صحیح بخاری 3353: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً}

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید نے ہمیں بتایا۔ عبیداللہ (عمری) نے ہم سے بیان کیا، کہا: سعید بن ابی سعید نے مجھے بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ کسی نے پوچھا: یا رسول اللہ! لوگوں میں سے کون زیادہ معزز ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ان میں سے جو زیادہ پرہیز گار ہے۔ لوگوں نے کہا: اس کے متعلق ہم آپؐ سے نہیں پوچھتے۔ آپؐ نے فرمایا: تو پھر یوسف جو نبی اللہ تھے۔ نبی اللہ کے بیٹے تھے۔ {نبی اللہ کے پوتے تھے۔ } خلیل اللہ کے پڑپوتے تھے۔ لوگوں نے کہا: اس کے متعلق بھی ہم آپؐ سے نہیں پوچھ رہے۔ آپؐ نے فرمایا: تو کیا عربوں کے خاندان سے متعلق تم پوچھتے ہو؟ ان میں سے جو جاہلیت میں اچھے تھے اسلام میں بھی وہ اچھے ہیں بشرطیکہ دین کا علم حاصل کریں۔ اس حدیث کو ابو اُسامہ اور معتمر نے بھی عبیداللہ سے بروایت سعید نقل کیا۔ سعید نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَكْرَمُ النَّاسِ قَالَ " أَتْقَاهُمْ ". فَقَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ. قَالَ " فَيُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيلِ اللَّهِ ". قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ. قَالَ " فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونَ خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الإِسْلاَمِ إِذَا فَقُهُوا ". قَالَ أَبُو أُسَامَةَ وَمُعْتَمِرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

باب 8: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً}

آج 10 میں سے 10 باقی