صحیح بخاری 4289: باب دُخُولُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ

اور لیث (بن سعد) نے کہا: یونس نے مجھ سے بیان کیا, (کہا) نافع نے مجھے بتایا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے روز مکہ کی بلند جانب سے اپنی اونٹنی پر سوار ہوکر آئے۔ اپنے پیچھے اسامہ بن زیدؓ کو بیٹھایا ہوا تھا اور آپؐ کے ساتھ بلالؓ تھے۔ نیز عثمان بن طلحہؓ تھے جو بیت اللہ کے دربانوں میں سے تھے۔ آکر آپؐ نے مسجد حرام میں اپنی اونٹنی بٹھا دی۔ آپؐ نے عثمانؓ سے فرمایا کہ بیت اللہ کی چابی لائیں (اور کعبہ کھولیں۔ چنانچہ انہوں نے کعبہ کا دروازہ کھولا۔) رسول اللہ ﷺ اندر تشریف لے گئے اور آپؐ کے ساتھ اُسامہ بن زیدؓ، بلالؓ اور عثمان بن طلحہؓ تھے۔ آپؐ اس میں دیر تک ٹھہرے رہے۔ پھر نکلے اور لوگ (اندر جانے کے لئے) لپکے۔ حضرت عبداللہ بن عمرؓ پہلے تھے جو داخل ہوئے۔ انہوں نے حضرت بلالؓ کو دروازے کے پیچھے کھڑا پایا۔ ان سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نے کہاں نماز پڑھی ہے؟ تو حضرت بلالؓ نے اس جگہ کی طرف اشارہ کرکے انہیں بتایا جہاں آپؐ نے نماز پڑھی تھی۔ حضرت عبداللہ (بن عمرؓ) کہتے تھے: میں حضرت بلالؓ سے یہ پوچھنا بھول گیا کہ آپؐ نے کتنی رکعتیں نماز پڑھی۔

وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقْبَلَ يَوْمَ الْفَتْحِ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ عَلَى رَاحِلَتِهِ مُرْدِفًا أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَمَعَهُ بِلاَلٌ وَمَعَهُ عُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ مِنَ الْحَجَبَةِ حَتَّى أَنَاخَ فِي الْمَسْجِدِ فَأَمَرَهُ أَنْ يَأْتِيَ بِمِفْتَاحِ الْبَيْتِ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَعَهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَبِلاَلٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ فَمَكَثَ فِيهِ نَهَارًا طَوِيلاً ثُمَّ خَرَجَ فَاسْتَبَقَ النَّاسُ فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَوَّلَ مَنْ دَخَلَ فَوَجَدَ بِلاَلاً وَرَاءَ الْبَابِ قَائِمًا فَسَأَلَهُ أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَشَارَ لَهُ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُ كَمْ صَلَّى مِنْ سَجْدَةٍ

باب 49: باب دُخُولُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ

آج 10 میں سے 10 باقی