صحیح بخاری 4151
حَدَّثَنِي فَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ أَبُو عَلِيٍّ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ ـ رضى الله عنهما أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَمِائَةٍ أَوْ أَكْثَرَ فَنَزَلُوا عَلَى بِئْرٍ فَنَزَحُوهَا فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَتَى الْبِئْرَ وَقَعَدَ عَلَى شَفِيرِهَا ثُمَّ قَالَ " ائْتُونِي بِدَلْوٍ مِنْ مَائِهَا ". فَأُتِيَ بِهِ فَبَصَقَ فَدَعَا ثُمَّ قَالَ " دَعُوهَا سَاعَةً ". فَأَرْوَوْا أَنْفُسَهُمْ وَرِكَابَهُمْ حَتَّى ارْتَحَلُوا.
فضل بن یعقوب نے مجھ سے بیان کیا کہ حسن بن محمد بن اعین ابو علی حرانی نے ہمیں بتایا۔ زُہَیر (بن معاویہ) نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اسحاق (سبیعی) نے ہم سے بیان کیا، انہوں نے کہا: حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما نے ہمیں خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوۂ حدیبیہ میں ایک ہزار چار سو یا کچھ زیادہ صحابہ تھے۔ وہ ایک کنویں پر اُترے اور اس کا سارا پانی کھینچ ڈالا۔ پھر وہ صحابہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو نبی ﷺ کنویں کے پاس آئے اور اس کے کنارے پر بیٹھ گئے پھر فرمایا: اس کے پانی کا ڈول میرے پاس لاؤ چنانچہ وہ لایا گیا۔ آپؐ نے اس میں لعاب دہن ڈالا اور دعا کی۔ آپؐ نے فرمایا: اس کو ایک گھڑی کیلئے چھوڑ دو۔ پھر صحابہ نے اپنی ذات اور اپنی سواریوں کو خوب سیر کرکے وہاں سے کوچ کیا۔
10 von 10 heute frei