صحیح بخاری 4601
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ {وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا}. قَالَتِ الرَّجُلُ تَكُونُ عِنْدَهُ الْمَرْأَةُ لَيْسَ بِمُسْتَكْثِرٍ مِنْهَا يُرِيدُ أَنْ يُفَارِقَهَا فَتَقُولُ أَجْعَلُكَ مِنْ شَأْنِي فِي حِلٍّ. فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ فِي ذَلِكَ.
محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ ہشام بن عروہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ آیت وَ اِنِ امْرَاَةٌ خَافَتْ…یعنی اور اگر کوئی عورت اپنے خاوند کی طرف سے نفرت یا رُوگردانی کا خوف کرے۔ فرماتی تھیں: کسی شخص کے پاس کوئی عورت ہو جس سے وہ بہت میل جول نہ رکھتا ہو، چاہتا ہو کہ اس کو چھوڑ دے اور وہ عورت کہے کہ میں تم کو اپنے حق سے آزاد کرتی ہوں تو یہ آیت اس کے بارے میں نازل ہوئی۔
10 von 10 heute frei