صحیح بخاری 3651: باب فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے ابراہیم سے، ابراہیم نے عبیدہ (بن قیس سلمانی) سے، عبیدہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: بہترین لوگ میری صدی کے ہیں۔ پھر وہ جو معاً ان کے بعد ہوں گے۔ پھر وہ جو معاً ان کے بعد ہوں گے۔ پھر ایسے لوگ آئیں گے کہ ان میں سے ایک کی شہادت اُس کی قسم سے پہلے ہوگی اور اُس کی قسم اُس کی شہادت سے پہلے ہوگی۔ ابراہیم نے کہا: ہمیں (ہمارے بزرگ) شہادت دینے اور عہد کرنے پر مارا کرتے تھے اور ہم ان دنوں چھوٹے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ تَسْبِقُ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ ". قَالَ إِبْرَاهِيمُ وَكَانُوا يَضْرِبُونَا عَلَى الشَّهَادَةِ وَالْعَهْدِ وَنَحْنُ صِغَارٌ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 1: باب فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
آج 10 میں سے 10 باقی