صحیح بخاری 3349: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً}
محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں خبر دی۔ مغیرہ بن نعمان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: سعید بن جبیر نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: ننگے پائوں، ننگے بدن، بن ختنہ تمہیں اُٹھایا جائے گا۔ یہ کہہ کر آپؐ نے یہ آیت پڑھی یعنی جیسے ہم نے پیدائش کو پہلے پہل شروع کیا ویسے ہم دوبارہ پیدا کریں گے۔ ہمارے ذمہ یہ وعدہ ہے جسے ہم ضرور پورا کریں گے۔ آپؐ نے فرمایا: قیامت کے روز سب سے پہلے جسے لباس پہنایا جائے گا، ابراہیمؑ ہوں گے اور میرے ساتھیوں میں سے کچھ لوگوں کو بائیں طرف پکڑ کر لے جائیں گے۔ میں کہوں گا: یہ میرے ساتھی ہیں۔ میرے ساتھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جب سے تم ان سے جدا ہوئے، یہ اپنی ایڑیوں کے بل پھرے رہے ہیں۔ تب میں اسی طرح کہوں گا جس طرح اس نیک بندے (حضرت عیسیٰؑ) نے کہا تھا: میں جب تک ان میں رہا، ان کا نگران رہا اور جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تو ہی ان کا نگران تھا۔۔۔۔ یقینا تو کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
باب 8: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً}