صحیح بخاری 3390: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لَقَدْ كَانَ فِي يُوسُفَ وَإِخْوَتِهِ آيَاتٌ لِلسَّائِلِين …

عبدہ نے مجھے خبر دی کہ عبدالصمد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالرحمن سے، عبدالرحمن نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے (حضرت عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: یوسف جن کا باپ یعقوب، اسحاق دادا، ابراہیم پردادا ہیں، وہ خود بھی شریف، شریف کے بیٹے، شریف کے پوتے، شریف کے پڑپوتے ہیں۔ ان سب پر سلامتی ہو۔

أَخْبَرَنِي عَبْدَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْكَرِيمُ ابْنُ الْكَرِيمِ ابْنِ الْكَرِيمِ ابْنِ الْكَرِيمِ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِمِ السَّلاَمُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 19: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لَقَدْ كَانَ فِي يُوسُفَ وَإِخْوَتِهِ آيَاتٌ لِلسَّائِلِينَ}

آج 10 میں سے 10 باقی