صحیح بخاری 4676: باب {الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَإ …
احمد بن صالح نے ہم سے بیان کیا، کہا: (عبد اللہ) بن وہب نے مجھے بتایا اُنہوں نے کہا: مجھے یونس نے خبر دی۔ احمد (بن صالح) نے کہا اور عنبسہ (بن خالد) نے ہم سے بیان کیا کہ یونس نے ہمیں بتایا کہ ابن شہاب سے روایت ہے۔ اُنہوں نے کہا: عبدالرحمٰن بن کعب (بن مالک) نے مجھے بتایا کہا کہ عبد اللہ بن کعب نے مجھے خبر دی اور حضرت کعبؓ کے بیٹوں میں سے یہی تھے جو حضرت کعبؓ کو (جب وہ نابینا ہو گئے تھے) پکڑ کر لے جایا کرتے تھے۔ اُنہوں نے کہا: میں نے حضرت کعب بن مالکؓ سے اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے سنا یعنی ان تین شخصوں کا واقعہ جن کا فیصلہ ملتوی کیا گیا تھا۔ اُنہوں نے اپنی بات کے آخر میں کہا کہ میری توبہ میں سے یہ بھی ہے کہ میں اپنی جائیداد سے دستبردار ہوتا ہوں جو اللہ اور اس کے رسول کے لیے صدقہ رہے گا۔ نبی ﷺ نے یہ سن کر فرمایا: اپنی جائیداد سے کچھ رکھ لو، یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah