صحیح بخاری 4794: باب{‏وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا سُبْحَانَهُ‏}

اسحاق بن منصور نے ہمیں بتایا۔ عبداللہ بن بکر سہمی نے ہمیں خبر دی کہ حمید نے ہمیں بتایا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: جب حضرت زینبؓ بنت جحش کا رخصتانہ ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے ولیمہ کیا اور لوگوں کو روٹی اور گوشت پیٹ بھر کر کھلایا۔ پھر آپؐ امہات المومنین کے حجروں کی طرف گئے جیسا کہ آپؐ رخصتانے کی صبح میں کیا کرتے تھے یعنی ان کے پاس جاکر انہیں سلام کہتے اور ان کے لئے دعا فرماتے۔ وہ بھی آپؐ کو سلام کہتیں اور آپؐ کے لئے دعا کرتیں۔ جب آپؐ اپنے گھر میں لوٹے تو آپؐ نے دو آدمی دیکھے کہ ان کی باتوں کا سلسلہ جاری تھا۔ جب آپؐ نے ان کو دیکھا تو گھر سے واپس چلے گئے۔ جب ان دونوں نے دیکھا کہ اللہ کے نبی ﷺ گھر سے لوٹ گئے ہیں تو وہ جلدی سے اٹھ کر چلے گئے۔ میں نہیں جانتا کہ میں نے آپؐ کو ان کے جانے کی خبر دی یا کسی اور نے۔ (یہ سن کر) آپؐ واپس آئے اور گھر میں گئے اور میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال دیا اور اللہ نے حجاب کی آیت نازل کی۔ اور ابن ابی مریم نے کہا کہ یحيٰ (بن ایوب) نے ہمیں بتایا، (کہا:) حمید نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے یہ بات مرفوعاً بیان کی۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَوْلَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ بَنَى بِزَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ فَأَشْبَعَ النَّاسَ خُبْزًا وَلَحْمًا ثُمَّ خَرَجَ إِلَى حُجَرِ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ كَمَا كَانَ يَصْنَعُ صَبِيحَةَ بِنَائِهِ فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ وَيَدْعُو لَهُنَّ وَيُسَلِّمْنَ عَلَيْهِ وَيَدْعُونَ لَهُ فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ رَأَى رَجُلَيْنِ جَرَى بِهِمَا الْحَدِيثُ فَلَمَّا رَآهُمَا رَجَعَ عَنْ بَيْتِهِ فَلَمَّا رَأَى الرَّجُلاَنِ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَجَعَ عَنْ بَيْتِهِ وَثَبَا مُسْرِعَيْنِ فَمَا أَدْرِي أَنَا أَخْبَرْتُهُ بِخُرُوجِهِمَا أَمْ أُخْبِرَ فَرَجَعَ حَتَّى دَخَلَ الْبَيْتَ وَأَرْخَى السِّتْرَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَأُنْزِلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ. وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ سَمِعَ أَنَسًا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 8: باب{‏وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا سُبْحَانَهُ‏}

آج 10 میں سے 10 باقی