صحیح بخاری 3358: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً}

محمد بن محبوب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے محمد (بن سیرین) سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تین باتوں کے سوا خلافِ واقعہ نہیں کہا۔ ان میں سے دو تو اللہ عز وجل کی ذات کے بارے میں یعنی ان کا یہ کہنا کہ ــ’’میں بیمار ہوں‘‘ اور ان کا یہ کہنا ــ’’بلکہ ان میں سے بڑے نے یہ کیا ہے‘‘ اور آپؐ نے فرمایا: اسی اثنا میں وہ اور حضرت سارہ ظالموں میں سے ایک ظالم کے ملک میں آئے اور اسے بتایا گیا کہ یہاں ایک مرد ہے جس کے ساتھ ایک نہایت ہی خوبصورت عورت ہے۔ اس نے ان کو بلا بھیجا اور سارہ کی بابت ان سے دریافت کیا۔ پوچھا: یہ کون ہے؟ حضرت ابراہیمؑ نے کہا: میری بہن۔ پھر حضرت ابراہیمؑ حضرت سارہ کے پاس آئے۔ کہا: سارہ! روئے زمین پر میرے اور تمہارے سوا اَور کوئی مومن نہیں اور اس شخص نے مجھ سے تمہارے متعلق پوچھا: میں نے اسے بتایا کہ تم میری بہن ہو اس لئے تم مجھے نہ جھٹلانا۔ اس ظالم نے سارہ کو بلا بھیجا۔ جب وہ اس کے پاس اندر گئیں وہ ان کو اپنے ہاتھ سے پکڑنے لگا مگر وہ جکڑا گیا۔ کہنے لگا: میرے لئے اللہ سے تم دعا کرو اور میں تمہیں نقصان نہیں پہنچائوں گا۔ حضرت سارہ نے اللہ سے دعا کی اور وہ چھوڑ دیا گیا۔ پھر اس نے ان پر دوسری مرتبہ ہاتھ ڈالا اور وہ پھر اسی طرح یا اس سے بڑھ کر سختی سے جکڑا گیا۔ کہنے لگا: میرے لئے اللہ سے تم دعا کرو اور میں تمہیں نقصان نہیں پہنچائوں گا۔ حضرت سارہ نے دعا کی اور وہ چھوڑ دیا گیا۔ پھر اس نے اپنے بعض دربان بلائے اور ان سے کہا: میرے پاس انسان کو تم نہیں لائے ہو بلکہ شیطان تم میرے پاس لائے ہو۔ اس نے حضرت سارہ کو حضرت ہاجرہ بطور خدمت گزار کے دی اور حضرت ابراہیم کے پاس وہ آئیں اور وہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے اور انہوں نے اپنے ہاتھ کے اشارہ سے پوچھا: کیا ہوا؟ حضرت سارہ بولیں: اللہ نے اس کافر یا کہا اس بدکار کی تدبیر اسی کے سینے میں اُلٹا دی اور ہاجرہ خدمت کے لئے دی ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: اے آسمانی پانی کے بیٹو! وہی ہاجرہ تمہاری ماں ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمْ يَكْذِبْ إِبْرَاهِيمُ ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ إِلاَّ ثَلاَثَ كَذَبَاتٍ ثِنْتَيْنِ مِنْهُنَّ فِي ذَاتِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَوْلُهُ {إِنِّي سَقِيمٌ } وَقَوْلُهُ {بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا} وَقَالَ بَيْنَا هُوَ ذَاتَ يَوْمٍ وَسَارَةُ إِذْ أَتَى عَلَى جَبَّارٍ مِنَ الْجَبَابِرَةِ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ هَا هُنَا رَجُلاً مَعَهُ امْرَأَةٌ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَسَأَلَهُ عَنْهَا. فَقَالَ مَنْ هَذِهِ قَالَ أُخْتِي فَأَتَى سَارَةَ قَالَ يَا سَارَةُ لَيْسَ عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ مُؤْمِنٌ غَيْرِي وَغَيْرُكِ وَإِنَّ هَذَا سَأَلَنِي فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّكِ أُخْتِي فَلاَ تُكَذِّبِينِي. فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا فَلَمَّا دَخَلَتْ عَلَيْهِ ذَهَبَ يَتَنَاوَلُهَا بِيَدِهِ فَأُخِذَ فَقَالَ ادْعِي اللَّهَ لِي وَلاَ أَضُرُّكِ. فَدَعَتِ اللَّهَ فَأُطْلِقَ ثُمَّ تَنَاوَلَهَا الثَّانِيَةَ فَأُخِذَ مِثْلَهَا أَوْ أَشَدَّ فَقَالَ ادْعِي اللَّهَ لِي وَلاَ أَضُرُّكِ. فَدَعَتْ فَأُطْلِقَ. فَدَعَا بَعْضَ حَجَبَتِهِ فَقَالَ إِنَّكُمْ لَمْ تَأْتُونِي بِإِنْسَانٍ إِنَّمَا أَتَيْتُمُونِي بِشَيْطَانٍ. فَأَخْدَمَهَا هَاجَرَ فَأَتَتْهُ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ مَهْيَا قَالَتْ رَدَّ اللَّهُ كَيْدَ الْكَافِرِ ـ أَوِ الْفَاجِرِ ـ فِي نَحْرِهِ وَأَخْدَمَ هَاجَرَ. قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ تِلْكَ أُمُّكُمْ يَا بَنِي مَاءِ السَّمَاءِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 8: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً}

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

21:64 · 37:90

آج 10 میں سے 10 باقی