صحیح بخاری 3676: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلاً " قَالَهُ أ …
احمد بن سعید ابوعبداللہ نے مجھ سے بیان کیا کہ وہب بن جریر نے ہمیں بتایا کہ صخر نے ہم سے بیان کیا۔ نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک کنوئیں پر کھڑا ہو کر اس سے پانی نکال رہا ہوں۔ اسی اثناء میں ابوبکرؓ اور عمرؓ میرے پاس آئے تو ابوبکرؓ نے وہ ڈول لیا اور انہوں نے ایک یا دو ڈول کھینچ کر نکالے اور ان کے کھینچنے میں کچھ کمزوری تھی اور اللہ ان کی کمزوری پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے ان سے درگذر کرے گا۔ پھر خطاب کے بیٹے نے ابوبکرؓ کے ہاتھ سے وہ ڈول لیا اور وہ ان کے ہاتھ میں ایک بڑا چرسا ہوگیا۔ میں نے لوگوں میں ایسا شہ زور نہیں دیکھا جو ان کی طرح حیرت انگیز کا م کرتا ہو۔ انہوں نے اتنا پانی نکالا کہ لوگ سیر ہوکر اپنے اپنے ٹھکانوں میں جا بیٹھے۔ وہب نے کہا: عَطَنٌ کے معنی اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ کے ہوتے ہیں اور ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ کے معنی یہ ہیں کہ لوگوں کے اونٹ سیر ہوکر اپنی اپنی جگہ بیٹھ گئے۔