صحیح بخاری 4158: باب غَزْوَةِ الْحُدَيْبِيَةِ
علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے، زہری نے عروہ (بن زبیر) سے، عروہ نے مروان (بن حکم) اور حضرت مِسوَر بن مخرمہؓ سے روایت کی، دونوں نے کہا: جس سال حدیبیہ کا واقعہ ہوا نبی ﷺ ایک ہزار سے کچھ اوپر صحابہ کو لے کر نکلے جب آپؐ ذوالحلیفہ پہنچے تو آپؐ نے قربانی کے جانور کو ہار پہنایا اور (اس کی کوہان پر) نشان لگایا اور وہیں سے احرام باندھا۔ (علی بن عبداللہ مدینی کہتے تھے کہ) میں نہیں گنا سکتا کہ کتنی بار میں نے یہ بات سفیان سے سنی ہے، میں نے سفیان کو یہ بھی کہتے سنا: زُہری سے مجھے یہ بات یاد نہیں کہ انہوں نے نشان لگانے اور ہار پہنانے کا ذکر کیا ہو، اس لئے میں بھی نہیں جانتا کہ نشان لگانے اور ہار ڈالنے سے یا اس ساری بات سے کیا مراد تھی۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah