صحیح بخاری 4611: باب قَوْلُهُ {مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ}
محمد بن سلام نے مجھ سے بیان کیا کہ (مروان بن معاویہ) فزاری نے ہمیں بتایا، اُنہوں نے حمید (طویل) سے، حمید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی اُنہوں نے کہا: ربیعؓ نے جو کہ حضرت انس بن مالکؓ کی پھوپھی تھیں ایک انصاری لڑکی کا دانت توڑ ڈالا۔ لڑکی والوں نے قصاص کا مطالبہ کیا اور نبی ﷺ کے پاس آئے تو نبی ﷺ نے قصاص کا حکم دیا۔ حضرت انس بن نضرؓ نے جو حضرت انس بن مالکؓ کے چچا تھے کہا: یا رسول اللہ! ہرگز نہیں، اللہ کی قسم! اس کا دانت نہیں توڑا جائے گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، انس! اللہ کی کتاب تو قصاص ہی کا حکم دیتی ہے۔ پھر وہ لوگ راضی ہوگئے اور انہوں نے دیت قبول کر لی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے بعض بندے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اگر اللہ پر (توکل کر کے) قسم کھا لیں تو وہ (ان کی) وہ قسم ضرور پوری کردے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah