صحیح بخاری 4580

حَدَّثَنِي الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ إِدْرِيسَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاس ٍ ـ رضى الله عنهما ـ {وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ} قَالَ وَرَثَةً. {وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ} كَانَ الْمُهَاجِرُونَ لَمَّا قَدِمُوا الْمَدِينَةَ يَرِثُ الْمُهَاجِرُ الأَنْصَارِيَّ دُونَ ذَوِي رَحِمِهِ لِلأُخُوَّةِ الَّتِي آخَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُمْ فَلَمَّا نَزَلَتْ {وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ} نُسِخَتْ ثُمَّ قَالَ {وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ } مِنَ النَّصْرِ وَالرِّفَادَةِ وَالنَّصِيحَةِ وَقَدْ ذَهَبَ الْمِيرَاثُ وَيُوصِي لَهُ. سَمِعَ أَبُو أُسَامَةَ إِدْرِيسَ وَسَمِعَ إِدْرِيسُ طَلْحَةَ.

صلت بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ادریس سے، ادریس نے طلحہ بن مصرف سے، طلحہ نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی: آیت وَ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ ؂ میں (جو مَوَالِي کا لفظ ہے) انہوں نے کہا: (اس کے معنی ہیں) وارث۔ اور وَالَّذِيْنَ عَاقَدَتْ اَيْمَانُكُمْ سے مراد مہاجر ہیں۔ جب وہ مدینہ میں آئے تو مہاجر بھی انصاری کا وارث ہوتا، اس کے اپنے رشتہ داروں کے علاوہ اس اخوت کی وجہ سے جو نبی ﷺ نے ان کے درمیان قائم کی۔ جب یہ آیت نازل ہوئی: اور ہر ایک (شخص) کے لئے ہم نے اس کے ترکہ کے متعلق وارث مقرر کر دئے ہیں، تو (مہاجرین کی وہ وراثت) منسوخ ہوگئی۔ پھر اس کے بعد فرمایا: وہ لوگ جن سے عہد و پیمان ہو چکے ہیں، یعنی ان کی مدد و اعانت اور خیر خواہی کرنے کے، وراثت کا تو ان کا حق نہ رہا، مگر وصیت کی جا سکتی ہے۔ (اس کی ایک سند میں یوں ہے:) ابواسامہ نے ادریس سے سنا اور ادریس نے طلحہ سے سنا۔

کتاب 7: باب قَوْلِهِ ‏{‏مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نَنْسَأْهَا‏}‏

10 von 10 heute frei