صحیح بخاری 4600: باب {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ …
عبید بن اسماعیل نے ہمیں بتایا کہ ابواسامہ (حماد بن اسامہ) نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہشام بن عروہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ یہ جو آیت ہے: اور لوگ تجھ سے (ایک سے زیادہ) عورتوں (سے نکاح) کے متعلق (احکام) دریافت کرتے ہیں۔ تُو (ان سے) کہہ کہ اللہ تمہیں ان کے متعلق اجازت دے چکا ہے اور جو (حکماس) کتاب میں (دوسری جگہ) تمہیں پڑھ کر سنایا گیا ہے وہ اُن یتیم عورتوں کے متعلق ہے جنہیں تم ان کے مقرر کردہ حق ادا نہیں کرتے مگر ان سے نکاح کرنا چاہتے ہو۔ حضرت عائشہؓ فرماتی تھیں: اس سے مراد وہ شخص ہے جس کے پاس یتیم لڑکی ہو، وہ اس کا سرپرست بھی ہو اور اس کا وارث بھی ہو۔ یعنی وہ اس کی جائیداد میں اس کی شریک ہو۔ یہاں تک کہ کھجور کے ایک درخت میں بھی (وہ اس کی شریک ہو) اس وجہ سے وہ اس سے نکاح کرنے کی خواہش رکھتا ہو اور ناپسند کرتا ہو کہ وہ اس کو کسی دوسرے شخص سے بیاہ دے۔ مبادا وہ شخص اس کی جائیداد میں شریک ہو جائے۔ کیونکہ وہ اس کی شریک تھی اور اس خیال سے وہ اس کو نکاح کرنے سے روک رکھے تو یہ آیت اس کے متعلق نازل ہوئی۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah