صحیح بخاری 4496: باب قَوْلِهِ {إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ …
محمد بن یوسف (فریابی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عاصم بن سلیمان سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے صفا و مروہ سے متعلق پوچھا۔ انہوں نے کہا: ہم سمجھتے تھے کہ ان دونوں میں پھیرے لگانا جاہلیت کی ایک رسم ہے۔ جب اسلام آیا تو ہم ان (میں پھیرے لگانے) سے رُک گئے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے (یہ آیت) نازل کی: صفا و مروہ اللہ کے نشانوں میں سے ہیں۔ سو جس نے بیت اللہ کا حج یا عمرہ کیا اس پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ ان پر بھی چکر لگائے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ. فَقَالَ كُنَّا نَرَى أَنَّهُمَا مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمَّا كَانَ الإِسْلاَمُ أَمْسَكْنَا عَنْهُمَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى {إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ } إِلَى قَوْلِهِ {أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا}.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی