صحیح بخاری 4795: باب{وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا سُبْحَانَهُ}
زکریا بن یحيٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے, ہشام نے اپنے باپ سے, ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ کہتی تھیں: پردہ کا حکم ہونے کے بعد حضرت سودہؓ اپنی حاجت کے لئے باہر گئیں اور وہ جسیم عورت تھیں جو انہیں جانتا اس سے پوشیدہ نہ رہتیں۔ حضرت عمر بن خطابؓ نے ان کو دیکھ لیا اور کہا دیکھو سودہؓ! اللہ کی قسم! آپ ہم سے چھپ نہیں سکتیں۔ اب دیکھیں آپ کیونکر نکلیں گی۔ کہتی تھیں: یہ سن کر حضرت سودہؓ لوٹ آئیں اور رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں تھے اس وقت رات کا کھانا کھا رہے تھے۔ آپؐ کے ہاتھ میں ایک ہڈی تھی۔ حضرت سودہؓ اندر آئیں اور انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میں کسی حاجت کے لئے باہر گئی تھی تو عمرؓ نے مجھ سے یوں کہا۔ کہتی تھیں: اللہ نے آپؐ پر وحی کی۔ جب (حالت وحی) آپؐ سے موقوف ہوئی اور وہ ہڈی آپؐ کے ہاتھ میں تھی، آپؐ نے اسے نہیں رکھا اور فرمایا: تم (عورتوں) کو تو اجازت دے دی گئی ہے کہ اپنی ضرورت کے لئے نکلا کریں۔
باب 8: باب{وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا سُبْحَانَهُ}