صحیح بخاری 3885: باب قِصَّةُ أَبِي طَالِبٍ
عبداللہ بن یوسف نے ہمیں بتایا کہ لیث (بن سعد) نے ہم سے بیان کیا کہ (یزید بن عبداللہ) بن ہاد نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عبداللہ بن خباب سے، انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سنا۔ جب آپؐ کے پاس آپؐ کے چچا کا ذکر کیا گیا تو آپؐ نے فرمایا: شاید میری شفاعت قیامت کے دن ان کو فائدہ دے دے اور ان کو اتنی آگ میں رکھا جائے جو ان کے ٹخنوں تک پہنچے جس سے ان کا بھیجا کھولے گا۔ {ابراہیم بن حمزہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی حازم اور دراوردی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید سے روایت کرتے ہوئے یہی حدیث بتائی اور انہوں نے کہا کہ ان کے دماغ کی کھوپڑی آگ سے اُبلے گی۔}
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَذُكِرَ عِنْدَهُ عَمُّهُ فَقَالَ " لَعَلَّهُ تَنْفَعُهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُجْعَلُ فِي ضَحْضَاحٍ مِنَ النَّارِ يَبْلُغُ كَعْبَيْهِ يَغْلِي مِنْهُ دِمَاغُهُ ". حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ وَالدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ يَزِيدَ بِهَذَا وَقَالَ تَغْلِي مِنْهُ أُمُّ دِمَاغِهِ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی