صحیح بخاری 4753: باب{وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا سُبْحَانَهُ}
محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ عمر بن سعید بن ابی حسین سے روایت ہے، اُنہوں نے کہا: ابوملیکہ کے بیٹے نے مجھ سے بیان کیا، کہا: حضرت ابن عباسؓ نے حضرت عائشہؓ کے پاس ان کے فوت ہونے سے پہلے آنے کی اجازت طلب کی اور وہ نڈھال پڑی تھیں۔ حضرت عائشہؓ نے فرمایا: میں ڈرتی ہوں کہ کہیں وہ میری تعریف نہ کریں۔ ان سے کہا گیا: یہ رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد ہیں اور معزز مسلمانوں میں سے ہیں۔ فرمانے لگیں: اُنہیں اجازت دے دو۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: آپ اپنے آپ کو کیسا پاتی ہیں؟ فرمانے لگیں: اچھی ہوں اگر متقی ہوں۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: آپؓ انشاء اللہ اچھی ہی ہیں، رسول اللہ ﷺ کی زوجہ ہیں۔ آنحضورؐ نے آپؓ کے سوا کسی کنواری سے نکاح نہیں کیا اور آپؓ کی بریت تو آسمان سے نازل ہوئی۔ حضرت ابن عباسؓ کے جانے کے بعد حضرت ابن زبیرؓ آئے تو کہنے لگیں: ابن عباسؓ آئے تھے اور اُنہوں نے میری تعریف کی بحالیکہ میں نے آرزو کی تھی کہ کاش میں بھولی بسری رہتی (میری تعریف میں کوئی ذکر نہ ہوتا)۔
باب 8: باب{وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا سُبْحَانَهُ}