صحیح بخاری 4536: باب ‏{‏وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا‏}‏

عبداللہ بن ابی الاسود نے مجھے بتایا۔ حمید بن اسود اور یزید بن زُرَیع نے ہم سے بیان کیا۔ اُن دونوں نے کہا: حبیب بن شہید نے ابن ابی ملیکہ سے بیان کرتے ہوئے ہم سے کہا: حضرت (عبداللہ) ابن زبیرؓ کہتے تھے: میں نے حضرت عثمانؓ سے اس آیت کی بابت پوچھا جو سورة البقرۃ میں ہے: وَ الَّذِيْنَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ يَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا… غَيْرَ اِخْرَاجٍ؂ کہ اس آیت کو دوسری نے منسوخ کیا ہے تو آپؓ نے اس کو (مصحف میں) کیوں لکھوایا؟ حضرت عثمانؓ نے فرمایا: اس کو رہنے دو۔ اے میرے بھتیجے! میں قرآن مجید میں سے کچھ بھی اس کی جگہ سے نہیں بدلوں گا۔ حمید نے کہا: یا انہوں نے کچھ ایسا ہی کہا۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الأَسْوَدِ وَيَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ قُلْتُ لِعُثْمَانَ هَذِهِ الآيَةُ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا} إِلَى قَوْلِهِ {غَيْرَ إِخْرَاجٍ} قَدْ نَسَخَتْهَا الأُخْرَى فَلِمَ تَكْتُبُهَا قَالَ تَدَعُهَا. يَا ابْنَ أَخِي لاَ أُغَيِّرُ شَيْئًا مِنْهُ مِنْ مَكَانِهِ. قَالَ حُمَيْدٌ أَوْ نَحْوَ هَذَا.

باب 45: باب ‏{‏وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا‏}‏

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

2:235 · 59:3

آج 10 میں سے 10 باقی