صحیح بخاری 3132: بَابُ وَمِنَ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْخُمُسَ لِنَوَائِبِ الْمُسْلِمِينَ مَا سَأَلَ هَوَاز …
سعید بن عفیر نے ہم سے بیان کیا، کہا: لیث نے مجھ سے بیان کیا، کہا کہ عُقَیل نے مجھے بتایا۔ ابن شہاب سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: اور عروہ کہتے تھے کہ مروان بن حکم اور حضرت مِسوَر بن مخرمہؓ دونوں نے ان کو بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس جب ہوازن کے نمائندے مسلمان ہو کر آئے اور انہوں نے آپؐ سے درخواست کی کہ ان کو ان کے مال اور قیدی واپس کر دیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: مجھے سب سے پیاری بات وہ لگتی ہے جو نہایت سچی ہو۔ تم دو چیزوں میں سے ایک پسند کر لو۔ قیدی یا مال اور میں نے تم لوگوں کے انتظار میں ان کی تقسیم میں تاخیر کی تھی اور ہوا یہ تھا کہ رسول اللہ ﷺ جب طائف سے لوٹ کر آئے تو آپؐ نے دس دن سے کچھ اوپر ان کا انتظار کیا تھا۔ پس جب ان پر یہ واضح ہو گیا کہ رسول اللہ ﷺ ان کو واپس نہیں دیں گے۔ مگر دو چیزوں میں سے ایک ہی چیز۔ تو انہوں نے کہا: پھر ہم یہی پسند کرتے ہیں کہ ہمارے قیدی واپس کئے جائیں۔ اس وقت رسول اللہ ﷺ مسلمانوں میں (خطبہ کیلئے) کھڑے ہوئے اور آپؐ نے اللہ کی وہ تعریف کی جس کے وہ لائق ہے۔ پھر آپؐ نے فرمایا: دیکھو تمہارے یہ بھائی توبہ کرکے ہمارے پاس آئے ہیں اور میں نے مناسب سمجھا کہ اِن کو اِن کے قیدی واپس کر دوں۔ سو جو خوشی سے یہ بات پسند کرے تو انہیں واپس کر دے اور جو تم میں سے یہ چاہے کہ وہ اپنے حصے پر ہی رہے تو وہ بھی واپس کر دے۔ ہم اس کو اس کا حصہ اس پہلی فَے سے دے دیں گے جو اللہ ہمیں عطا کرے گا۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم خوشی سے ان کے قیدی ان کو واپس کرتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ہم نہیں جانتے، تم میں سے کس نے اس سے متعلق اجازت دی اور کس نے اجازت نہیں دی۔ تم واپس جاؤ تاکہ تمہارے نقیب ہمارے سامنے تمہارا مشورہ پیش کریں۔ لوگ لوٹ گئے اور ان کے نقیبوں نے ان سے بات چیت کی۔ پھر وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس واپس آئے اور انہوں نے آپؐ کو بتایا کہ انہوں نے خوشی سے مانا ہے اور اجازت دی ہے یہ وہ واقعہ ہے جو ہمیں ہوازن کے قیدیوں کی نسبت پہنچا ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ وَزَعَمَ عُرْوَةُ أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ وَمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ حِينَ جَاءَهُ وَفْدُ هَوَازِنَ مُسْلِمِينَ فَسَأَلُوهُ أَنْ يَرُدَّ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ وَسَبْيَهُمْ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَحَبُّ الْحَدِيثِ إِلَىَّ أَصْدَقُهُ فَاخْتَارُوا إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ إِمَّا السَّبْىَ وَإِمَّا الْمَالَ وَقَدْ كُنْتُ اسْتَأْنَيْتُ بِهِمْ ". وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم انْتَظَرَ آخِرَهُمْ بِضْعَ عَشْرَةَ لَيْلَةً حِينَ قَفَلَ مِنَ الطَّائِفِ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَيْرُ رَادٍّ إِلَيْهِمْ إِلاَّ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ. قَالُوا فَإِنَّا نَخْتَارُ سَبْيَنَا فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْمُسْلِمِينَ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ " أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ إِخْوَانَكُمْ هَؤُلاَءِ قَدْ جَاءُونَا تَائِبِينَ وَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ أَنْ أَرُدَّ إِلَيْهِمْ سَبْيَهُمْ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُطَيِّبَ فَلْيَفْعَلْ وَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَكُونَ عَلَى حَظِّهِ حَتَّى نُعْطِيَهُ إِيَّاهُ مِنْ أَوَّلِ مَا يُفِيءُ اللَّهُ عَلَيْنَا فَلْيَفْعَلْ ". فَقَالَ النَّاسُ قَدْ طَيَّبْنَا ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَهُمْ. فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّا لاَ نَدْرِي مَنْ أَذِنَ مِنْكُمْ فِي ذَلِكَ مِمَّنْ لَمْ يَأْذَنْ فَارْجِعُوا حَتَّى يَرْفَعَ إِلَيْنَا عُرَفَاؤُكُمْ أَمْرَكُمْ " فَرَجَعَ النَّاسُ فَكَلَّمَهُمْ عُرَفَاؤُهُمْ ثُمَّ رَجَعُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرُوهُ أَنَّهُمْ قَدْ طَيَّبُوا فَأَذِنُوا. فَهَذَا الَّذِي بَلَغَنَا عَنْ سَبْىِ هَوَازِنَ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 15: بَابُ وَمِنَ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْخُمُسَ لِنَوَائِبِ الْمُسْلِمِينَ مَا سَأَلَ هَوَازِنُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَضَاعِهِ فِيهِمْ فَتَحَلَّلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب