صحیح بخاری 3360: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً}
عمر بن حفص بن غیاث نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہم سے بیان کیا۔ اعمش نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابراہیم (نخعی) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی یعنی جو ایمان لائے ہیں اور انہوں نے اپنے ایمان میں ظلم کی آمیزش نہیں کی۔ تو ہم نے کہا: یا رسول اللہ! ہم میں سے ایسا کون ہے جو اپنے نفس پر ظلم نہیں کرتا۔ آپؐ نے فرمایا: جیسا تم کہتے (سمجھتے) ہو، ایسا نہیں۔ (اس سے مراد یہ ہے کہ) اپنے ایمان میں شرک کی آمیزش نہیں کی۔ کیا تم نے لقمان کی بات نہیں سنی جو انہوں نے اپنے بیٹے سے کہی تھی: اے میرے بیٹے! اللہ کا شریک نہ ٹھہرانا۔ کیونکہ شرک بہت ہی بڑا ظلم ہے۔ (کیونکہ معبودِ حقیقی کا حق غیر اللہ کو دے دیا جاتا ہے۔)
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 8: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً}