صحیح بخاری 4712: باب ‏{‏وَإِذْ قُلْنَا ادْخُلُوا هَذِهِ الْقَرْيَةَ فَكُلُوا مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَدً …

محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی۔ ابوحیان تیمی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو زُرْعہ بن عمرو بن جریر سے، ابو زُرْعہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے پاس گوشت لایا گیا اور اس میں سے دستی کا گوشت اٹھا کر آپؐ کے سامنے پیش کیا گیا اور آپؐ کو یہ بہت پسند تھا۔ آپؐ نے اس گوشت میں سے کچھ دانتوں سے تھوڑا سا لیا۔ پھر فرمایا کہ میں قیامت کے روز لوگوں کا سردار ہوں گا اور (کیا) تم جانتے ہو کس لئے؟ پہلے اور پچھلے لوگ ایک ہی میدان میں اکٹھے کئے جائیں گے۔ پکارنے والا ان سب کو سنائے گا اور آنکھ ان کو دیکھے گی اور سورج نزدیک آجائے گا اور لوگوں کو اس قدر غم ہوگا اور گھبراہٹ اس حد تک پہنچ جائے گی جس کی وہ طاقت نہیں رکھیں گے اور نہ اسے برداشت کر سکیں گے۔ لوگ (آپس میں) کہیں گے کہ کیا دیکھتے نہیں کہ تمہارا کیا حال ہوچکا ہے۔ کیا اب بھی تم ایسے شخص کو نہیں ڈھونڈو گے جو تمہارے ربّ کے پاس تمہارے لئے سفارش کرے۔ تب بعض لوگ ایک دوسرے سے کہیں گے کہ چلو آدم ؑ سے مدد لیں۔ وہ حضرت آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور اُن سے کہیں گے کہ آپؑ تمام انسانوں کے باپ ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپؑ کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور آپؑ میں اپنی روح پھونکی اور فرشتوں کو حکم دیا اور وہ آپؑ کے فرمانبردار ہوگئے۔ اپنے ربّ سے ہمارے لئے بھی سفارش کریں۔ کیا آپؑ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حالت میں ہیں، ہماری نوبت کہاں تک پہنچ گئی ہے۔ یہ سن کر حضرت آدم ؑ کہیں گے کہ میرا ربّ آج بہت بڑے جلال میں ہے کہ اس سے قبل اتنے جلال میں نہیں ہوا اور نہ اس کے بعد ایسے جلال کا اظہار کرے گا۔ اور (یہ بات بھی ہے کہ) اس نے مجھے درخت سے روکا تھا اور میں نے اس کی نافرمانی کی۔ مجھے تو اپنی جان کی پڑی ہے۔ اپنی ہی فکر ہے اپنی ہی فکر ہے۔ میرے سوا تم کسی اور کے پاس جاؤ۔ نوحؑ کے پاس جاؤ۔ اور وہ حضرت نوحؑ کے پاس آئیں گے اور کہیں گے کہ اے نوحؑ آپؑ پہلے رسول ہیں جو زمین والوں کی طرف بھیجے گئے تھے اور اللہ تعالیٰ نے آپؑ کو شکر گزار بندہ قرار دیا ہے۔ اپنے ربّ سے ہمارے لئے سفارش کریں۔ کیا آپؑ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حالت میں ہیں؟ وہ کہیں گے: میرا ربّ عز و جل آج بہت بڑے غضب میں ہے۔ ایسا غضب ناک نہ وہ اس سے پہلے کبھی ہوا اور نہ آئندہ ایسا غضب ناک ہوگا۔ اور (بات یہ ہے کہ) مجھ سے ایک دعا ہوگئی تھی جو میں نے اپنی قوم ہی کے برخلاف کی تھی۔ مجھے تو اپنی جان کی پڑی ہے۔ مجھے اپنی ہی فکر ہے اپنی ہی فکر ہے۔ میرے سوا کسی اور کے پاس جاؤ (بہتر ہوگا کہ) تم ابراہیمؑ کے پاس جاؤ۔ وہ حضرت ابراہیمؑ کے پاس آئیں گے اور کہیں گے : اے ابراہیم ! آپؐ اللہ تعالیٰ کے نبی ہیں اور ساری زمین والوں میں سے اس کے جانی دوست ہیں۔ اپنے ربّ سے ہمارے لئے سفارش تو فرمائیں۔ کیا آپؑ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حالت میں ہیں؟ وہ ان سے کہیں گے کہ میرا ربّ تو آج اتنے غضب میں ہے کہ ایسا غضب ناک وہ کبھی نہیں ہوا تھا اور نہ اس کے بعد کبھی ہوگا۔ اور میں نے تو تین باتیں خلاف واقعہ کہی تھیں۔ ابوحیان راوی نے حدیث میں ان (خلاف واقعہ باتوں) کا ذکر کیا ہے۔ مجھے تو اپنی پڑی ہے اپنی فکر ہے اپنی فکر ہے۔ میرے سوا کسی اور کے پاس جاؤ۔ تم موسیٰؑ کے پاس جاؤ۔ اور وہ حضرت موسیٰؑ کے پاس آئیں گے اور کہیں گے: اے موسیٰ ! آپؑ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپؑ کو اپنی رسالت اور اپنے کلام سے لوگوں پر فضیلت دی ہے۔ اپنے ربّ سے ہماری سفارش کریں۔ کیا آپؑ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حالت میں ہیں؟ وہ کہیں گے کہ میرا ربّ تو آج اس قدر غضب میں ہے کہ اتنے غضب میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی اس کے بعد اتنے غضب میں ہوگا۔ اور میں نے ایک جان کو مار ڈالا تھا جس کے مارنے کا مجھے حکم نہیں تھا۔ مجھے تو اپنی پڑی ہے اپنی ہی فکر ہے اپنی ہی فکر ہے۔ میرے سوا کسی اور کے پاس جاؤ۔ (بہتر ہوکہ) تم عیسیٰؑ کے پاس جاؤ۔ وہ حضرت عیسیٰؑ کے پاس آئیں گے اور کہیں گے کہ اے عیسیٰ! آپؑ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور اُس کا کلمہ جو مریم کو اللہ تعالیٰ نے القا کیا اور اس کی روح ہیں۔ آپؑ نے گہوارے میں لوگوں سے باتیں کی تھیں (یعنی بچپن میں۔) ہماری سفارش کریں۔ کیا آپؑ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حالت میں ہیں؟ حضرت عیسیٰؑ کہیں گے کہ میرا ربّ آج اس قدر غضب میں ہے کہ ایسا غضب ناک اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا نہ اس کے بعد کبھی ہوگا۔ انہوں نے اپنے کسی گناہ کا ذکر تو نہیں کیا (مگر کہیں گے:) مجھے تو اپنی پڑی ہے اپنی فکر ہے اپنی فکر ہے۔ میرے سوا کسی اور کے پاس جاؤ (بہتر ہوگا کہ) تم محمد ﷺ کے پاس جاؤ۔ اور وہ حضرت محمد ﷺ کے پاس آئیں گے اور کہیں گے: اے محمدؐ ! آپؐ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور نبیوں کی مہر ہیں۔ اور اللہ نے آپؐ کو پہلے بھی گناہوں سے محفوظ رکھا؂ اور بعد میں بھی۔ اپنے ربّ سے ہماری سفارش فرمائیں۔ کیا آپؐ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حالت میں ہیں؟ تو میں (یہ سن کر) جاؤں گا اور عرش کے نیچے آکر اپنے ربّ عزوجل کے حضور سجدے میں گر جاؤں گا اور اللہ مجھے اپنی خوبیاں بیان کرنے کی توفیق دے گا کہ مجھ سے پہلے کسی کو ویسی توفیق نہ دی ہوگی۔ پھر کہا جائے گا : محمد! تم اپنا سر اُٹھاؤ۔ مانگو تمہیں دیا جائے گا، سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی۔ تب میں اپنا سر اٹھاؤں گا اور کہوں گا: اے میرے ربّ! میری امت، اے میرے ربّ! میری امت۔ کہا جائے گا: محمد! اپنی امت ہی سے جن لوگوں کے ذمہ کوئی حساب نہیں جنت کے دروازوں میں سے دائیں جانب کے دروازے سے جنت میں لے جاؤ اور اس کے سوا جو دوسرے دروازے ہیں ان میں بھی وہ لوگوں کے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں۔ پھر آپؐ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے (جنت کا دروازہ اتنا فراخ ہوگا) کہ اس کے دو کواڑوں میں فاصلہ اتنا ہے جتنا مکہ اور حمیر کے درمیان ہے۔ یا (فرمایا:) جتنا فاصلہ مکہ اور بصریٰ کے درمیان ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِلَحْمٍ فَرُفِعَ إِلَيْهِ الذِّرَاعُ وَكَانَتْ تُعْجِبُهُ فَنَهَسَ مِنْهَا نَهْسَةً ثُمَّ قَالَ " أَنَا سَيِّدُ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهَلْ تَدْرُونَ مِمَّ ذَلِكَ يُجْمَعُ النَّاسُ الأَوَّلِينَ وَالآخِرِينَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ يُسْمِعُهُمُ الدَّاعِي وَيَنْفُذُهُمُ الْبَصَرُ وَتَدْنُو الشَّمْسُ فَيَبْلُغُ النَّاسَ مِنَ الْغَمِّ وَالْكَرْبِ مَا لاَ يُطِيقُونَ وَلاَ يَحْتَمِلُونَ فَيَقُولُ النَّاسُ أَلاَ تَرَوْنَ مَا قَدْ بَلَغَكُمْ أَلاَ تَنْظُرُونَ مَنْ يَشْفَعُ لَكُمْ إِلَى رَبِّكُمْ فَيَقُولُ بَعْضُ النَّاسِ لِبَعْضٍ عَلَيْكُمْ بِآدَمَ فَيَأْتُونَ آدَمَ عليه السلام فَيَقُولُونَ لَهُ أَنْتَ أَبُو الْبَشَرِ خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ. وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ وَأَمَرَ الْمَلاَئِكَةَ فَسَجَدُوا لَكَ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى إِلَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى إِلَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَيَقُولُ آدَمُ إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَإِنَّهُ نَهَانِي عَنِ الشَّجَرَةِ فَعَصَيْتُهُ نَفْسِي نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى نُوحٍ فَيَأْتُونَ نُوحًا فَيَقُولُونَ يَا نُوحُ إِنَّكَ أَنْتَ أَوَّلُ الرُّسُلِ إِلَى أَهْلِ الأَرْضِ وَقَدْ سَمَّاكَ اللَّهُ عَبْدًا شَكُورًا اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى إِلَى مَا نَحْنُ فِيهِ فَيَقُولُ إِنَّ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَإِنَّهُ قَدْ كَانَتْ لِي دَعْوَةٌ دَعَوْتُهَا عَلَى قَوْمِي نَفْسِي نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى إِبْرَاهِيمَ فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُونَ يَا إِبْرَاهِيمُ أَنْتَ نَبِيُّ اللَّهِ وَخَلِيلُهُ مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى إِلَى مَا نَحْنُ فِيهِ فَيَقُولُ لَهُمْ إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَإِنِّي قَدْ كُنْتُ كَذَبْتُ ثَلاَثَ كَذَبَاتٍ ـ فَذَكَرَهُنَّ أَبُو حَيَّانَ فِي الْحَدِيثِ ـ نَفْسِي نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى مُوسَى فَيَأْتُونَ مُوسَى فَيَقُولُونَ يَا مُوسَى أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ فَضَّلَكَ اللَّهُ بِرِسَالَتِهِ وَبِكَلاَمِهِ عَلَى النَّاسِ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى إِلَى مَا نَحْنُ فِيهِ فَيَقُولُ إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَإِنِّي قَدْ قَتَلْتُ نَفْسًا لَمْ أُومَرْ بِقَتْلِهَا نَفْسِي نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى عِيسَى فَيَأْتُونَ عِيسَى فَيَقُولُونَ يَا عِيسَى أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ وَكَلَّمْتَ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ صَبِيًّا اشْفَعْ لَنَا أَلاَ تَرَى إِلَى مَا نَحْنُ فِيهِ فَيَقُولُ عِيسَى إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ ـ وَلَمْ يَذْكُرْ ذَنْبًا ـ نَفْسِي نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم فَيَأْتُونَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم فَيَقُولُونَ يَا مُحَمَّدُ أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ وَخَاتَمُ الأَنْبِيَاءِ وَقَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى إِلَى مَا نَحْنُ فِيهِ فَأَنْطَلِقُ فَآتِي تَحْتَ الْعَرْشِ فَأَقَعُ سَاجِدًا لِرَبِّي عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَىَّ مِنْ مَحَامِدِهِ وَحُسْنِ الثَّنَاءِ عَلَيْهِ شَيْئًا لَمْ يَفْتَحْهُ عَلَى أَحَدٍ قَبْلِي ثُمَّ يُقَالُ يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ سَلْ تُعْطَهْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَرْفَعُ رَأْسِي فَأَقُولُ أُمَّتِي يَا رَبِّ أُمَّتِي يَا رَبِّ فَيُقَالُ يَا مُحَمَّدُ أَدْخِلْ مِنْ أُمَّتِكَ مَنْ لاَ حِسَابَ عَلَيْهِمْ مِنَ الْبَابِ الأَيْمَنِ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ وَهُمْ شُرَكَاءُ النَّاسِ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ مِنَ الأَبْوَابِ ثُمَّ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ مَا بَيْنَ الْمِصْرَاعَيْنِ مِنْ مَصَارِيعِ الْجَنَّةِ كَمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَحِمْيَرَ أَوْ كَمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَبُصْرَى ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 5: باب ‏{‏وَإِذْ قُلْنَا ادْخُلُوا هَذِهِ الْقَرْيَةَ فَكُلُوا مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ نَغْفِرْ لَكُمْ خَطَايَاكُمْ وَسَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ‏}

مربوط حوالہ جات

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب

خلفاء کی کتب

خطباتِ جمعہ

  • بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ: حضرت ابو عبیدہ بن جَرَّاحؓ: اردو
  • حضرت عمر بن خطابؓ: اردو

قرآن کریم کی آیات

17:4 · 17:80 · 19:86 · 19:88

آج 10 میں سے 10 باقی