صحیح بخاری 3808: باب مَنَاقِبُ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ رضى الله عنه

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو بن مرہ سے، عمرو نے ابراہیم سے، ابراہیم نے مسروق سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن عمروؓ (بن عاص) کے پاس حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کا ذکر کیا گیا۔ حضرت عبداللہ بن عمروؓ نے کہا: وہ ایسے شخص ہیں کہ مجھے ان سے ہمیشہ محبت رہی ہے۔ میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: چار شخصوں سے قرآن سیکھو: عبداللہ بن مسعودؓ سے، پہلے ان کا نام لیا اور سالمؓ سے جو ابو حذیفہؓ کے آزاد کردہ غلام تھے اور معاذ بن جبلؓ اور اُبَیّ بن کعبؓ سے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ ذُكِرَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَقَالَ ذَاكَ رَجُلٌ لاَ أَزَالُ أُحِبُّهُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " خُذُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ـ فَبَدَأَ بِهِ ـ وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَأُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 16: باب مَنَاقِبُ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ رضى الله عنه

مربوط حوالہ جات

خطباتِ جمعہ

  • بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ: حضرت معوِّذ بن حارثؓ، حضرت اُبی بن کعبؓ: اردو
  • بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ: حضرت مُعَاذ بن جَبَلؓ: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی