صحیح بخاری 4152
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ سَالِمٍ عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ عَطِشَ النَّاسُ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ يَدَيْهِ رَكْوَةٌ فَتَوَضَّأَ مِنْهَا ثُمَّ أَقْبَلَ النَّاسُ نَحْوَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا لَكُمْ ". قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ لَيْسَ عِنْدَنَا مَاءٌ نَتَوَضَّأُ بِهِ وَلاَ نَشْرَبُ إِلاَّ مَا فِي رَكْوَتِكَ. قَالَ فَوَضَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ فِي الرَّكْوَةِ فَجَعَلَ الْمَاءُ يَفُورُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ كَأَمْثَالِ الْعُيُونِ قَالَ فَشَرِبْنَا وَتَوَضَّأْنَا. فَقُلْتُ لِجَابِرٍ كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ قَالَ لَوْ كُنَّا مِائَةَ أَلْفٍ لَكَفَانَا كُنَّا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً.
یوسف بن عیسیٰ نے ہمیں بتایا کہ (محمد) بن فضیل نے ہم سے بیان کیا کہ حصین (بن عبدالرحمٰن) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سالم (بن ابی الجعد) سے، سالم نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: حدیبیہ کے دن لوگوں کو پیاس لگی اور رسول اللہ ﷺ کے سامنے ایک چھاگل تھی۔ آپؐ نے اس سے وضو کیا۔ پھر لوگ آپؐ کی طرف آئے۔ رسول اللہ ﷺ نے پوچھا: تمہیں کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس پانی نہیں کہ جس سے وضو کریں اور پینے کیلئے بھی نہیں مگر وہی جو آپؐ کی چھاگل میں ہے۔ حضرت جابرؓ کہتے تھے کہ نبی ﷺ نے اپنا ہاتھ اس چھاگل پر رکھا۔ پانی آپؐ کی انگلیوں میں سے چشموں کی طرح پھوٹنے لگا۔ کہتے تھے: ہم نے پیا اور وضو کیا۔ میں نے حضرت جابرؓ سے پوچھا: آپؓ اس دن کتنے تھے؟ انہوں نے کہا: اگر ہم ایک لاکھ بھی ہوتے تو پانی ہمارے لئے کافی ہوتا۔ ہم پندرہ سو تھے۔
10 von 10 heute frei