صحیح بخاری 3118: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ}

عبداللہ بن یزید نے ہم سے بیان کیا کہ سعید بن ابی ایوب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابوالاسود نے مجھ سے بیان کیا کہ ابن ابی عیاش سے مروی ہے اور ان کا نام نعمان تھا۔ انہوں نے خولہ (بنت قیس) انصاریہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے کہ کچھ لوگ اللہ کے مال میں بلا ضرورت دخل دیتے اور بے جا خرچ کرتے ہیں۔ انہیں قیامت کے روز آگ کی سزا ہوگی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الأَسْوَدِ عَنِ ابْنِ أَبِي عَيَّاشٍ ـ وَاسْمُهُ نُعْمَانُ ـ عَنْ خَوْلَةَ الأَنْصَارِيَّةِ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ رِجَالاً يَتَخَوَّضُونَ فِي مَالِ اللَّهِ بِغَيْرِ حَقٍّ فَلَهُمُ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 7: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ}

آج 10 میں سے 10 باقی