صحیح بخاری 3190: بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَهُوَ الَّذِي يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِ …
محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے جامع بن شداد سے، جامع نے صفوان بن محرز سے، صفوان نے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے پاس بنی تمیم کے کچھ لوگ آئے تو آپؐ نے فرمایا: اے بنی تمیم! تمہیں بشارت ہو۔ انہوں نے کہا: آپؐ نے ہمیں بشارت دی ہے تو ہمیں کچھ دیں بھی۔ یہ سن کر آپؐ کا چہرہ متغیر ہوگیا۔ پھر آپؐ کے پاس یمن کے لوگ آئے۔ آپؐ نے فرمایا: یمن والو! یہ بشارت قبول کرو۔ جبکہ بنو تمیم نے اس کو قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا: ہم نے قبول کیا۔ پھر نبی ﷺ ابتدائے پیدائش اور عرش کے متعلق باتیں کرنے لگے۔ اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے کہا: اے عمران! تمہاری اونٹنی نکل بھاگی ہے (اور میں مجبوراً آنحضرتؐ کی مجلس سے اُٹھ بیٹھا) کاش کہ میں نہ اُٹھتا (اور حضور کی باتیں سنتا رہتا۔)
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah