صحیح بخاری 3889: باب وُفُودُ الأَنْصَارِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمَكَّةَ وَبَيْعَةُ الْعَقَبَ …

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی۔ نیز احمد بن صالح نے ہمیں بتایا کہ عنبسہ (بن خالد) نے ہم سے بیان کیا۔(کہا:) یونس (بن یزید) نے ہمیں بتایا کہ ابن شہاب سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب بن مالک نے مجھ سے بیان کیا اور یہ کہ عبد اللہ بن کعب - حضرت کعبؓ کو جب ان کی بصارت جاتی رہی، پکڑ کر لے جایا کرتے تھے۔ کہتے تھے: میں نے حضرت کعب بن مالکؓ کو وہ واقعہ سارے کا سارا بیان کرتے سنا جبکہ وہ غزوہ تبوک میں نبی ﷺ سے پیچھے رہ گئے تھے۔ ابن بکیر نے اپنی روایت میں (عقیل سے) یوں نقل کیا۔ (حضرت کعب نے کہا:) میں بھی عقبہ کی رات نبی ﷺ کے ساتھ موجود تھا جبکہ ہم نے اسلام پر قائم رہنے کے لئے آپس میں مضبوط عہد و پیمان کئے اور میں تو نہیں چاہتا کہ اس رات کے عوض میں مجھے جنگ بدر میں شریک ہونا نصیب ہو، اگرچہ لوگوں میں بدر کی زیادہ شہرت ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبٍ ـ وَكَانَ قَائِدَ كَعْبٍ حِينَ عَمِيَ ـ قَالَ سَمِعْتُ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ حِينَ تَخَلَّفَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ. بِطُولِهِ قَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ فِي حَدِيثِهِ وَلَقَدْ شَهِدْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ حِينَ تَوَاثَقْنَا عَلَى الإِسْلاَمِ وَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي بِهَا مَشْهَدَ بَدْرٍ وَإِنْ كَانَتْ بَدْرٌ أَذْكَرَ فِي النَّاسِ مِنْهَا.

باب 43: باب وُفُودُ الأَنْصَارِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمَكَّةَ وَبَيْعَةُ الْعَقَبَةِ

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • انوارالعلوم (جلد 1): اردو
آج 10 میں سے 10 باقی