صحیح بخاری 3895: باب تَزْوِيجُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَائِشَةَ وَقُدُومُهَا الْمَدِينَةَ وَبِنَاؤُه …
معلیٰ (بن اسد) نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) وہیب (بن خالد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے ان سے فرمایا: خواب میں دو دفعہ تم مجھے دکھائی گئی تھی۔ میں دیکھتا ہوں کہ تم ریشمی کپڑے کے ایک ٹکڑے میں ہو اور کوئی کہتا ہے: یہ تمہاری بیوی ہے {اسے{ کھول کر دیکھو۔ تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ تم ہو۔ }میں کہا کرتا تھا کہ} اگر یہ رؤیا اللہ کی طرف سے ہے تو وہ اسے پورا کردے گا۔
حَدَّثَنَا مُعَلًّى حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لَهَا " أُرِيتُكِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ أَرَى أَنَّكِ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ وَيَقُولُ هَذِهِ امْرَأَتُكَ فَاكْشِفْ عَنْهَا فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَأَقُولُ إِنْ يَكُ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی