صحیح بخاری 3940: كتاب مناقب الأنصار

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ عمرو (بن دینار) سے روایت ہے۔ انہوں نے ابومنہال عبدالرحمٰن بن مطعم سے سنا کہ انہوں نے کہا: میرے ایک شریک نے بازار میں کچھ درہم ادھار پر بیچے۔ میں نے کہا: سبحان اللہ! بھلا یہ درست ہے؟ وہ بولا سبحان اللہ! میں نے تو بخدا اسے بازار میں بیچ دیا ہے اور کسی نے بھی یہ معیوب نہیں سمجھا۔ پھر میں نے حضرت براء بن عازبؓ سے پوچھا تو انہوں نے کہا: نبی ﷺ مدینہ میں آئے اور ہم اس قسم کی خرید و فروخت آپس میں کیا کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: جو تو نقد بہ نقد ہو اس میں کوئی حرج نہیں اور جو ادھار ہو تو وہ درست نہیں اور تم زید بن ارقم ؓ سے ملو اور ان سے پوچھو۔ کیونکہ وہ ہم میں سب سے پرانے تاجر تھے۔ چنانچہ میں نے زید بن ارقم ؓ سے پوچھا۔ تو انہوں نے بھی اسی طرح کہا اور سفیان نے ایک بار یوں کہا: نبی ﷺ مدینہ میں آئے اور ہم اس وقت ادھار پر خرید و فروخت کیا کرتے تھے جو موسم یا کہا حج تک کے وعدے پر ہوتا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ أَبَا الْمِنْهَالِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مُطْعِمٍ قَالَ بَاعَ شَرِيكٌ لِي دَرَاهِمَ فِي السُّوقِ نَسِيئَةً فَقُلْتُ سُبْحَانَ اللَّهِ أَيَصْلُحُ هَذَا فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ وَاللَّهِ لَقَدْ بِعْتُهَا فِي السُّوقِ فَمَا عَابَهُ أَحَدٌ فَسَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ فَقَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ نَتَبَايَعُ هَذَا الْبَيْعَ فَقَالَ " مَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَلَيْسَ بِهِ بَأْسٌ وَمَا كَانَ نَسِيئَةً فَلاَ يَصْلُحُ ". وَالْقَ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَاسْأَلْهُ فَإِنَّهُ كَانَ أَعْظَمَنَا تِجَارَةً فَسَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَقَالَ مِثْلَهُ. وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً فَقَالَ قَدِمَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ وَنَحْنُ نَتَبَايَعُ وَقَالَ نَسِيئَةً إِلَى الْمَوْسِمِ أَوِ الْحَجِّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 51: باب

آج 10 میں سے 10 باقی