صحیح بخاری 4813: باب وَقَوْلُهُ تَعَالَى {وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ وَأَنْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْ …
حسن (بن شجاع بلخی) نے مجھے بتایا۔ اسماعیل بن خلیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرحیم (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زکریا بن ابی زائدہ سے، زکریا نے عامر (شعبی) سے، عامر نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: میں پہلا ہوں گا جو دوسری دفعہ صور پھونکنے کے بعد اپنا سر اٹھائے گا۔ کیا دیکھوں گا کہ موسیٰؑ ہیں جو عرش کو تھامے کھڑے ہیں۔ میں نہیں جانتا آیا وہ اسی طرح (پہلے سے) تھے یا اس نفخ کے بعد (اس حالت میں ہوئے۔)
حَدَّثَنِي الْحَسَنُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ عَنْ زَكَرِيَّاءَ بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنِّي أَوَّلُ مَنْ يَرْفَعُ رَأْسَهُ بَعْدَ النَّفْخَةِ الآخِرَةِ فَإِذَا أَنَا بِمُوسَى مُتَعَلِّقٌ بِالْعَرْشِ فَلاَ أَدْرِي أَكَذَلِكَ كَانَ أَمْ بَعْدَ النَّفْخَةِ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی