صحیح بخاری 3133

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ قَالَ وَحَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ عَاصِمٍ الْكُلَيْبِيُّ ـ وَأَنَا لِحَدِيثِ الْقَاسِمِ أَحْفَظُ ـ عَنْ زَهْدَمٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى فَأُتِيَ ذَكَرَ دَجَاجَةً وَعِنْدَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ أَحْمَرُ كَأَنَّهُ مِنَ الْمَوَالِي فَدَعَاهُ لِلطَّعَامِ فَقَالَ إِنِّي رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ شَيْئًا فَقَذِرْتُهُ فَحَلَفْتُ لاَ آكُلُ. فَقَالَ هَلُمَّ فَلأُحَدِّثْكُمْ عَنْ ذَاكَ إِنِّي أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي نَفَرٍ مِنَ الأَشْعَرِيِّينَ نَسْتَحْمِلُهُ فَقَالَ " وَاللَّهِ لاَ أَحْمِلُكُمْ وَمَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ ". وَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِنَهْبِ إِبِلٍ فَسَأَلَ عَنَّا فَقَالَ " أَيْنَ النَّفَرُ الأَشْعَرِيُّونَ ". فَأَمَرَ لَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَى فَلَمَّا انْطَلَقْنَا قُلْنَا مَا صَنَعْنَا لاَ يُبَارَكُ لَنَا فَرَجَعْنَا إِلَيْهِ فَقُلْنَا إِنَّا سَأَلْنَاكَ أَنْ تَحْمِلَنَا فَحَلَفْتَ أَنْ لاَ تَحْمِلَنَا أَفَنَسِيتَ قَالَ " لَسْتُ أَنَا حَمَلْتُكُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ حَمَلَكُمْ وَإِنِّي وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ لاَ أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلاَّ أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَتَحَلَّلْتُهَا ".

عبداللہ بن عبدالوہاب نے ہم سے بیان کیا۔ حماد نے ہمیں بتایا کہ ایوب نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابوقلابہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا۔ نیز قاسم بن عاصم کُلَیبی نے مجھ سے بیان کیا اور میں قاسم کی حدیث کو زیادہ یاد رکھتا ہوں کہ انہوں نے زہدم سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہم حضرت ابوموسیٰ (اشعریؓ) کے پاس تھے۔ مرغی کا ذکر آیا اور اس وقت ان کے پاس بنی تیم اللہ کا ایک شخص بھی موجود تھا جس کا رنگ سرخ تھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ کوئی غلام ہے۔ انہوں نے اس کو بھی کھانے پر بلایا۔ اس نے کہا: میں نے اسے گندگی کھاتے دیکھا ہے۔ اس سے مجھے کراہت ہوگئی اور میں نے قسم کھائی کہ اسے نہیں کھائوں گا۔ حضرت ابوموسیٰ ؓ نے کہا: ادھر آئو میں اس بارہ میں تمہیں حدیث بتاتا ہوں۔ بعض اشعری لوگوں کے ساتھ میں نبی ﷺ کے پاس آیا کہ آپؐ سے سواری مانگیں۔ آپؐ نے فرمایا: بخدا میں تمہیں سواری نہیں دوں گا اور میرے پاس سواری کے جانور نہیں کہ تمہیں سوار ہونے کے لئے دوں۔ اتنے میں نبی ﷺ کے پاس غنیمت کے اونٹ لائے گئے اور آپؐ نے ہمارے متعلق دریافت کیا، فرمایا: وہ اشعری لوگ کہاں ہیں؟ اور آپؐ نے پانچ اونٹ جو سفید کوہان والے تھے ہمیں دینے کیلئے ارشاد فرمایا۔ جب ہم چلے گئے ہم نے کہا: ہم نے جو کیا ہے وہ ہمیں کبھی مبارک نہ ہوگا۔ ہم یہ خیال کرکے آپؐ کے پاس واپس گئے اور ہم نے کہا: آپ سے ہم نے درخواست کی تھی کہ ہمیں سواری دیں اور آپؐ نے قسم کھائی کہ آپؐ ہمیں سواری نہیں دیں گے۔ کیا آپؐ بھول گئے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: میں نے تمہیں سواری نہیں دی۔ بلکہ اللہ ہی نے تمہیں سواری دی ہے اور میں تو بخدا جو قسم بھی ایسی کھا بیٹھوں کہ پھر اس کے سوا کسی اور بات کو بہتر سمجھوں تو انشاء اللہ ضرور وہی بات کروں گا جو بہتر ہوگی اور اس قسم کا کفارہ دوں گا۔

کتاب 15: بَابُ وَمِنَ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْخُمُسَ لِنَوَائِبِ الْمُسْلِمِينَ مَا سَأَلَ هَوَازِنُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَضَاعِهِ فِيهِمْ فَتَحَلَّلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ

10 von 10 heute frei