صحیح بخاری 3728: بَابُ مَنَاقِبُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ الزُّهْرِيِّ
عمرو بن عون نے ہمیں بتایا کہ خالد بن عبداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل سے، اسماعیل نے قیس سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: عربوں میں سے میں پہلا ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر پھینکا اور ہم نبی ﷺ کے ساتھ جنگ کے لئے نکلتے اور حالت یہ تھی کہ ہمارے پاس کھانے کی کوئی چیز نہ ہوتی مگر درختوں کے پتے ہی۔ ہمارا یہ حال تھا کہ ہم میں سے ایک اس طرح مینگنیاں کرتا جیسے اونٹ لید کرتا ہے یا بکریاں مینگنیاں کرتیں یعنی خشک، ان میں نرمی بالکل نہ ہوتی۔ پھر اب یہ حال ہے کہ بنو اسد (ابن خزیمہ) مجھ کو آداب اسلام سکھاتے ہیں۔ تب تو میں بالکل نامراد رہا اور میرا عمل ضائع گیا۔ اور (بنو اسد کے) لوگوں نے حضرت عمرؓ کے پاس چغلی کھائی تھی، کہا تھا کہ وہ اچھی طرح نماز نہیں پڑھتا۔
{ ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا ہے: ثُلُثُ الْإِسْلَامِ سے مراد یہ ہے کہ اس وقت نبی ﷺ کے ساتھ صرف تین مرد مسلمان تھے اور میں (سعدؓ ) تیسرا تھا۔ }
{قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ثُلُثُ الْإِسْلَامِ يَقُولُ وَأَنَا ثَالِثُ ثَلَاثَةٍ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.}
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 15: بَابُ مَنَاقِبُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ الزُّهْرِيِّ