہ) کا ذکر کیا جو بنو عبدالشمس کے خاندان سے تھا اور اس کی تعریف کی کہ اس نے دامادی کا حق خوب نباہا ہے۔ فرمایا: اس نے مجھ سے بات کی اور صدق سے کام لیا اور مجھ سے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا اور میں کسی حلال بات کو حرام نہیں قرار دیتا اور نہ حرام کو حلال۔ لیکن اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ کی بیٹی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی کبھی اکٹھی نہیں ہوں گی۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ كَثِيرٍ حَدَّثَهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ الدُّؤَلِيِّ حَدَّثَهُ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ حَدَّثَهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ حُسَيْنٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُمْ حِينَ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ مِنْ عِنْدِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ مَقْتَلَ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ لَقِيَهُ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ فَقَالَ لَهُ هَلْ لَكَ إِلَىَّ مِنْ حَاجَةٍ تَأْمُرُنِي بِهَا فَقُلْتُ لَهُ لاَ. فَقَالَ لَهُ فَهَلْ أَنْتَ مُعْطِيَّ سَيْفَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَغْلِبَكَ الْقَوْمُ عَلَيْهِ وَايْمُ اللَّهِ لَئِنْ أَعْطَيْتَنِيهِ لاَ يُخْلَصُ إِلَيْهِمْ أَبَدًا حَتَّى تُبْلَغَ نَفْسِي إِنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ خَطَبَ ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ عَلَى فَاطِمَةَ ـ عَلَيْهَا السَّلاَمُ ـ فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ النَّاسَ فِي ذَلِكَ عَلَى مِنْبَرِهِ هَذَا وَأَنَا يَوْمَئِذٍ مُحْتَلِمٌ فَقَالَ " إِنَّ فَاطِمَةَ مِنِّي وَأَنَا أَتَخَوَّفُ أَنْ تُفْتَنَ فِي دِينِهَا ". ثُمَّ ذَكَرَ صِهْرًا لَهُ مِنْ بَنِي عَبْدِ شَمْسٍ فَأَثْنَى عَلَيْهِ فِي مُصَاهَرَتِهِ إِيَّاهُ قَالَ " حَدَّثَنِي فَصَدَقَنِي وَوَعَدَنِي فَوَفَى لِي وَإِنِّي لَسْتُ أُحَرِّمُ حَلاَلاً وَلاَ أُحِلُّ حَرَامًا وَلَكِنْ وَاللَّهِ لاَ تَجْتَمِعُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبِنْتُ عَدُوِّ اللَّهِ أَبَدًا ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 5: باب مَا ذُكِرَ مِنْ دِرْعِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَعَصَاهُ وَسَيْفِهِ وَقَدَحِهِ وَخَاتَمِهِ وَمَا اسْتَعْمَلَ الْخُلَفَاءُ بَعْدَهُ مِنْ ذَلِكَ مِمَّا لَمْ يُذْكَرْ قِسْمَتُهُ، وَمِنْ شَعَرِهِ وَنَعْلِهِ وَآنِيَتِهِ، مِمَّا يَتَبَرَّكُ أَصْحَابُهُ وَغَيْرُهُمْ بَعْدَ وَفَاتِهِ