صحیح بخاری 3884: باب قِصَّةُ أَبِي طَالِبٍ

محمود (بن غیلان) نے ہمیں بتایا کہ عبدالرزاق نے ہم سے بیان کیا کہ معمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے سعید بن مسیب سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ جب حضرت ابوطالب کی وفات کا وقت آیا، ان کے پاس نبی ﷺ آئے۔ اس وقت ان کے پاس ابوجہل بیٹھا تھا۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: چچا لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہیں۔ یہ ایسا کلمہ ہے جس کے وسیلہ سے میں اللہ کے حضور آپ کے لئے بات کرسکوں گا۔ ابوجہل اور عبداللہ بن ابو اُمیہ نے کہا: ابوطالب! کیا تم عبدالمطلب کے مذہب سے اعراض کرو گے؟ وہ دونوں ان سے گفتگو کرتے رہے۔ یہاں تک کہ آخری بات جو ابوطالب نے ان سے کی وہ یہ تھی کہ میں عبدالمطلب کے مذہب پر ہی ہوں۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ میں آپ کے لئے دعائے مغفرت کرتا رہوں گا جب تک کہ مجھے اس سے روک نہ دیا جائے۔ پھر یہ آیت اتری: نبی کو اور آپؐ پر ایمان لانے والوں کو مشرکوں کے لئے استغفار نہیں کرنی چاہیے خواہ وہ ان کے قریبی رشتہ دار ہی ہوں جبکہ ان پر یہ بات پورے طور پر واضح ہوچکی ہو کہ وہ دوزخ کے مستحق ہیں۔ اسی طرح یہ آیت اتری: اے نبی! آپؐ جس کے متعلق چاہیں اس کو ہدایت نہیں دے سکتے بلکہ اللہ ہی سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أَبَا طَالِبٍ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ دَخَلَ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَعِنْدَهُ أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ " أَىْ عَمِّ قُلْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. كَلِمَةً أُحَاجُّ لَكَ بِهَا عِنْدَ اللَّهِ ". فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ يَا أَبَا طَالِبٍ تَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَلَمْ يَزَالاَ يُكَلِّمَانِهِ حَتَّى قَالَ آخِرَ شَىْءٍ كَلَّمَهُمْ بِهِ عَلَى مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ مَا لَمْ أُنْهَ عَنْهُ ". فَنَزَلَتْ {مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُرْبَى مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ} وَنَزَلَتْ {إِنَّكَ لاَ تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ}

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 40: باب قِصَّةُ أَبِي طَالِبٍ

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

9:113 · 28:57

آج 10 میں سے 10 باقی