صحیح بخاری 3792: بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلأَنْصَارِ: «اصْبِرُوا حَتَّى …
محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا کہ انہوں نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا۔ انہوں نے حضرت انس بن مالک سے، انہوں نے حضرت اُسَید بن حضیر رضی اللہ عنہم سے روایت کی کہ انصار میں سے ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! کیا آپؐ مجھے اپنا کارکن نہیں بنائیں گے جیسے آپؐ نے فلاں کو کارکن بنایا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: عنقریب تم میرے بعد خود غرضی کو پاؤ گے یعنی تم پر اوروں کو ترجیح دی جائے گی سو تم صبر کرنا یہاں تک کہ تم مجھ سے حوض کوثر پر ملو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ تَسْتَعْمِلُنِي كَمَا اسْتَعْمَلْتَ فُلاَنًا قَالَ " سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی